جب فون کا اصل مالک درست پاس ورڈ،پن یا پیٹرن سے فون کو اَن لا ک کرتا ہے تو تھرڈ آئی اسے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتاتی ہے کہ کب اور کس نے اس کی غیر موجودگی میں فون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ تھرڈ آئی میں ایک خوبی کامیابی سے اَن لاک کئے جانے کی تاریخ اور وقت کا ریکارڈ رکھنا ہے۔ اس ریکارڈ سے آپ کو یہ پتا چل سکتا ہے کہ آیا کسی نے آپ کی غیر موجودگی میں فون کو اَن لاک کرنے میں کامیابی تو حاصل نہیں کرلی۔ اگر ایسا ہے تو یہ وقت اپنے پن، پاس ورڈ یا پیٹرن تبدیل کرنے کا ہے۔
اسے اپنے اسمارٹ فون میں نصب کرنے کے بعد آپ نے پہلا کام یہ کرنا ہے کہ Intruder Detection کے آپشن کو فعال کرنا ہے۔ اسے فعال کرنے کے بعد ہی تھرڈ آئی اَن لاک کرنے کی ناکام کوششوں اور ایسا کرنے والے لوگوں کی تصاویر بنائے گا۔ اس کی سیٹنگز میں کئی دوسرے آپشن بھی ہیں جن کے ذریعے تھرڈ آئی کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔ مثلاً پہلی ناکام کوشش کو معاف کرکے صرف دوسری ایسی کوشش پر تصویر بنانےکے لئے آپ سیٹنگز کے زریعے تھرڈ آئی کو ہدایات جاری کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اہم آپشن بنائی گئی تصاویر کو محفوظ کرنے کا پاتھ تبدیل کرنا ہے۔
اگر اس ایپلی کیشن سے کبھی آپ کا دل بھر جائے اور آپ اسے اسمارٹ فون سے نکال باہر کرنا چاہیں تو اسے Uninstall کرنے سے پہلے Intruder Detection کے آپشن کو لازمی غیر فعال کردیں۔
Bookmarks