دوستوں امید ھے کہ سب اللہ پاک کے کرم سے ٹھیک ہونگے۔
چونکہ 14 اگست نزدیک آرہاہے اور ہر طرف اسکی تیاریاں جاری ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ھے کہ یہ وہی پاکستان ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور جس کیلیے قائداعظم نے اتنی انتھک محنت کی؟؟؟؟؟؟
*******ذرہ سوچیے*******
کیایہ وہ پاکستان ھے جس کو بنانے کیلیے قائداعظم اور اس کے مل کر مسلمانوں نے دن رات ایک کر دی اور اپنی جان کی قربانیاں پیش کی اور اپنے خون کی ندیاں بہا دی صرف اور صرف اس پیارے وطن کے حصول کیلیے
کیا آج وہی نظریہ جس کی بنیاد پر ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا۔

لیکن آج ہم آزادی تو بناتے ہیں لیکن علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کو وہ سب کچھ نہیں دے رہے جس کیلیے انہوں نے یہ وطن بنایا تھا۔
آج ہم 14 اگست کی تیاریاں کرتے ہیں گھروں پر جھنڈے لگاتے لیکن ہم نے اس پیارے پاکستان کو وہ سب کچھ نہیں دیا جس کیلیے اس پیارے وطن کو بنایا گیاتھا۔
ہم ایک پرچم کے نیچے کھڑے ہونے کا دعوی تو کرتےہیں لیکن اس بات پر پورا اترتے نہیں

دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئ ہے اور ہمارا پیارا وطن دن بدن پیچھے جارہا ھے
اس کی سب سے بڑی وجہ مفاد پرستی ہے ہر کوئ صرف اور صرف اپنے فائدے کےبارے میں سوچتاہے اور وطن کیلیے کوئ نہیں سوچتا۔۔
یہ ایک نظریہ کی بنیادپربنایاگیاتھا اور وہ نظریہ *نظریہ اسلام*تھا۔
لیکن آج ہم اسلام سے اس قدر دور ہوگئےہیں کہ مجھے تو مسلمان کہتے ہوئے بھی شرم آتی کہ کیا آج ہم وہی مسلمان ہیں جو پہلے تھے

******ذرا سوچیے******
اور پاکستان کیلیے کچھ کریئے۔۔۔

میری طرف سے سب جشن آزادی مبارک
اللہ حافظ