کرنسی نوٹوں کا مقصد روزمرہ اشیاءکی خریداری ہے اور ان نوٹوں کوایک،پانچ،دس،5۰،100,500اور1000کی صورت میں شائع کیا جاتا ہے لیکن دنیا کی تاریخ میں 0کا نوٹ بھی جاری کیا گیااور یہ نوٹ ہمسایہ ملک بھارت میں جاری کیا گیا جہاں کرپشن اپنے عروج پر ہے۔۔
یہ نوٹ کسی مرکزی بینک یا حکومت کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ اسے ایک بھارتی این جی او5th Pillarنے بھارت میں جاری کرپشن کے خلاف بطور احتجاج جاری کیا۔اگست 2014ءتک 2.5ملین نوٹ جارے کیے گئے ہیں اور یہ کرپٹ بھارتی سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے خلاف ایک احتجاج کااندازہے۔بھارت میں جاری کرپشن سے عام لوگ بہت زیادہ تنگ ہیں اور اس چیز کو سامنے رکھتے ہوئے این جی او نےZero Rupee Note )ZRN(جاری کئے۔انہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ بالکل اصل نوٹ ہیں لیکن حقیقت میں یہ ان سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو دینے کے طور پر استعمال کیا جاتے ہیں جو ایک جائز کام بھی پیسے کے بغیر نہیں کرتے۔نوٹ کے اوپر سنٹرل بینک کی جگہ Eliminate Corruption At All Levelsلکھا گیا ہے جبکہ نوٹ کے نیچے عبارت لکھی گئی ہے جس میں یہ کہا گیاہے کہ ’میں وعدہ کرتا ہوں کہ نہ رشوت لوں گا اور نہ دوں گا‘۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے 2005ءمیں جاری سروے کے مطابق 62فیصد بھارتیوں کا کہنا ہے کہ انہیں نے اپنے جائز کام کروانے کے لئے بھی رشوت دی تھی۔اس چیز کو دیکھتے ہوئے5th Pillarنے 2007ءمیں زیرو کرنسی نوٹ کا اجراءکیا اور لوگوں کو کہا گیا کہ وہ کرپٹ لوگوں کو یہ نوٹ دیں۔ urdu adab::
Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
Bookmarks