Please Take Notice..................
Please Take Notice..................
محترم دوست
آئی ٹی دنیا جب آخری بار آف لائن ہوئی تھی توبیک اپ سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے کچھ عرصے کا بیک اپ ڈاٹا ضایع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ایک مخصوص مدت کے دوران لکھے جانے والے تھریڈ اور پوسٹیں ضایع ہو گئی تھیں اور اس میں مجھ سمیت تقریباً ہر ممبر کی پوسٹیں شامل تھیں جس پر ہر ایک نے صبر کیا ہے اور آپ سے بھی گذارش ہے کہ آپ صبر کریں اور آفریدی نے ٹھیک کہا ہے آپ محنت کریں اور اردو میں لکھنے کی کوشش کریں اور اچھی سے اچھی تحریر پیش کرنے کی کوشش کریں یہاں ہر اچھا کام ریکارڈ میں رہتا ہے اور مستقل مزاج اراکین اور فورم کے لئے مخلص اراکین کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، آپ بجائے کسی رینک کی تلاش یا اپنے منہ سے مانگ کر رینک حاصل کرنے کے بجائے اپنے کام کی بدولت ایک ایسی ساکھ بنائیں کہ ہمیں خود آپ کو دعوت دینی پڑے اور آپ کو کسی عہدے کی آفر دی جائے یہ زیادہ خوشی کی بات ہوگی بجائے اس کے کہ اپنے منہ سے مانگ کر کوئی رینک لیا جائے۔
امید ہے آپ محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
آپ کا بہت بہت شکریہ
thanx Bro k aapne meri post ka jawab dia. main ab or mehnat karun ga. thanx again
Bookmarks