موبائل فونز بنانے والی کمپنی بلیک بیری کا کہنا ہے کہ فیس بک کا بلیک بیری کے لیے موبائل ایپلیکیشن بند کرنے کا فیصلہ ’مایوس کن‘ ہے۔
اس فیصلے کے بعد بلیک بیری کے صارفین کو فیس بک ایپ کے بجائے ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کرنا ہو گی۔
فیس بک نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کب سے ہو گا۔
اس سے پہلے رواں ماہ کے آغاز میں واٹس ایپ نے کہا تھا کہ وہ بلیک بیری کے صرف اُن موبائل فون میں چلے گا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹینگ سسٹم ہو گا۔
یاد رہے کہ موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی ملکیت ہے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ بلیک بیری کے اپنے آپریٹینگ سسٹم والے فونز میں 2016 کے بعد نہیں چلے گا۔
بلیک بیری کے اونرز کا کہنا ہے کہ ’ہم نے فیس بک اور واٹس ایپ سے کہا کہ وہ اپنا ذہن تبدیل کریں لیکن اس مرتبہ انھوں نے فیصلہ کر ہی لیا ہے۔‘
ہماری کوشش ہے کہ ہمارے صارفین اس فیصلے سے متاثر نہ ہو ہم اس کا متبادل حل تلاش کر رہے ہیں۔
انھوں نے بلیک بیری کے صارفین سے کہا کہ وہ
ILoveBB10Apps
کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی آواز اُٹھائیں۔
سورس : ڈئیلی جنرل نیوز
Bookmarks