السلام علیکم

ایک استاد نے کلاس میں سوال کیا کہ بتاؤ وہ کون سے لوگ ہیں جو نماز نہیں پڑھتے؟ ایک بچے نے معصومیت سے جواب دیا جو لوگ مرچکے ہیں۔
دوسرے بچے نے بڑی ندامت سے جواب دیا جن کو نماز پڑھنا نہیں آتی۔
تیسرے بچے نے بڑا معقول جواب دیا سر وہ لوگ جو مسلمان نہیں ہیں۔

اب ہمارا شمار کون سے لوگوں میں ہوتا ہے؟

کیا ہم مرچکے ہیں؟
کیا ہمیں نماز پڑھنا نہیں آتی؟
یاں پھر ہم مسلمان نہیں ہیں؟