السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
پیارے ساتھیو امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے مجھے سعودیہ میں آئے ہوئے محض دوہفتے ہی ہوئے ہیں اور میں پاکستان سے گریجوایشن میں کمپیوٹر سائنس کے مضامین پڑھ کر آیا ہوں اور میں یہاں رہ کر اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتاہوں ایم سی ایس یا ایم آئی ٹی کرنا چاہتاہوں کیا کوئی پاکستانی یونیورسٹی ایسی سہولت فراہم کرتی ہے؟ورچوئیل یونیورسٹی کرتی توہے مگر وہ تقریبا 3لاکھ یا ساڑھے تین لاکھ فیس وصول کرتی ہے اور یہی ڈگری پاکستان میں ورچوئیل کی فیس ایم سی ایس کیلئے 90000 نوے ہزار روپے ہے
کیا کوئی اچھا مشورہ دے سکتاہے؟علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صرف گریجوایشن تک اوورسیز پاکستانیوں کو تعلیم فراہم کرتی ہے۔مالی طورپر تھوڑا کمزور ہوں ابھی کام کی تلاش میں ہوں مگر میں پڑھائی کو جاری رکھنا چاہتاہوں دوستوں سے درخواست دردمندانہ ہے کہ میری رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں اورمفت میں ڈھیروں دعائیں لیں۔
آپ کے جواب کا منتظر آپکا اپنا بھائی