اوہ نونہیں...نہیں نہیں ہر شخص تقریباً ایسے ہی رد عمل کا اظہار کرتاہے جب اسے یہ احساس ہوتا ہے کہ اس نے غلطی سے اپنے موبائل فون سے وہ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جو کسی خوبصورت جگہ پر چھٹیاں گزارتے ہوئے اتاری تھیں یا کسی دوست یا رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے موقع پر خوبصورت لمحات کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کے ذریعے ویڈیوز یا تصاویر کی صورت میں محفوظ کیا تھا یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ گھر میں موجو بچوں کے ہاتھ موبائل فون لگ گیا اور انہوںنے یہ تصاویر یا ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ ایسا ہونے پر شدید کوفت ہوتی ہے اور انسان یہ سوچاتا ہے کہ کاش ایسا ہونے سے پہلے پتہ چل جاتا لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہاں آپ کو ایسے سافٹ وئیز کی ضرورت ہوگی تاہم کچھ اتنے آسان بھی ہیں جنہیں استعمال کرنا ذرا بھی مشکل نہیں ان طریقوں کے استعمال سے ڈیلیٹ شدہ مواد کو واپس لانے کی 100فیصد گارنٹی تو نہیں دی جاسکتی۔ لیکن کسی بھی پروفیشنل ریکوری کیلے پیسے خرچ کرنے سے قبل ان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ زیادہ تر افراد کو ان طریقوں کے استعمال سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔

میموری کارڈ سے ڈیٹا ریکور کرنے کا طریقہ:۔
ریکوری پراسیس میں کودنے سے پہلے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جب کسی میموری کارڈ میں سے تصاویر یا کوئی اور مواد ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو موبائل یوزر کو خالی جگہ تو ظاہر کرتا ہے لیکن اصل میں وہ ڈیٹا اس وقت تک موجود رہتا ہے جب تک کوئی اور مواد اس میموری کارڈ میں ٹرانسفر نہ کیا جائے۔ لہٰذا کچھ اور چیزیں میموری کارڈ میں ٹرانسفر کرنے سے پہلے ہی ریکوری پراسیس کو استعمال کرنا ضروری ہے اور اسی صورت میں ہی ڈیلیٹ شدہ تصاویر یا ویڈیوز واپس مل سکتی ہیں۔
ویسے تو ڈیٹا ریکوری کیلئے بہت سارے سافٹ وئیرز دستیاب ہیں تاہم ان میں سے اکثر ایسے ہیں جنہیں استعمال سے قبل خریدنا پڑتا ہے لیکن یہاں کچھ ایسے سافٹ وئیرز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو بالکل فری ہیں اور انٹرنیٹ سے باآسانی ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ "CG Security" کمپنی کا "PhotoRec" سافٹ وئیر بہترین آپشن ہے جو ونڈوز اور میک دونوں کیلئے دستیاب ہے لیکن اس کا انٹرفیس تھوڑا سا مشکل ہے تاہم ایک اور کمپنی "piriform" کا سافٹ وئیر "Recuva" اس کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کا انٹرفیس انتہائی آسان ہے لیکن یہ سافٹ وئی صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کیلئے دستیاب ہے۔
پہلا سٹیپ:۔ اپنا میموری کارڈ کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کریں اور "PhotoRec" سافٹ وئیر کو لانچ کریں۔

دوسرا سٹیپ:۔ اپنے کی بورڈ پر موجود ”ایرو کیز“ کو استعمال کرتے ہوئے فراہم کی گئی لسٹ میں سے اپنا میموری کارڈ سلیکٹ کریں۔( اگر آپ کو میموری کارڈ ڈھونڈنے میں پریشانی ہو رہی ہے تو آپ اس کے سائز کا اندازہ لگا سکتے ہیں)۔ صحیح ڈرائیو لیٹر ڈھونے کے بعد ”اینٹر“ پریس کریں ۔ آپ کے سامنے ایک نئی سکرین آ جائے گی۔
Name:  1.jpg
Views: 1622
Size:  32.5 KB
تیسرا سٹیپ:۔ اب آپ اس سکرین پر موجود آپش "FAT32" کو سلیکٹ کریں ۔

چوتھا سٹیپ:۔ آپ کے سامنے اسی ونڈو پر مزید دو آپشنز "Free" اور "Whole" آ جائیں گی۔ اگر آپ ڈیلیٹ شدہ مواد واپس لانا چاہتے ہیں تو "Free" آپشن پر کلک کریں اور اگر آپ کا میموری کارڈ کرپٹ ہے تو "Whole" آپشن کو سلیکٹ کریں۔
Name:  2.jpg
Views: 1556
Size:  15.3 KB
پانچواں سٹیپ:۔ اب یہ سافٹ وئیر میموری کارڈ کی سے ملنے والی فائلز کو سیو کرنے کی جگہ منتخب کرنے کو کہے گا۔ لہٰذا آپ کی بورڈ پر موجود ایرو کیز کے استعمال سے مطلوبہ جگہ کا انتخاب کریں اور پھر کنفرمیشن کیلئے "C" کا بٹن دبائیں۔ یہ سافٹ وئیر ریکوری پراسیس شروع کر دے گا اور زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں یہ عمل مکمل ہو جائے گا تاہم سکیننگ کا وقت میموری کارڈ کے سائز پر منحصر ہے۔ امید ہے کہ اس آپشن کے استعمال سے آپ کا اہم ڈیٹا، تصاویر یا ویڈیوز واپس مل جائیں گے۔
Name:  3.jpg
Views: 1523
Size:  18.5 KB