Results 1 to 4 of 4

Thread: خالد رضی اللہ عنہ اللہ کی تلواروں کے ساتھ ح

  1. #1
    aqadeer75 is offline Junior Member
    Last Online
    31st May 2016 @ 02:28 PM
    Join Date
    24 Feb 2016
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    8
    Threads
    3
    Credits
    59
    Thanked
    0

    Default خالد رضی اللہ عنہ اللہ کی تلواروں کے ساتھ ح

    خالد رضی اللہ عنہ اللہ کی تلواروں کے ساتھ
    📎 حصہ دوم

    🕹ایک یوسف نامی نومسلم رومی سپاہی خاموشی کے ساتھ اسلامی لشکر کی جانب بڑھا اور سیدھا امیر لشکر امین الامت سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کے خیمے میں جا پہنچا،
    ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے جب رومیوں کی نئی حکمت عملی کے بارے میں سنا تو جلدی سے قریش کے ایک ذہین دماغ رکھنے والے تجربہ کار شخص حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا، یہ وہی ابوسفیان ہیں جنہوں نے احد کے میدان اور احزاب کی جنگ میں کفار مکہ کی کمان کی تھی، لیکن پھر فتح مکہ کے موقع پر ان کی کایا پلٹ گئی،
    قدرت رکھنے کے باوجود بھی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ابوسفیان کو نہ صرف معاف کیا تھا بلکہ ان کے گھر کی حد میں آنے والے کیلئے بھی عام معافی کا اعلان کیا اس بات نے ایسی چوٹ لگائی کہ دل ایمان کی روشنی سے منور ہوگیا۔
    اس کے بعد بڑے بڑے مشکل حالات آئے لیکن ابوسفیان دین حق پر ڈٹے رہے، غزوہ حنین میں کفار کی طرف سے ہونے والی تیر اندازی میں ان کی ایک آنکھ شہید ہوگئی لیکن جذبہ جہاد کم نہ ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحلت کے بعد جب سارا عرب مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہوگیا تھا تب بھی ابوسفیان اور ان کے ساتھی اسلام پر نہ صرف ڈٹے رہے بلکہ آگے بڑھ کر مرتدین، منکرین زکوۃ اور مسیلمہ جیسے ملعونوں کا قلع قمع کردیا۔
    زہے نصیب کہ یرموک میں رومیوں کی طوفانی تیر اندازی میں دوسری آنکھ بھی شہید ہوگئی لیکن ان کے پایا استقلال میں کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔

    اسلامی لشکر کے امیر آج بھی ابوسفیان کی ذہانت کے معترف تھے اسی لیے اس نئی صورت حال میں انہیں بھی بلا لیا گیا، ابوسفیان کے آتے ہی یوسف نے رومیوں کی تمام حکمت عملی کے بارے میں تفصیل سے بتا دیا۔
    یوسف کی بات سننے کے بعد ابوسفیان نے کہا، "ہمارا لشکر غسانی عربوں کو آسانی سے مات دے سکتا ہے، لیکن یہاں کی صورت حال کافی تشویش ناک ہے، اگر ہم ساری کی ساری طاقت میدان جنگ میں جھونک دیں گے تو دن ڈھلنے کے بعد رومیوں کا ساڑھے تین لاکھ کا لشکر کسی وقت بھی آگے بڑھ کر اسلامی لشکر کو گھیر سکتا ہے اور اس وقت اسلامی لشکر ان کی طرح چاق و چوبند نہیں ہوگا لہذا زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے، لیکن غسانیوں کے مقابلے میں نہ نکلنا بھی بزدلی ہوگی، ایسے وقت میں ہم کیا کرسکتے ہیں؟" یہاں تک کہہ کر ابوسفیان خاموش ہوگئے، دونوں کافی دیر بحث کرتے رہے کہ آدھا یا کم از کم چوتھائی لشکر کمین گاہ میں رکھیں لیکن کسی بات پر اتفاق نہ ہوسکا۔

    دوسری جانب رومی سپہ سالار باہان کے خیمے میں شراب کے جام چل رہے تھے، طوما نے اکیلے میں باہان کو اپنی پوری حکمت عملی کے بارے میں بتا دیا تھا کہ کیسے کل غسانی عربوں کے ذریعے اسلامی لشکر کو تھکانے کے بعد انہیں گھیر کر گاجر مولی کی طرح کاٹا جائے گا، شراب کے جام ٹکرا رہے تھے اور رومی سپہ سالار اپنی کل ہونے والی یقینی فتح کے بارے میں سوچ رہا تھا، کیونکہ اس حکمت عملی میں رومیوں کی ناکامی کو قطعی امکان نہیں تھا۔

    حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ خیمے میں بے چینی سے ٹہل رہے تھے کہ اچانک انہی کسی کا خیال آیا، اور ان کے چہرے کی شادابی لوٹ آئی، ہاں واللہ مجھے پہلے کیوں یہ خیال نہ آیا، یہ سوچتے ہوئے وہ باہر نکلے اور ایک مجاہد سے کہا، "جاؤ جاکر خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو بلا لاؤ۔"

    🔄جاری ہے 📮بشکریہ: دستک

  2. #2
    M.shawal's Avatar
    M.shawal is offline Advance Member
    Last Online
    8th February 2020 @ 11:57 AM
    Join Date
    15 Apr 2016
    Location
    Dera ismailkhan
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    6,306
    Threads
    414
    Credits
    8,468
    Thanked
    315

    Default

    بہت اچھا تھریڈ ھے جی جزاک اللہ
    (ہر دوسرے انسان کی مدد)

  3. #3
    Abubaker30's Avatar
    Abubaker30 is offline ITD STUDNT
    Last Online
    17th January 2024 @ 04:59 PM
    Join Date
    01 Oct 2014
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,823
    Threads
    105
    Credits
    11,671
    Thanked
    118

    Default

    وعلیکم السلام
    ماشاءاللہ
    بہت عمدہ شئیرنگ ہے
    اللہ سبحان تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اورآپ کی دل کی تمام مرادیں پوری فرمائے۔ امین
    ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بے حد شکریہ
    جزاک اللہ خیر
    (معافی بار بار اعتبار ایک بار)

  4. #4
    Ivram is offline Advance Member
    Last Online
    31st January 2023 @ 09:49 PM
    Join Date
    30 Aug 2014
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    628
    Threads
    29
    Credits
    615
    Thanked
    26

    Default

    JAZAK ALLAH

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 10th February 2018, 05:21 PM
  2. خالد رضی اللہ عنہ اللہ کی تلواروں کے ساتھ
    By aqadeer75 in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 2
    Last Post: 27th October 2016, 04:37 PM
  3. Replies: 15
    Last Post: 13th September 2015, 09:42 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 17th February 2011, 09:14 AM
  5. Replies: 11
    Last Post: 17th January 2011, 06:48 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •