السلام علیکم
محترم بھائیوں اور بہنوں، وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے، الحمد اللہ آج ساتواں روزہ ہے، ذرا سوچیں کل ہی کی بات تھی کہ ہم رمضان کے مہینے کا انتظار کررہے تھے۔ اسی تیزی کے ساتھ ہم عید الفطر منانے کی تیاریوں میں لگ جائیں گےاور ہر مسلمان جس نہ رمضان کے مہینے کا حق ادا کیا ہو یا نہ کیا ہو سب کے سب عید کی خوشیان منائیں گے ، لیکن لمحہ فکریہ ان لوگوں کے لئے جو رمضان کے اس بارکت مہینے میں بھی عام دنوں کی طرح زندگی گزاررہے ہیں ان کے لئے ہم سب کو دعا کرنی چاہئیے۔ کیونکہ ہمارے پیارے رسول ﷺ نے ایسے لوگوں کے لئے بد دعا فرمائی۔
حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا ہلاک ہوجائے وہ شخص جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور اپنی مغفرت نہیں کروائی، اس بددعا پر نبی پاک ﷺ نے آمین فرمایا ،ذرا سوچیں کتنی ہلاکت کی بات ہے ان لوگوں کے لئے جو اس عظیم مہینے کی قدر نہیں کررہے۔ ابھی وقت ہے رمضان کا مہینہ اور روزے چل رہے ہیں، اللہ انہیں توبہ کی توفیق نصیب فرمائے اور بھر پور عبادت کی توفیق نصیب فرمائے۔ اور ہم سب کو بھی تینوں عشروں کی عبادات کی بھرپور توفیق نصیب فرمائےاور تمام عبادات کو قبول فرمائے ۔ آمین۔
Bookmarks