Results 1 to 3 of 3

Thread: Hazrat Umar Farooq R.A

  1. #1
    abdul ab is offline Senior Member+
    Last Online
    29th August 2017 @ 01:33 PM
    Join Date
    08 Aug 2015
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    265
    Threads
    62
    Credits
    2,484
    Thanked
    12

    Default Hazrat Umar Farooq R.A

    اسلام کی اب تک کی تاریخ میں دور نبوت کے بعد خلافت راشدہ کا دور ہر اعتبار سے سب سے ممتاز اور تابناک رہا ہے، کیونکہ اس کی باگ ڈور ان ہستیوں کے ہاتھ میں تھی جنہو ں نے جہاں بانی اور جہاں بینی میں شمع نبوت سے روشنی حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سیرت خلفائے راشدین کے تمام پہلوؤں پر نہایت علمی انداز میں روشنی ڈالی۔ زیر مطالعہ کتاب ڈاکٹر موصوف کی دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق کی حیات و خدمات اور کارناموں پر مشتمل ہے۔ جس کا سلیس اردو ترجمہ شمیم احمد خلیل السلفی اور عبدالمعین بن عبدالوہاب مدنی نے کیا ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں جنھوں نے فکری، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور جنگی و فتوحاتی غرض ہر میدان میں انسانیت و روحانیت اور امن و آشتی کے لئے ایسے عدیم النظیر نقوش چھوڑے جن سے آج کی ترقی یافتہ کہی جانے والی دنیا بھی درست راہ لینے پر مجبور ہے۔ اس کتاب میں آپ کے دور کی آبادیاتی ترقی اور وقتی بحران سے نمٹنے کا تذکرہ ہے۔ گزرگاہوں اور خشکی اور سمندری وسائل، فوجی چھاؤنیوں اور تمدنی مراکز کے قیام کے سلسلہ میں آپ کے شدت اہتمام کا ذکر ہے۔ اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ آپ کے زمانہ میں بصرہ، کوفہ اور فسطاط جیسے بڑے بڑے شہر کیسے آباد ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہ کے دور کی فتوحات اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد و الہٰی سنن کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ غرضیکہ اس کتاب میں فاروق اعظم رضی اللہ کی زندگی کے کسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔ اس کتاب کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں کوئی بھی چیز حوالہ کے بغیر ذکر نہیں کی گئی۔ یہ کتاب خطبا و مقررین، علما و سیاسی قائدین، دانشوروں، طلبا اور عوام کے لئے یکساں اہمیت کی حامل ہے۔
    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    EnGr.arSal's Avatar
    EnGr.arSal is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:33 AM
    Join Date
    03 Jul 2014
    Location
    Malikwal
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    260
    Threads
    15
    Credits
    1,827
    Thanked
    12

    Default

    جزاک اللہ

    Sent from my GT-S5310I using Tapatalk

  3. #3
    junaid5 is offline Senior Member+
    Last Online
    8th January 2019 @ 07:18 PM
    Join Date
    27 Feb 2014
    Gender
    Male
    Posts
    156
    Threads
    24
    Credits
    410
    Thanked
    4

    Default

    v nyc... downlod link??
    racer...../\/\ romeio

Similar Threads

  1. Hazrat Umar Farooq (R.A)
    By MOHAMMEDIMRAN in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 10
    Last Post: 11th April 2018, 11:01 AM
  2. Hazrat Umar-e-Farooq
    By khali in forum Islamic History aur Waqiat
    Replies: 4
    Last Post: 20th December 2010, 03:02 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 3rd December 2010, 10:11 AM
  4. Aqawal-e-hazrat umar farooq(r.t.a)
    By jahmad in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 3
    Last Post: 20th November 2009, 11:26 PM
  5. Hazrat Umar-E-Farooq(Ra)
    By iRFAnSajiD in forum Islam
    Replies: 12
    Last Post: 22nd September 2007, 10:13 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •