[السلام علیکم دوستوں امید ہے سب خیریت سے ہونگے بہت سے ایسے ممبرز ہیں جو آئی ٹی دنیا پے تھریڈ بنانا چاہے ہیں لیکن انھیں سمجھ نہیں آتا کہ آخر کس ٹاپک پے تھریڈ بنائے حالانکہ ان میں اتنا ٹیلنٹ ہوتا ہے کہ اگر وہ تھوڑی سی محنت کریں تو ہم سب کو بہت کچھ سیکھا سکھتے ہیں لیکن کس طرح؟؟؟
سب سے پیہلے آپ اپنے آپ کو دیکھے کہ آپ کس فیلڈ میں ہیں اور کیا کچھ کر سکتے ہیں؟؟ ہر انسان کی خود کی کوئی چوائس ہوتی ہے جس میں اسے دلچسپی ہوتی ہے آپ کا سب سے پیھلا کام یہی ہے کہ خود کو پیہچانے کہ اب کس چیز میں کس فیلڈ میں دلچسپی لیتے ہیں______ جس طرح میں ٹیکنالوجی میں دلچسپی لیتا ہوں_____

اب آپ کا سب سے اہم کام یہ ہے کہ آپ جس فیلڈ میں دلچسپی لیتے ہیں اس کی تھوڑی سی معلومات بھی آپ کے ہاتھ لگے اس کو آپ انٹرنیٹ میں تلاش کریں تھوڑی معلومات تو آپ کو باتوں باتوں میں کسی کزن،دوست،رشتے دار،انٹرنیٹ براوزنگ یا پھر سوشل میڈیا پر مل ہی جاتی ہے آپ اس معلومات کو انٹرنیٹ پر تلاش کرو بہت سی ویب سائٹ پر وہ معلومات ہو گی آپ وہاں سے معلومات اکھٹی کر کے آئی ٹی دنیا پر تھریڈ بنا دو________

نوٹ::میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ کاپی پیسٹ کرنا شروع کر دو آپ اپنے الفاظ میں اپنی ساری کولیکشن انفارمیشن یہاں پوسٹ کرو اور اگر آپ کے پاس جو معلومات ہے اس حوالے سے پیہلے تھریڈ موجود ہو اور آپ کو اس سے ملتی جلتی لیکن اہم معلومات ملی ہوں تو آپ آپ اس تھریڈ کا لنک اپنے تھریڈ میں دے دو اور ساتھ میں اس بات کا بھی اضافہ کرو کہ میرا تھریڈ اس تھریڈ کی نسبت نیا ہے یا یوں کہ میرا تھریڈ
update
ہے اور آئی ٹی دنیا کے کچھ سیکشنز میں ریفرل یعنی حوالہ دینا لازمی ہوتا ہے لیکن آپ کے پاس کوئی ٹھوس حوالہ نہیں ہے تو آپ اگر انٹرنیٹ سے متعلق تھریڈ ہے تو جنرل ڈسکشن میں اور اگر کسی اور ٹاپک پے ہے تو بات چیت سیکشن میں تھریڈ بنائے______
خدا حافظ