السلام علیکم
بہت سال پہلے میں نے اردو کمپوزنگ سیکھی تھی۔ اس وقت
InPage 2.4
ہوا کرتا تھا۔آج مجھے تھوڑی ضرورت پڑی ۔ گوگل پر سرچ کیا۔ کچھ ورژن ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کیے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ تمام کے تمام ورژن بالکل وہی پرانے والا
InPage 2.4
نکلے۔ صرف ان کی تھیم یعنی شروع کی سکرین اور ٹولز کے آئیکون وغیرہ کا رنگ بدلا گیا ہے۔کوئی نیا فیچر نہیں ڈالا گیا۔ یہاں اردو بازار لاہور میں تو ایک صاحب ہم جیسے بھولے بھالے عوام کو بے وقوف بنا کر ہزاروں روپے کما چکے ہیں کہ انھوں نے خود ان پیج بنایا ہےاور ثبوت کے لیے وہ شروع کی سکرین اور
Help - About
کی سکرین دکھا دیتے ہیں جس پر ان کا نام بمع تصویر آ رہا ہے۔

اسی حوالے سے میں کافی کنفیوژ ہوں کہ کیا ابھی تک ان پیج کا کوئی جدید ورژن نہیں آیا کہ جس میں کم از کم باقی ونڈوز پروگرامز کے ساتھ کاپی پیسٹ ہی کا فیچر ڈال دیا جاتا؟

اردو بازار میں کچھ بڑی دکانوں پر میں نے
InPage 2.9
InPage 3.11
InPage 3.2
InPage 3.5
ورژن دیکھے ہیں۔ کیا کوئی دوست یہ جدید ورژن استعمال کر رہا ہے؟
ان ورژن میں نئے فیچرز کے حوالے سے کیا فرق ہے؟
اگر کوئی دوست استعمال کر رہا ہے تو لنک شئیر کر دیں۔