السلام علیکم امید ہے آپ سب ٹھیک اور خوش ہونگے۰جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میسجنگ ایپلی کیشنز کی دنیا میں واٹس ایپ کی حکمرانی برقرار ہے تو دوسری طرف واٹس ایپ کے صارفین اکثر کسی نہ کسی فراڈ کی زد میں آتے رہتے ہیں•آج کل واٹس ایپ پر اکثر صارفین کو ایسے پیغامات مل رہے ہیں جن میں انہیں یہ خوشخبری سنائی جاتی ہے کہ واٹس ایپ کا گولڈ ورژن لیک ہو چکا ہے اور آپ اسے فوراً مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اس نئے ورژن میں ویڈیو کالنگ، مفت کالنگ، ایک ﺳﺎﺗﮫ 100 تصاویر بھیجیں اور بھیجے گئے میسیج کو کسی بھی وقت ڈیلیٹ کرنے جیسے بہترین فیچرز بھی موجود ہیں•مزید یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ خصوصی ورژن صرف مشہور شخصیات کے لیے ہے لیکن آپ بھی اسے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ گولڈ ورژن کے پیغامات صارفین کو بہت کثرت سے موصول ہو رہے ہیں لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ صرف فراڈ ہے کیوں کہ اس جعلی میسج کا دیا گیا لنک دراصل آپ کو سپیم ویب سائٹس پر لے جائے گا• اگر آپ غلطی سے واٹس ایپ کا گولڈ ورژن انسٹال کر چکے ہیں تو اسے فوراً اننسٹال کر دیں اور اپنے موبائل کو ہیک ہونے سے بچائیں کیوں کہ واٹس ایپ کا گولڈ ورژن سرے سے موجود ہی نہیں ہے•یہ بات یاد رکھیں کہ واٹس ایپ کا نیا ورژن آپ کے پاس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا یا پھر اسے آفیشل ایپ سٹور سے ہی ڈاؤنلوڈ کریں•امید ہے آپ ممکنہ خطرے سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہونگے•شکریہ
Bookmarks