Results 1 to 3 of 3

Thread: احکام طہارت ؛ 2

  1. #1
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Post احکام طہارت ؛ 2



    احکام طہارت ؛ 2

    رفع حاجت کے آداب

    بیت الخلا میں جاتے وقت کی دعا
    حضرت انس رضہ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم جب رفع حاجت کے لئے بہت الخلا میں داخل ہونے کا ارادہ کرتے تو فرماتے ؛
    اَ للّٰھُمَّ اِ نّیِْ اَ عُوْ ذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ
    " اے اللہ ! تحقیق میں تیری پناہ پکڑتا ہوں نر اور مادہ ناپاک جنوں کے شر سے "۔
    بخاری ۔ ، الوضو ء ، باب مایقول عندلخلاء ، حدیث 142
    تم بیت الخلا میں جاؤ تو کہو
    أَ عُوْ ذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائثِ
    " اللہ کی پناہ لیتا ہوں ؛ نر اور مادہ خبیث جنوں کے شر سے

    ابو داود ، الطھارۃ باب مایقول الرجال اذا دخل الخلاء حدیث 6

    بہت الخلا سے نکلتے وقت کی دعا
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا روایت کرتی ہیں ؛ جب رسول اللہ صلی علیہ وآلہٖ وسلم بیت الخلا سے نکلتے تو فرماتے '
    عُفْرَ انَکَ
    اے اللہ میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں
    ابوداود ، الطھارۃ باب مایقول الرجل اذا خرج من الخلاء ، حدیث 30
    ترمذی ، الطھارۃ ، باب مایقول اذا خرج من الخلاء ، حدیث 7

    رفع حاجت کے مسائل
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا '
    ٭ " جب تم قضاء حاجت کو آؤ تو قبلے کی طرف منہ کرو نہ پیٹھ "
    بخاری ، الصلوۃ باب قبلۃ اھل الشام و المشرق ۔ حدیث 394
    ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے گوبر اور ہڈی دے استنجا کرنے سے منع فرمایا
    مسلم ، الطھارۃ باب الا ستطابۃ ، حدیث 262
    ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا
    دو لعنت کا سبب بنے والے کاموں سے بچو '" صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا ' وہ کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا " لوگوں کے راستے میں اور سایہ دار درختوں کے نیچے رفع حاجت کرنا ۔
    مسلم ، الطھارۃ باب النھی عن التخلی فی الطرق و الظلال ، حدیث 269
    ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے تین" ڈھیلوں " سے استنجا کرنے کا حکم دیا
    ابوداود ۔ الطھارۃ ، باب کرھیۃ استقبال القبلۃ ، عند قضاء الحاجۃ ، حدیث 7
    ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے سوراخ میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا
    ابوداود ، الطھارۃ ،باب النھی عن البول فی لحجر حدیث 150
    ٭ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پیشاب کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے آپ کو سالم کیا مگر آپ نے جواب نہ دیا ۔
    صحیح مسلم ، الحیض ، باب التیمم ، حدیث 370
    " اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رفع حاجت کی حالت میں کلام کرنا مکرہ ہے "
    ٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے غسل خانے میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا
    ابوداود ، الطھارۃ ، باب لبول فی ا لمستحم ، حدیث 28
    ٭ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٭
    کتاب ، نماز نبوی " صحیح احادیث کی روشنی میں "
    صفحہ ،46




    رواں اپنی تلاش میں ۔۔۔۔۔۔۔

  2. #2
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default

    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت بائیں (الٹے) پیر سے داخل ہونا اور باہر نکلتے وقت دائیں(سیدھے) پیر سے باہر نکلنا بھی سنت ہے۔ اس کا بھی احتمام کرنا چاہئیے۔

  3. #3
    Mrs.Waqar's Avatar
    Mrs.Waqar is offline Advance Member+
    Last Online
    14th November 2019 @ 09:13 PM
    Join Date
    04 Aug 2015
    Location
    Gujranwala
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    5,143
    Threads
    278
    Credits
    48,576
    Thanked
    824

    Default

    Quote maktabweb said: View Post
    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت بائیں (الٹے) پیر سے داخل ہونا اور باہر نکلتے وقت دائیں(سیدھے) پیر سے باہر نکلنا بھی سنت ہے۔ اس کا بھی احتمام کرنا چاہئیے۔
    g ..jazakAllah

Similar Threads

  1. احکام طہارت ؛ 1
    By Mrs.Waqar in forum Islam
    Replies: 25
    Last Post: 25th April 2016, 12:26 PM
  2. Replies: 19
    Last Post: 23rd February 2016, 12:27 PM
  3. سارا شہر بلکتا ہے ؛ احمد فراز
    By Derwaish in forum Design Poetry
    Replies: 23
    Last Post: 25th June 2012, 02:49 AM
  4. Replies: 15
    Last Post: 21st February 2011, 01:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •