دوستو میں پہلے کیو موبائل عام سا والا استعمال کرتا تھا اس میں کال ریکارڈنگ کا سسٹم مؤجود تھا میں نے یہ سوچتے ہوئے ٹچ سکرین والا کیو موبائل خرید لیا کہ اس میں بھی چھوٹے کیو موبائل کی طرح ریکارڈنگ سسٹم ہوگا لیکن افسوس کہ اس ٹچ سکرین والے موبائل مین کال ریکارڈنگ سسٹم مؤجود نہیں ہے اس مقصد کے لیئے میں نے ایک سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیا ہے جس کا نام یہ ہے
CallRecording
1062729_3544..ecording.apk
اس سوفٹ ویئر میں مسئلہ یہ ہے کہ آنے والی یا جانے والی کال پر ریکارڈنگ کا کوئی آپشن نہیں ہے سوائے اس کے کہ ہر کال کو بائی ڈیفالٹ ریکارڈ کرتا ہے لیکن مین نے بائی ڈیفالٹ والے کو ان چیک کردیا ہے
دوسرا اس میں یہ مسئلہ ہے کہ کال ریکارڈ ہوتی رہتی ہے لیکن اس میں کال کو پاذ کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے اب ظاہری بات ہے کہ ایک گھنٹے کی گفتگو میں کام کی باتیں صرف پانچ یا دس منٹ کی ہی ہونگی اور وہی انسان ریکارڈ کرتا ہے ۔
مجھے کوئی ایسا سوفٹویئر چاہیئے کہ جس میں ایسی خصوصیات مؤجود ہوں