السلام علیکم

زکوٰة کے مستحقین

س… کن کن لوگوں کو زکوٰة دینا جائز ہے اور کن کن کو ناجائز؟

ج… اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد کو زکوٰة دینا جائز نہیں، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة نہیں دے سکتے، جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائز نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دینے کا حکم نہیں، بلکہ اگر وہ ضرورت مند ہوں تو ان کی مدد غیرِزکوٰة سے لازم ہے۔ اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہے


زکوٰة، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے لئے حلال نہیں، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے مراد ہیں: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب۔ پس جو شخص ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو اس کو زکوٰة نہیں دی جاسکتی، اگر وہ غریب اور ضرورت مند ہو تو دُوسرے فنڈ سے ان کی خدمت کرنی چاہئے۔