کوفتے کا سالن


کوفتے کےاجزاء:
آدھا کلو قیمہ
دو چمچ لہسن ادرک پسا
ایک چمچ نمک
ایک چمچ پسا گرم مصالحہ
ایک چمچ پسی مرچ
دو چمچ بیسن
دو چمچ خشخاش پسی اور بھنی ہلکی سی
تھوڑی سی ہری مرچ
تھوڑا سادھنیا کٹا ہوا
تھوڑی سی پیاز انڈے کی طرح کٹی
دو چمچ تیل
ترکیب:یہ تمام اجزاءقیمہ میں ڈال کر کوفتہ بنا لیں۔۔۔۔
پھر ایک کھلی دیگچی میں ہلکا ساتیل ڈال کرپوری دیگچی میں پھیلا دیں اب اس میں کوفتے بچھائیں
اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب کھول آئے تو دیگچی کو ہلا دیں ۔چمچ نہیں چلانا ورنہ کوفتے ٹوٹ جائیں گے۔پھر
جب پانی خشک ہو جائے تو یہ تیار ہیں ۔اب گریوی تیار کریں۔

گریوی یعنی شوربے کے لئے اجزاء اور ترکیب:


آدھی پیالی تیل میں لونگ چند دانے ڈال کر کڑکڑائیں اب اس میں پیاز تین عدد بڑی باریک کاٹ کر ڈالیں۔ سنہری
ہو جائے تو اس میں نمک مرچ حسب ذائقہ ڈالیں ساتھ ہی چٹکی بھر ہلدی اور چار چمچ پسا دھنیا ڈال دیں۔
مصالحہ پکنے دیں۔ جب پیاز گھل جائے تو اس میں دہی ایک پیالی ڈال کر بھون لیں اور پھر کوفتہ ڈال کر پانچ منٹ پکنے دیں۔ پھر حسب ضرورت پانی ڈال کر شوربہ لگا دیں۔اور آخر میں ہری مرچ ڈال دیں۔