السلام علیکم
قرآن پاک صحیح پڑھنے کا اہتمام
شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اخترصاحب دامت برکاتہم اپنی کتاب "ولی اللہ بنانے والے چار اعمال" میں فرماتے ہیں کہ "قرآن شریف کے حروف کی صحت کا اہتمام کیجئے۔ اپنے اپنے حلقوں میں کسی قاری صاحب سے قرآن شریف کے حروف درست کر لیجئے۔ بعض غلطیاں ایسی ہیں جو گُناہِ کبیرہ ہیں۔ لحِن جلی میں حروف بدل جاتے ہیں۔ اِس لیے قرآن شریف صحیح پڑھنا بہت ضروری ہے۔ اگر کسِی شاعر کا کلام کوئی غلط پڑھ دے تو اُسے کتنی ناراضی ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے کلام کو جیسے چاہو پڑھ دو؟ ذرا سوچنے کی بات ہے کہ ان کے کلام کی عظمت کا کیا حق ہے"۔
عربی زبان میں ہر حرف کی آواز جداگانہ ہوتی ہے اور اگر وہ صحیح ادانہ ہو تو معنی بدل جاتے ہیں۔ ایسی موٹی اور نمایاں غلطیاں جن سے معنی بلکل ہی بدل جائیں لحِن جلی کہلاتے ہیں مثلاََ ذَلََّّ (وہ ذلیل ہوا) زَلََّّ (وہ پھسلا) َظلَََّّ (وہ ہو گیا) ضَلََّّ (وہ گمراہ ہوا) معمولی غلطی کو لحنِ خفی کہتے ہیں۔ لحِن جلی حرام اور لحنِ خفی مکروہ ہے، لیکن بچنا اس سے بھی ضروری ہے۔
ہر حرف پردس نیکیاں حاصل کرنے کے لیے تجویدکاخیال رکھنابہت ضروری ہے۔ تجویدکے مطابق تلاوت نہ کرنے کی وجہ سے کلامِ الٰہی کے مطالب و معانی اِس حد تک بدل جاتے ہیں کہ ایسی تلاوت بَسا اوقات گناہِ کبیرہ کا سبب ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن پاک غلط پڑھنے والوں پر لعنت کرتا ہے۔ رُبَّ قَارِیِِئ لِلقُرْاٰنِ والْقُرْاٰنُ یَلْعَنُہ‘ - بخاری شریف
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ (تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں) اَلْھَمْدُلِلّٰہِ تمام کمزوریاں اللہ کے لئے ہیں نعوذباللہ
جن غلطیوں سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اس کا فیصلہ آپ ازخود یا کتاب سے پڑھ کر نہیں کرسکتے بلکہ کسی مستند قاری صاحب سے اپنا تلفظ درست کروانا نہایت ہی ضروری ہے۔
Bookmarks