اُمید ہے تمام ممبرز اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے
آج میں آپ کو سفید بالوں کو سیاہ کرنے کے بارے میں بتاؤں گی
لوگ سفید بالوں کے لیے مختلف قسم کے ہیئر کلر استعمال کرتے ہیں
جن کا نقصان بھی ہوتا ہے
اس لیے میں آپ کو آج ایک ہربل طریقہ بتاؤں گی
امید ہے اس سے سفید بالوں کا مسلئہ حل ہو جائے گا
٭ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ٭
اجزء
فلیکس سیڈ آئل یعنی السی کا تیل ۔ 200 گرام
لیموں ۔ چار عدد
لہسن کی تین توڑیاں
شہد
بنانے کا طریقہ
لیموں کا رس اور لہسن کو اچھی طرح پیس لیں اس کے بعد السی کا تیل اور
شہد ڈالیں اور پھر پیس لیں ۔ اس مرکب کو کسی جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کر دیں
اور مکسچر کو ریفریجریٹر میں رکھ دیں ہر کھانے سے تیس منٹ قبل ایک بڑا چمچہ مکسچر کا کھائیں
اور ہمیشہ لکڑی یا پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں ۔
اس سے نہ صرف بال سیاہ ہوں گے بلکہ مضبوط بھی ہوں گے
٭٭٭
شکریہ