امام غزالی رحمتہ اللہ فرماتےہیں کہ مسواک کرتے وقت یہ نیت کرے کہ اللہ کے ذکر اور تلاوت کے لئے منہ صاف کرتا ہوں۔
مسواک صاف ستھری اور سیدھی ہو
استعمال سے پہلے اور بعد میں اچھی طرح دھولیا جائے۔
مسواک دائیں ہاتھ سے کرنا چاہیئے
مسواک دائیں جانب سے شروع کرنا چاہیئے
بہتر ہے کہ مسواک نرم ہو، لکڑی میں جوڑ نہ ہو
مسواک کو چوسنا مناسب نہیں اس سے وسوسے کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے۔

فضیلت
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو نماز مسواک کرکے پڑھی جائے وہ اس نماز سے جو بغیر مسواک کے پڑھی جائے ستر درجہ افضل ہے۔( مشکوٰۃ 45/1