Results 1 to 9 of 9

Thread: Prevent (Protecting Your data form copying)

  1. #1
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default Prevent (Protecting Your data form copying)

    السلام علیکم آئی ٹی دنیا !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
    کیسے ہیں تمام معزز بہن بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کہ آپ تمام حضرات ایمان و صحت کی سلامتی کےساتھ ہوں گے۔
    لیں صاحبان آج پھر آپکا یہ خدمتگار آپ کی خدمت میں ایک انتہائی چھوٹے لیکن اُتنے ہی زیادہ کارآمد سافٹ ویئر کے ساتھ حاضر ہوا ہے۔بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ گھر کے چھوٹے بچوں ،دوستوں ،اقارب اور ملنے جلنے والوں کواپنے کمپیوٹر پر محض اس لیے اکیلا نہیں بیٹھنے دیتے کہ کہیں وہ آپ کی عدم موجودگی میں آپکا قیمتی ڈیٹا ضائع نہ کردیں یا پھر آپکا نجی ڈیٹا(جس میں گھر کا دیٹا بھی شامل ہوسکتا اور ایسا ڈیٹا بھی جو آپ انہیں دینا نہ چاہتے ہوں)چوری چھپےکاپی نہ کرلیں وغیرہ۔تو صاحبان ہمارا آج کا پیش کردہ سافٹ ویئر آپ کے اس مسئلے کا کافی اور شافی حل رکھتا ہے۔یہ فائل کے رائٹ کلک مینو میں سے کٹ ،کاپی ،پیسٹ، سینڈ ٹو،ڈیلیٹ اور رینیم سمیت کافی سارے آپشنز کو ڈس ایبل کر دیتا ہے اور یہ کام اتنے طاقتور طریقے سے کرتا ہے کہ شارٹ کیز کی مدد سے بھی مذکورہ بالا کام نہیں کیے جاسکتے اور آپ جب چاہیں صرف ایک شارٹ کی (جو کہ آپ ہی کی منتخب کر دہ ہوگی) کی مدد سے اس تمام آپشنز کو ان ایبل کر سکتے ہیں۔
    جی تو پھر پڑھیں بسم اللہ اور شروع کریں آج کا منظر نامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سافٹ ویئر کی ذاتی تفصیلات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سافٹ ویئر کا نام (پری وینٹ)۔
    سافٹ ویئر کا سائز (300 سے 400 کے بی )
    سافٹ ویئر کا کام (آپ کے دیٹا کی حفاظت میں آپ کی مد د کرنا)۔
    بنیادی زبان (سی پلس پلس جس میں پروگرام کو ڈیزائن کیا گیا ہے)۔
    لائسنس (فری)۔
    باقی تفصیلات آپ سکرین شاٹس اور انکی ضمن میں پیش کی گئی توضیحات سے ملاحظہ فرمائیں۔
    سافٹ ویئر کو بالکل نارمل طریقے سے انسٹال کرلیں۔لیکن سافٹ ویئر کی انسٹالیشن (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) کی کمانڈ سے کرنی ہے۔مطلب سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے ایکسٹریکٹ کرنے کے بعد سیٹ اپ کی ایگزی پر رائٹ کلک کریں اور وہاں سے (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) پر کلک کر دیں ۔جسے آ پ سکریں شاٹ میں ملاحظہ فر ماسکتے ہیں۔


    سافٹویئر کی انسٹالیشن کے بعد آپ اپنے ڈیسک ٹاپ پر مندرجہ ذیل نیا آئیکون دیکھیں گے۔


    ایک اہم بات یہ بھی یاد رکھیں کہ اس سافٹ ویئر کو انسٹالیشن کے بعد جب بھی چلائیں تو حتی الامکان یہی کوشش کریں کہ سافٹ ویئر کو (رن ایز ایڈمنسٹریٹر ) کی کمانڈ کے ساتھ رن کریں۔تاکہ سافٹ ویئر اپنے متعلقہ ایکشن(اچھی گرفت اور گہری پکڑ کے ساتھ ) لے سکے۔مزید تفصیل کیلئے سکرین شاٹ نمبر 1ملاحظہ فرمائیں۔
    جب آپ سافٹ ویئر کو (میری طرف سے رن ایز ایڈمنسٹریٹر کمانڈ کی سفارش) چلائیں گے تو آپ کے سامنے یہ ایک چھوٹا سا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔جوآپ سے کہے گا کہ کسی بھی فورس ایکشن کی (شفٹ ،کنٹرول یا آلٹ میں سےکم از کم کوئی بھی ایک۔اگر آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر شفٹ +کنٹرول+آپکی منتخب کردہ کی ۔۔۔۔اسکے علاوہ اگر آپ چاہیں تو صرف کسی اکیلئے عدد،حرف یا علامت کی شاٹ کی بھی بنا سکتے ہیں لیکن وہ زیادہ محفوظ تصور نہیں ہوگی) کی کو دباتے ہوئے اپنی شارٹ کی بنائیں (یاد رکھیں مذکورہ بالا کی کو دباتے ہوئے ساتھ میں انگلش حروف تہجی ،اعداد ،فنگشنل کیز یا کی بور ڈمیں سے کوئی بھی علامت میں سے کسی کوجسے آپ اپنی شاٹ کی بنانا چاہتے ہیں دبانا ضروری ہے۔مثال کے طور پر(کنٹرول +ڈی) مزید تفصیلات کیلئے سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔تینوں کیلئے الگ الگ
    سکرین شاٹ بنائے ہیں سمجھانے کیلئے۔

    پہلی مثال کنٹرول کے ساتھ


    دوسری مثال شفٹ کے ساتھ


    تیسری مثال آلٹ کے ساتھ


    اپنی مرضی کی شاٹ کی کا انتخاب کرنے کے بعد آپ ایکٹیویٹ کے بٹن پر کلک کردیں جسکے بعد یہ میسج آپکے سامنے ظاہر ہوگا۔جسکا مطلب ہوگاکہ آپکی ترتیبات لاگوہوگئی ہیں۔


    اور نتیجہ آپ ملاحظہ فرماسکتے ہیں


    جب آپ آپشنز (کٹ،کاپی پیسٹ وغیرہ) کو خود استعمال کرنا چاہتے ہوں۔تو آپ وہ شاٹ کی جو آپ نے منتخب کی تھی اسے دبائیں ۔تب آپ کے سامنے یہ پیغام ظاہرہوگا۔اور آپ کے تمام آپشنر اپنی سابقہ حالت میں واپس آجائیں گے۔


    اسی طرح جب جب آپ اس سافٹ ویئر کو چلانا چاہیں(یعنی رائٹ کلک مینومیں سے مذکورہ بالا آپشنز کو ڈس ایبل کرنا چاہیں) تو اسے (رن ایز ایڈمن ) چلائیں اور اپنی مرضی کی شاٹ کی کے ساتھ اپنےدیٹا کی حفاظت کریں۔
    ایک اہم اطلاع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بعض تجربات کے بعدآپ کا یہ خادم ذاتی طور پر آپ کو یہ مشورہ دینا چاہے گا کہ سافٹویئر کی انسٹالیشن کے بعدسافٹ ویئر کے ڈیسک ٹاپ شارٹ کٹ(نشاندہی کیلئے ملاحظہ فرمائیں سکرین شاٹ نمبر2)کو وہاں سے اٹھاکر کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں جہاں تک کسی کی پہنچ نہ ہواور اسے وہیں سے استعمال کر تےرہیں۔

    یہ تھا ہمارا آج کا ایک انتہائی چھوٹا سا لیکن اُتنا ہی خوبصورت سافٹ ویئر ۔امید ہے آپ حضرات اسے پسند فرمائیں گے ۔آپ کے چنیدہ الفاظ اور محبت بھرے تاثرات کا انتظار رہےگا۔
    فقط آپ کا مخلص
    وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام

    استاد سب سے بڑا شاگرد ہوتاہے۔

  2. #2
    Rashid Jaan is offline Advance Member
    Last Online
    11th February 2024 @ 02:14 PM
    Join Date
    18 Oct 2016
    Location
    Ghotki Sindh
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,512
    Threads
    91
    Thanked
    84

    Default

    واہ بہائی آپ نے بہت ئی کمال کی شئرنگ کی ہیں

  3. #3
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 11:34 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,310
    Threads
    412
    Credits
    39,767
    Thanked
    1813

    Default

    وعلیکم السلام برادر جانِ عزیز
    وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام
    آپ نے بہت اچھے انداز میں سوفٹ وئیر کا ری ویو پیش کیا
    بہت سی باتوں اور اپنے تجربے کوہمارے ساتھ شئیر کیا
    سوائے اس بات کےکہ یہ سوفٹ وئیر کون کون سی ونڈو پر کام کرے گا
    اسکرین شارٹ نے تھریڈ کی خوبصورتی میں اضافی کیا ہے
    باقی
    ایک بات کی وضاحت درکار تھی وہ یہ کہ
    جب یہ سوفٹوئیر کام کر رہا ہوگا توکیا مینو بار میں سےبھی کاپی پیسٹ نہیں ہو سکے گی
    یا
    ہو جائے گی؟
    باقی
    save as
    کاآپشن تو کام کر ہی رہا ہوگا جہاں تک اندازہ ہے
    خیر
    آپ تھریڈ اسٹاٹر ہیں بہتر اور درست جواب آپ ہی دے سکتےہیں ہم تو صرف اندازہ ہی لگا رہے ہیں

    یہ ضمنی سوال ہے کہ یہ سوفٹ وئیر سی ++ میں ڈیزائن کیا گیا ہے تو کیا آپ نےکیا ہے؟
    اگر جواب نہیں میں ہے تو ۔۔۔رن ایز ایڈمنسٹریٹر۔۔۔میں جہاں یہ یورز کو سہولت دے گا وہاں اپنے کوڈ ماسڑ کوبھی کچھ فائدہ پہنچائے گا کہ نہیں
    امید کی جاتی ہے کہ آپ سمجھ رہے ہونگے کہ کیا پوچھنا چاہتا ہوں
    باقی کے لئے معذرت قبول فرمائیں

  4. #4
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    Quote Haseeb Alamgir said: View Post
    وعلیکم السلام برادر جانِ عزیز
    وقاص شاہد فرام آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام
    آپ نے بہت اچھے انداز میں سوفٹ وئیر کا ری ویو پیش کیا
    بہت سی باتوں اور اپنے تجربے کوہمارے ساتھ شئیر کیا
    سوائے اس بات کےکہ یہ سوفٹ وئیر کون کون سی ونڈو پر کام کرے گا
    اسکرین شارٹ نے تھریڈ کی خوبصورتی میں اضافی کیا ہے
    باقی
    ایک بات کی وضاحت درکار تھی وہ یہ کہ
    جب یہ سوفٹوئیر کام کر رہا ہوگا توکیا مینو بار میں سےبھی کاپی پیسٹ نہیں ہو سکے گی
    یا
    ہو جائے گی؟
    باقی
    save as
    کاآپشن تو کام کر ہی رہا ہوگا جہاں تک اندازہ ہے
    خیر
    آپ تھریڈ اسٹاٹر ہیں بہتر اور درست جواب آپ ہی دے سکتےہیں ہم تو صرف اندازہ ہی لگا رہے ہیں

    یہ ضمنی سوال ہے کہ یہ سوفٹ وئیر سی ++ میں ڈیزائن کیا گیا ہے تو کیا آپ نےکیا ہے؟
    اگر جواب نہیں میں ہے تو ۔۔۔رن ایز ایڈمنسٹریٹر۔۔۔میں جہاں یہ یورز کو سہولت دے گا وہاں اپنے کوڈ ماسڑ کوبھی کچھ فائدہ پہنچائے گا کہ نہیں
    امید کی جاتی ہے کہ آپ سمجھ رہے ہونگے کہ کیا پوچھنا چاہتا ہوں
    باقی کے لئے معذرت قبول فرمائیں

    محترم حسیب بھائی جان ۔۔۔۔۔۔
    فائل مینو میں بھی مذکورہ آپشنز کام نہیں کرتےہیں۔باقی آپ رن ایز ایڈمن کے ساتھ چلائیں یا پھر نارمل موڈ میں یہ کام کرتا رہےگا۔وہ تو میں نے اس لیے کہا کہ بعض سسٹمز پرہیوی کیشے کیوجہ سے یا پھر ٹیمپ فائلز کی وجہ سے بعض اوقات ایکٹیویشن صحیح طور پر ایکٹو نہیں ہو پاتی ۔اس لیے کہا کہ رن ایز ایڈمن پر کلک کریں۔باقی یہ سافٹ ویئر میں نے نہیں بنایا ۔جب آپ سافٹ ویئر کو استعمال کریں گے تو وہیں ڈائیلاگ میں ہوم پیچ کا بٹن بھی ہوگا۔جہاں پر آپ سافٹ کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز پڑھ سکتے ہیں۔باقی رہا سیو ایز کا مسئلہ کیا آپ براؤزر کے سیو ایز کی بات کر رہےہیں ؟اگر یہی ہے تو یہ آپشن کام کرتا رہےگا۔

    - - - Updated - - -

    Quote Rashid Jaan said: View Post
    واہ بہائی آپ نے بہت ئی کمال کی شئرنگ کی ہیں
    شکریہ بھائی جان حوصلہ افزائی کیلئے

  5. #5
    waqasshahid's Avatar
    waqasshahid is offline Senior Member+
    Last Online
    13th October 2020 @ 02:31 PM
    Join Date
    24 Jan 2014
    Gender
    Male
    Posts
    331
    Threads
    48
    Credits
    2,683
    Thanked
    48

    Default

    اور یہ ونڈوز وزٹا سمیت آگے کے تمام ورژن میں کام کرتا ہے۔

  6. #6
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 11:34 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,310
    Threads
    412
    Credits
    39,767
    Thanked
    1813

    Default

    Quote waqasshahid said: View Post
    اور یہ ونڈوز وزٹا سمیت آگے کے تمام ورژن میں کام کرتا ہے۔
    بہت شکریہ
    ہمارے ساتھ رہوگے تو اسی طرح پیاری پیاری ریپلائی دینا سیکھ جاؤ گے
    ہاہاہاہا
    ارے ارے نہیں سرکار ناراض نہ ہونا ہم تو اس لئے یہ سارے سوالا ت اور گمانات آپ کے سامنے رکھ رہے تھے
    کہ
    بہت سے یوزر سوچتے تو ہونگے ان سوالات کے بارے میں مگر پوچھنے سے گھبراتے ہیں
    یا
    سوچ کر ہی رہ جاتے ہیں
    تو
    پوچھنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اُن دوستوں تک بھی اُن کے زہنوں میں آئے سوالات کے جوابات
    پہلے ہی سے تھریڈ میں شامل ہوجائیں

    باقی
    کل دوسرے سسٹم پر آپ کی اس شئیرینگ کا تجربہ کیا جائے گا
    یا
    آزمایا جائے گا اس سوفٹ وئیر کو
    ویسے
    اتنی عمدگی کے ساتھ سوفٹ وئیر کا ری ویو پیش / پبلک سٹی کرنے کے کمپنی نے۔۔۔۔۔۔ہاہاہا

  7. #7
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 11:34 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,310
    Threads
    412
    Credits
    39,767
    Thanked
    1813

    Default

    جس کا ڈرتھا وہی ہوا
    Name:  Capture.PNG
Views: 191
Size:  5.7 KB

  8. #8
    iTsoft1987's Avatar
    iTsoft1987 is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd December 2023 @ 11:42 PM
    Join Date
    15 Sep 2013
    Location
    Gujranwala.
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    158
    Threads
    31
    Credits
    178
    Thanked
    10

  9. #9
    WASEEMPAK is offline Member
    Last Online
    2nd October 2019 @ 12:10 PM
    Join Date
    02 Oct 2019
    Gender
    Male
    Posts
    53
    Threads
    2
    Credits
    429
    Thanked
    2

    Default

    bhot acha software hai

Similar Threads

  1. Replies: 15
    Last Post: 17th December 2013, 10:13 PM
  2. data is not copying to usb after recovery
    By kashifundlas in forum Ask an Expert
    Replies: 5
    Last Post: 6th June 2013, 12:12 PM
  3. Proble+m While+ Copying DaTa
    By Abdullah in forum Ask an Expert
    Replies: 2
    Last Post: 6th March 2009, 09:24 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •