حجاب وہ زیور ہے جو عورت کو پروقار بناتا ہے_ اس کی خوبصورتی و دل کشی عزت و تمکنت بڑھاتا ہے_ اور کیوں نہ بڑھائے کہ جسے دین اسلام نے عورت کےلیے لازم قرار دیا ہو، جسے اپنانے کا حکم نازل ہوا ہو، تو اسے اپنا کر عورت کی شان، مان اور انفرادیت میں اضافہ ہونا تو واجب ٹھہرا_ قرآن کریم میں واضع حکم موجود ہے "اے نبی صلی اللہ علیہ و سلم، اپنی بیویوں، بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے، تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں اور اللہ تعالی غفورالرحیم ہے