Results 1 to 3 of 3

Thread: زندگی بے بندگی شرمندگی:‫#‏ھندوانہ_تہذیب_ک®

  1. #1
    uxpos is offline Senior Member+
    Last Online
    12th March 2019 @ 02:58 PM
    Join Date
    29 Oct 2007
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    432
    Threads
    424
    Credits
    432
    Thanked
    173

    Default زندگی بے بندگی شرمندگی:‫#‏ھندوانہ_تہذیب_ک®

    شادی کی رسمیں اور ھندوانہ اثرات
    رسول اللہ ﷺ کا شادی کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان تھا۔ سب سے پہلے رشتہ تلاش کرنا ہے تو دیندار کرنا ہے، ذات پات کی اسلام میں کوئی قید نہیں ہے، ذات پات کی وجہ سے صرف اپنی ہی ذات میں رشتہ کرنے کا تصور ہندوؤں سے مسلمانوں میں آیا ہے۔ اسلام نے نکاح کو کس قدر آسان بنایا ہے۔ اس سلسلہ میں میں آپ کو صحیح بخاری کتاب النکاح سے ایک حدیث سناتا ہوں- اس سے آپ کو نکاح کا اسلامی طریقہ کافی حد تک سمجھ آ جائے گا۔ ان شاء اللہ
    ” عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کا بھائی بنا دیا- انہوں نے کہا: بھائی جان! اللہ تعالی نے مجھے بہت مال دیا ہے، ہم آپس میں برابر تقسیم کر لیتے ہیں، میری دو بیویاں ہیں، آپ دیکھ لیں جسے آپ پسند کریں، میں اسے طلاق دیتا ہوں- عدت ختم ہونے کے بعد آپ اس سے نکاح کر لیں”
    اللہ اکبر! -
    آسمان نے ایثار کے ایسے ایسے نظارے بھی دیکھے ہیں- لیکن یہ محبت صرف دین اسلام سے پیدا ہوتی ہے اور کسی چیز سے یہ محبت اور ایثار پیدا نہیں ہوسکتا- اب دوسرے بھائی کا جواب سنیں-
    انہوں نے فرمایا
    ” اللہ تعالی آپ کے مال اور اہل میں برکت عطا فرمائے، مجھے بازار کا راستہ بتا دیجیے”- بازار گئے، صبح سے شام تک مختلف چیزیں خریدتے اور بیچتے رہے- شام کو کھا پی کر کچھ بچا کر بھی لے آئے- چند دن گذرے تو نبی پاک ﷺ نے ان کے کپڑوں پر زعفران کا کچھ نشان دیکھا- فرمایا ‘یہ کیا ہے؟” انہوں نے عرض کیا:” میں نے انصار کی ایک عورت سے شادی کی ہے- آپ ﷺ نے فرمایا:
    کتنا مہر دیا ہے؟
    ” ایک نواۃ سونا، “نواۃ” کھجور کی گٹھلی کو کہتے ہیں-
    آپ نے فرمایا:
    (( اولم ولو بشاۃ)) ” ولیمہ کرو خواہ ایک بکری یا بکرے، بھیڑ یا چھترے کے ساتھ ولیمہ کرو”
    صحیح بخاری کتاب النکاح، باب الولیمہ ولو بشاۃ: 5167-
    عزیز بھائیو!۔ ۔۔۔۔۔یہ طریقہ جو رسول اللہ ﷺ نے سکھایا ہے- اس میں پہلی قابل لحاظ بات یہ ہے کہ عبدالرحمان بن عوف کو جونہی رشتہ ملا فورا نکاح کر لیا- رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر انہیں کوئی عزیز نہیں تھا ، مگر آپ ﷺ کی شرکت کو بھی ضروری نہیں سمجھا اور نہ ہی آپ ﷺ کو شریک کرنے کے لیے نکاح موخر کیا-
    ہمارے ہاں کیا ہوتا ہے؟ لڑکی جوان ہے- لڑکا بھی جوان ہے- رشتہ طے ہو چکا ہے مگر مہینوں کے مہینے اور سالوں کے سال گزر رہے ہیں مگر نکاح نہیں ہوتا- جہیز بنے گا تو نکاح ہو گا- ہمارے فلاں عزیز دبئی سے آئیں گے تو نکاح کریں گے- ہماری فلاں لڑکی کا دیور لنڈن سے آئے گا تو نکاح کریں گے- بعض بیوقوف نکاح کر کے لڑکی گھر بٹھا لیتے ہیں- ایک سال بعد نکاح کریں گے- کیوں؟
    کیا لڑکی نا بالغ یا بیمار ہے؟
    جب بالغ ہے، تندرست ہے، تو اسے خاوند کے گھر کیوں نہیں روانہ کرتے؟
    یہ سب باتیں کفار سے مسلمانوں میں آئی ہیں- ان کے ہاں بدکاری آسان سے آسان اور نکاح مشکل سے مشکل بنا دیا گیا ہے-
    نکاح کے موقع پر آپ کسی مسلمان کے گھر جا کر دیکھیں ایک ایک رسم پر غور کریں-
    بے شک کسی نمازی کے گھر کو دیکھ لیں، سواء ایک آدھ شخص کے جس کے اوپر اللہ کا خاص فضل ہو- آپ کو ہر جگہ پورا نقشہ کسی ہندو کے گھر کا نظر آئے گا- انہی کے طریقے اور انہی کی رسمیں دیکھنے میں آئیں گی

  2. #2
    sajidalid is offline Member
    Last Online
    9th May 2018 @ 12:26 AM
    Join Date
    14 Dec 2012
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    873
    Threads
    52
    Thanked
    47

    Default

    Boht achhi sharing ki He apne

  3. #3
    Join Date
    06 Jan 2014
    Location
    Saudi , Makkah
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    3,178
    Threads
    304
    Credits
    2,092
    Thanked
    443

    Default

    Allah hamen har galat rasooom se bachaiy oe 100% sunnat o shareat pr chalne wala banaiy
    Aameeeeen

Similar Threads

  1. Replies: 9
    Last Post: 7th April 2017, 10:15 AM
  2. Replies: 11
    Last Post: 7th May 2016, 04:42 PM
  3. Replies: 38
    Last Post: 29th July 2011, 09:50 PM
  4. Replies: 13
    Last Post: 15th March 2011, 08:46 PM
  5. Replies: 6
    Last Post: 15th January 2010, 06:23 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •