لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام نے روٹھے میاں بیوی کو 10 ماہ بعد پھر ایک دوسرے سے ملادیا ، لائیوپروگرام میں خاتون کے غلطی تسلیم کرنے پر شوہر نے بھی ٹیلی فون کرکے لینے کے لیے سسرال آنے کا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق چینل فائیو کے پروگرام کے دوران ایک خاتون نے کال کی اور بتایا کہ ان کی 10 ماہ سے شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اب اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا ، اب صرف اپنی بہنوں کو نصیحت کروں گی کہ اپنے شوہروں کی فرماں برداری کریں اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کبھی نہ کریں۔ فضا نامی خاتون بات کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوکر رونے لگیں جس پر ماحول افسردہ ہوگیا اور پروگرام میں موجود علامہ رضیاءاللہ بخاری نے درود پڑھنے اور استغفار کرنے کی ہدایت کردی۔
تھوڑی ہی دیر بعد پروگرام میں فون آیا جو فضا کے شوہر رضاکا تھا۔ رضا نے کہا کہ اگر فضا کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تو میرا دل بھی اس کی جانب سے صاف ہوگیا ، میں اسے معاف کرتا ہوں اور ابھی اسے لینے لاہور روانہ ہورہا ہوں۔ رضا کی بات سن کر پروگرام تالیوں سے گونج اٹھا جس کے بعد دونوں میاں بیوی کی لائیو پروگرام میں گفتگوبھی کرائی گئی جس کے بعد دونوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دیدی گئی۔
Bookmarks