Results 1 to 5 of 5

Thread: یہ غم تمہیں بھی ایک بار دے

  1. #1
    RAJA RASHID's Avatar
    RAJA RASHID is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd April 2015 @ 01:37 PM
    Join Date
    29 Jul 2008
    Posts
    254
    Threads
    115
    Credits
    1,000
    Thanked: 1

    Thumbs down یہ غم تمہیں بھی ایک بار دے


    Mere Wujood Mein Waffa Ki Roshni Utaar De,
    Phir Itna Pyar De K Mujhko Chahaton Mein Maar De.

    Buhut Udaas Tha So Uthh K Tere Paas Aagya,
    Kuch Aesi Baat Ker Jo Dil Ko Chaen De,Qarar De.

    Suna Hai Teri Ek Nazar Sanwarti Hai Zindagi,
    Jo Ho Sake To Aj Meri Zindagi Sanwar De.

    Ae Mehtaab Tu Kabhi Jo Mera Chaand Dekh Le,
    Qasam Khud Ki Apni Jaan Tu Bhi Us Pe Waar De.

    Mera Asasa-e-Hayat Chhin Gaya Hai Dosto,
    Do Chaar Din Ki Zindagi Koi Mujhe Udhaar De.

    KhushNaseeb main Nahin, to Shaam-e-Ghamm Hi De Mujhe ,
    Yeh Kab Kaha K Tu Mujhe Gullab De, Bahar De.

    Mujhe Kisi K Ishq Ne Banaya Neer-e-Jahan,
    Dua Kero Khuda Yeh Gham Tumhen Bhi Ek Baar De.
    [IMG]http://i249.***********.com/albums/gg232/rajarashid/Signature.gif[/IMG]

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    Assalam-o-Allykom Wrt Wbrkt
    Nice sharing

  3. #3
    RAJA RASHID's Avatar
    RAJA RASHID is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd April 2015 @ 01:37 PM
    Join Date
    29 Jul 2008
    Posts
    254
    Threads
    115
    Credits
    1,000
    Thanked: 1

    Thumbs down


  4. #4
    Hope's Avatar
    Hope is offline Advance Member
    Last Online
    7th January 2020 @ 04:18 PM
    Join Date
    25 Jan 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    17,405
    Threads
    750
    Credits
    74
    Thanked
    212

    Default

    Nice

  5. #5
    Join Date
    14 May 2009
    Location
    United States
    Age
    43
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    850
    Thanked
    0

    Cool یہ غم تمہیں بھی ایک بار دے

    آج کل حالات اس قدر تیزی سے بدل رہے ہیں کہ پوری دنیا سنسنی خیز خبروں سے بھری پڑی ہے۔ پہلے امریکی صدارتی انتخاب، انگلستان میں ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کے امیدوار کی غیر متوقع کامیابی، پوری دنیا میں مالی بحران اور امریکی معاشی حالت کا تنزل، روس کا قوت کا اظہار اور وینزویلا کے ساتھ بحری مشقیں جاپانی وزیراعظم کی شبانہ پارٹیاں، شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرنا، ایران کا اعلان کہ پانچ ہزار سنٹری فیوج مشینیں کام کر رہی ہیں، میریٹ ہوٹل کے خودکش حملے کے متعلق قیاس آرائیاں، تفتیش، وزیراعظم اور صدر مملکت کے بیرونی دورے، آئی ایم ایف سے قرضے کی وصولیاں، مگر سب سے ہولناک اور پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ممبئی میں دہشت گردوں کا بیک وقت نہایت ہی ماہرانہ طریقہ سے حملے اور لاتعداد بے گناہ لوگوں کی ہلاکت اور ہندوستان کا فوراً ہی ہمارے اوپر الزام لگا دینا۔
    میریٹ ہوٹل پر خودکش حملہ بہت افسوس ناک اور قابل مذمت حادثہ تھا۔ رمضان کے مقدس مہینہ میں لا تعداد روزہ داروں کی ہلاکت، ٹی وی پر سیکورٹی کے ملازمین کی دلیرانہ کارکردگی دیکھ کر سب ہی نے داد تحسین پیش کی۔ ان لوگوں کی حاضر دماغی اور بہادری کی وجہ سے اور بہت بڑا اور بھیانک حادثہ ظہور پذیر نہیں ہوا۔ آپ شاید اس حقیقت سے واقف نہ ہوں کہ میریٹ کے مالک جناب صدر الدین ہاشوانی نسلاً بلوچ ہیں، بہادر ہیں۔ یہ اور ان کی بیگم اور بچے عام دکھاوے کی شہرت اور نظروں سے بچ کر بے حد فلاحی کاموں میں دل کھول کر حصہ لیتے ہیں۔ مجھے ان کی دوستی کا شرف حاصل ہے اور کبھی کبھی وہ ازراہ محبت مجھے دفتر سے واپسی کے وقت ہوٹل آنے کی دعوت دے دیتے تھے اور میں ان کے دفتر میں بیٹھ کر ان کی باتوں اور لذیز چاٹ، کافی سے لطف اندوز ہوتا تھا۔ یہ نہایت نرم دل، محبت سے پُر اور محب وطن ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی نیکیوں اور غریبوں کی بے لوث خدمت کے نتیجہ میں ان کو اور ان کے اہل و عیال کو اور لاتعداد دوسرے لوگوں کو نقصان و ہلاکت سے محفوظ رکھا۔ اللہ تعالیٰ نیک کاموں کا اجر ضرور دیتا ہے اور وہ ضائع نہیں جاتے۔
    ممبئی میں ان دہشت ناک حملوں نے پوری دنیا کے حفاظتی اداروں کو لرزا دیا ہے۔ ان حملوں سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ اگر کوئی مصمم ارادہ کر لے اور اس کے پاس پہل کرنے کا اختیار بھی ہو تو پھر کوئی طاقت ان کو نہیں روک سکتی، خواہ کتنے ہی حفاظتی اقدامات کر لئے جائیں، لیکن پھر وہی سوال اٹھتا ہے کہ وہ کونسی وجوہات ہیں جو ان لوگوں کو اپنی جانیں دینے اور دوسرے بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے پر آمادہ کر لیتی ہیں۔ آئندہ ایسے اعمال کو روکنے کے لئے ان وجوہات کو جاننے کی کوشش ضروری ہے۔ لوگ اپنی جانیں بغیر کسی وجہ اور مقصد کے نہیں دیدیتے۔ اگرچہ دہشت گردوں کے یہ حملے نہایت نفرت انگیز اور قابل مذمت ہیں، اس سے زیادہ ہندوستانی افسران اور ذرائع ابلاغ کا یہ عمل قابل مذمت ہے کہ وہ فوراً ہی بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملزم ٹھہرا رہے ہیں۔ آپ ذرا فرق دیکھئے ہمارے یہاں اگر کوئی دہشت ناک حملہ ہوتا ہے تو ہم فوراً ہی اپنے ہی عوام پر الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں۔ ہم فوراً طالبان، بیت اللہ محسود وغیرہ کو ملزم قرار دینے لگتے ہیں اور یہ بات، حقیقت قطعی نظر انداز کر دیتے ہیں کہ اس کام میں افغان، ہندوستانی اور دوسرے غیر ملکی خفیہ ادارے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم ہندوستان کی یہ احمقانہ منطق قبول کر لیں کہ چند گمراہ دہشت گردوں کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے تو پھر امریکہ کو چاہئے کہ انگلستان، سعودی عرب، مصر، امارات اور کئی دوسرے ممالک کو بمباری کر کے ” پتھر کے دور “ میں بھیج دے کیونکہ ان ممالک کے باشندوں نے امریکہ کے خلاف سخت دہشت ناک اقدام کئے ہیں اور لاتعداد ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔
    جب ہم دوبارہ ان دہشت انگیزی کے واقعات کی وجوہات کو تلاش کرتے ہیں تو ہمیں اپنے قبائلی علاقہ کے لوگوں کی عادات، اطوار اور نفسیات کے بارے میں یہ ضرور جان لینا چاہئے کہ یہ لوگ اپنے دشمن کو کبھی نہیں بھولتے اور نہ ہی معاف کرتے ہیں۔ ہمارے بہت سے ذی فہم تجزیہ نگاروں اور قبائلی نمائندوں نے بار بار مفید مشورہ دیا ہے کہ ان قبائلیوں کے ساتھ افہام اور تفہیم سے صلح کی جائے اور جلد از جلد خونریزی ختم کی جائے۔ چند دن پیشتر ہمارے نہایت قابل عزت اور ماہر جناب رحیم اللہ یوسف زئی نے فرمایا تھا کہ جنگ بندی ہوتے ہی فوراً امن قائم ہو جائے گا۔ یہ کیا قابل کوشش نہیں ہے؟ آپ کو علم ہے کہ پٹھان آپ کے لئے جان دیدے گا اگر آپ اس کے دوست ہیں، لیکن اگر آپ اس کے دشمن ہیں تو ایک نہ ایک دن وہ یا اس کا کوئی عزیز آپ کو نمٹا دے گا۔ جنگ ان کے لئے روزمرہ کا کھیل ہے۔ ایک قبائلی کبھی اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور صدیوں سے یہ ان کا مشغلہ ہے۔ وہ جنگ بندی اور امن کے لئے تو تیار ہوجائے گا، مگر ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی جاری ہے اور لاتعداد بیگناہ لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔ بیگناہ راہ گیر ہلاک ہوتے ہیں تو وہ شہید کہلاتے ہیں۔ کیا وہ بیگناہ جو فوجی کارروائی میں ہلاک ہوتے ہیں، شہید نہیں ہیں؟ کیا ہم ان کو غیر مسلم اور کافر تصور کریں؟
    اگر ہم دوسری اقوام کی تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرنا چاہتے، تو کم از کم اپنی ہی تاریخ سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں۔ مشرقی پاکستان میں ہمارا مقابلہ ایک نہایت نرم، امن پسند قوم سے تھا، جب ہندوستان نے ہمارے خلاف ان کی مدد کی تو ہمیں تاریخ کے نہایت افسوس ناک اور شرمناک نتیجہ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں اب ایک بہادر جنگجو قوم سے ہے جو اس شاخ کی طرح ہیں جن کو موڑا تو جا سکتا ہے مگر توڑا نہیں جا سکتا۔ ہمارے لا تعداد دشمن ہیں اور ان کے مذموم ارادے ہیں اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں نقصان پہنچائیں بلکہ ملک کے ٹکڑے کردیں۔ ابھی کئی معاملات میں ہمارے صدر مملکت، وزیراعظم اور مشیر برائے داخلہ امور نے لاتعداد مشکل معاملات نہایت بردباری اور افہام و تفہیم سے طے کر لئے ہیں اور بلا ضرورت لڑائی جھگڑوں سے اجتناب کیا ہے۔ قوم کو یہی امید ہے کہ وہ یہ معاملہ بھی جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے۔ خاص طور پر اس وقت جبکہ ہندوستان شرارت کر رہا ہے۔
    اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھرپور ہے کہ جہاں اپنوں نے ہی دشمنوں سے مل کر اپنی ہی قوم کو سخت نقصان پہنچایا۔ مغربی شاطر سیدھے سادے لوگوں کو لالچ، مدد، ہمدردی اور دوستی کے دھوکے میں پھنسا لیتے ہیں اور پھر ان کو تباہ کر دیتے ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ انگریزوں نے کس طرح غدار میر جعفر کی مدد سے نواب سراج الدولہ کا خاتمہ کر کے بنگال پر قبضہ کیا تھا۔ مسلمانوں کی آنکھیں نہ کھلیں اور کوئی سبق حاصل نہ کیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انگریزوں نے ایک اور غدار میر صادق کی مدد سے ٹیپو سلطان اور سلطنت میسور کا خاتمہ کر دیا اور پھر تمام ہندوستان پر قبضہ کر لیا اور نظام و مرہٹہ بھی ان کی عیاریوں کے شکار ہو گئے۔ اسی طرح امریکن جہاں 50 سال پیشتر دوست بن کر گئے تھے، آج بھی وہاں موجود ہیں۔ اگر ہم ان کو اپنے قبائلی علاقہ میں داخل ہونے دیں گے تو ہمارا بھی یہی حشر ہو گا۔ وہ چند ملک دشمن بے ضمیر لوگوں کو ڈالر اور گرین کارڈ دے کر خرید لیں گے اور ہمارے خلاف استعمال کریں گے۔

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 27th January 2022, 08:53 PM
  2. Replies: 6
    Last Post: 28th January 2013, 12:53 AM
  3. Replies: 1
    Last Post: 21st December 2012, 04:10 PM
  4. Replies: 8
    Last Post: 25th August 2012, 10:40 PM
  5. Replies: 5
    Last Post: 7th July 2010, 04:33 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •