بھائی جو شریعت کا حکم ہے بس اُس پر عمل کریں۔ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم اتنی ہی تیزی سے اپنی موت کی طرف جا رہے ہیں۔ عالم یا مفتی بننا فرض نہیں بلکہ دین کی بنیادی باتیں سیکھنا فرض ہیں۔ قرآن پاک کو درست کرنے کی فکر، نمازوں کو پابندی کے ساتھ جماعت کے ساتھ پڑھنے کی فکر، حج فرض ہوتے ہیں حج ادا کرنے فکراور رمضان کے روزے رکھنے کی فکر، حرام سے بچنے کی فکر اور اہم بات گناہوں سے بچنےکی فلر بس انہی موٹی موٹی باتوں پر ہم عمل کرلیں انشاء اللہ اللہ تعالیٰ آسانی فرمائیں گے۔
آج جمعہ المبارک ہے، میرے حق میں بھی دُعا فرمادیں ، اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان باتوں پر بھرپور طریقے سے عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمادے
Bookmarks