پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انظمام الحق کو پی سی بی نے ایک بار پھر نظر انداز کیا ہے پی سی بی کو کسی غیر ملکی کوچ کی تلاش ہے انظمام کی کوچنگ میں افغانستان کی ٹیم کی جو کارکردگی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن پی سی بی میں سیاست کا اثر بہت زیادہ ہے انظمام کی کوچنگ میں پاکستان نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں بری طرح سے شکست دی تھی لیکن اس سیریز کے بعد انظمام کو کوچنگ سے فارغ کر دیا گیا اور پی سی بی نے بہانہ بنایا کہ انظمام نے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور اس تنخواہ پر وہ کام نہیں کرنا چاہتے جبکہ انظمام نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے بعد پی سی بی نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا تو تنخواہ کی بات کہاں سے آگئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ پی سی بی کے سسٹم میں بیماریاں موجود ہیں جب تک ان بیمایوں کا علاج نہیں ہوگا پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہے گا
Bookmarks