Webhosting in Pakistan
Results 1 to 6 of 6

Thread: شخصیات نہیں نظریات

  1. #1
    salman-1's Avatar
    salman-1 is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd July 2019 @ 10:21 AM
    Join Date
    09 Dec 2014
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    215
    Threads
    97
    Credits
    2,137
    Thanked
    32

    Post شخصیات نہیں نظریات

    Webhosting in Pakistan
    شخصیات نہیں نظریات
    ابوسفیان نے جنگ احد کے ختم ہونے کے بعد ایک ٹیلے پر چڑھ کر آواز دی : هل فیکم محمد ؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے جواب دینا چاہا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی کا حکم دیا ... ابوسفیان نے دوسری پهر تیسری مرتبہ یہی آواز لگائی لیکن خاموشی .. پھر آواز دی : هل فیکم ابن ابی قحافہ ؟ کیا تم میں ابوبکر ہے ؟ .. جواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے خاموشی .. اسے تین دفعہ پورا کرنے کے بعد پهر تین دفعہ آواز دی : هل فیکم ابن الخطاب ؟ جواب : خاموشی .. اپنے ساتھیوں کی طرف منہ کر کے خوشی سے کہا کہ بهئ یہ لوگ تو گئے زندہ ہوتے تو اب تک جواب آچکا ہوتا .. آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جنگ میں اس قسم کی باتیں اور وہ بھی دشمن کے سربراہ کی طرف سے ، تلوار سے زیادہ سخت ہوتی ہیں کیونکہ یہاں غیرت بہت زیادہ جوش مارتی ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار کروائی ..
    ابوسفیان ( جو اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے .. رضی اللہ عنہ ) نے کچھ باتیں کیں پهر نعرے لگانے شروع کئے : هبل زندہ باد هبل زندہ باد .. رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جواب نہیں دیتے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا کہ کیا جواب دیں .. فرمایا : اللہ اعلیٰ و اجل .. صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جواب دے دیا .. ابوسفیان ( رضی اللہ عنہ ) نے ایک اور نعرہ لگایا : لنا العزی ولا عزی لکم .. رسول الله صلى الله عليه وسلم نے جوابی نعرہ لگوایا : اللہ مولانا ولا مولی لکم ..الی آخره
    اپنے اس طرزِ عمل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا سبق دیا ؟ سبق یہ دیا کہ : شخصیات نہیں نظریات .. جب شخصیات کے نام لئے جا رہے تھے .. اس امت کی پہلی تین بزرگ ترین اور مقدس ترین شخصیات .. تب خاموشی اختیار کروائی .. حالانکہ اس وقت کی خاموشی صحابہ خاص طور پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لئے بہت سخت تهی لیکن جب بات نظریات کی آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا : الا تجیبونه ؟ جواب کیوں نہیں دیتے .. شخصیات خواہ کتنی ہی اہم ہوں آتی ہیں اور جاتی ہیں پر نظریات نہیں مرتےوما محمد الا رسول والی آیت بھی یہی سبق دیتی ہے کہ : شخصیات نہیں نظریات شخصیات کا احترام اپنی جگہ بالکل بجا بالکل درست لیکن یوں نہیں کرنا چاہئے کہ فلاں چلا گیا تو ہمارا کیا ہوگا ہم کیا کریں گے .. یہ دین اللہ کا ہے اللہ ہی اسے چلائے گا .. ہمارے ذمے جو کام ہے بس وہی کرنا چاہئے
    قربان جائیں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے .. رسول الله صلى الله عليه وسلم کے سانحہ ارتحال کے وقت کس خوبصورتی سے امت کو سنبھالا : من کان منکم یعبد محمدا فان محمدا قد مات ومن کان منکم یعبد الله فان الله حی لا یموت
    سلطان نور الدين زنگی رحمہ اللہ اپنے شہید باپ کی لاش پر کهڑے ہوئے تو انتہائی وقار کے ساتھ انا للہ پڑهی مردوں کی طرح صبر کیا .. انتہائی سادگی کے ساتھ اور بغیر وقت ضائع کئے اپنے والد کی تدفین کی اور اگلی ہی لڑائی میں خود گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر ثابت کر دیا کہ اگر عماد الدین گیا تو کوئی بات نہیں اس سے بڑا آگیا .. سمجھا یہ جا رہا تھا کہ بس اب مسلمانوں کا قصہ ختم ہو جائے گا .. عماد الدین زنگی جیسا تو کوئی بھی نہیں .. لیکن حضرت نے تمام اندازوں کو غلط کر دکھایا اور بالآخر یہ قافلہ بیت المقدس کو فتح کر کے ہی رہا ..
    ومن یتوکل علی الله فهو حسبه ..
    الله تعالی سے جلد از جلد بڑی خوشیوں کی توقع اور سوال ہے
    اپنے ایمان کا خیال رکھۓ

  2. #2
    Payara ktk's Avatar
    Payara ktk is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd September 2018 @ 03:12 PM
    Join Date
    22 Oct 2015
    Location
    Kkk
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    397
    Threads
    21
    Credits
    1,091
    Thanked
    25

    Default

    Bahot acha, ap ko allah or elam dy,
    Anky jo dakti hy, lab pa ata nhi ,

    a dunya kia hy, s ma kia ho raha hy,

  3. #3
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    29th April 2018 @ 10:54 PM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    6,297
    Threads
    414
    Credits
    7,197
    Thanked
    315

    Default

    بہت اچھا جناب بہت زبردست تھریڈ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

  4. #4
    ShahidALI3 is offline Member
    Last Online
    7th July 2019 @ 07:33 PM
    Join Date
    18 May 2015
    Location
    Blochistan
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    1,463
    Threads
    54
    Thanked
    77

    Default

    Jazakallah

  5. #5
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    16,801
    Threads
    282
    Credits
    76,644
    Thanked
    913

    Default

    جزاك الله خير

  6. #6
    Net_master is offline Member
    Last Online
    18th May 2019 @ 07:28 PM
    Join Date
    20 Mar 2015
    Location
    Pindi bhattian
    Age
    23
    Gender
    Male
    Posts
    661
    Threads
    62
    Thanked
    18

    Default

    Webhosting in Pakistan
    بہت خوب بھائی جی

    Sent from my QMobile i2 using Tapatalk

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 24th January 2012, 09:30 AM
  2. Replies: 15
    Last Post: 10th July 2011, 11:46 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 12th December 2010, 07:51 AM
  4. یہ شخص اکیلا ہے پر تنہا نہیں لگتا
    By Shehzad Iqbal in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 7
    Last Post: 2nd February 2010, 04:42 PM
  5. اقتصادی بحران، یورپ سخت شکنجے میں
    By amjadattari in forum News & Updates
    Replies: 2
    Last Post: 12th January 2010, 11:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •