Results 1 to 11 of 11

Thread: گوگل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم "اینڈروئ

  1. #1
    mkashifalipk is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd September 2016 @ 06:10 PM
    Join Date
    08 May 2014
    Gender
    Male
    Posts
    63
    Threads
    6
    Credits
    1,071
    Thanked
    3

    Default گوگل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم 7.0

    گوگل نے اپنا تازہ ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ‘‘ ریلیز کردیا ہے جس میں ایسے کئی فیچرز ہیں جو اس سے پہلے کسی موبائل آپریٹنگ سسٹم میں موجود نہیں تھے
    ’اینڈروئیڈ 7 نوگاٹ‘‘ کوخاص طور پر گوگل کے نئے ’’نیکسس‘‘ موبائل فونز اور ٹیبلٹس کےلئے بنایا گیا ہے۔ یہ اتنا جدید ہے کہ بیشتر موجودہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے لیکن مستقبل میں گوگل کو اس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ مختلف چھوٹی بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں اس موبائل آپریٹنگ سسٹم کی طرف بتدریج متوجہ ہوں گی اور چند سال میں یہ اینڈروئیڈ کی دنیا میں چھا جائے گا۔


    گوگل کا کہنا ہے کہ نوگاٹ اگرچہ موجودہ اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹمز کے مقابلے میں کچھ خاص مختلف نہیں لیکن اپنے فیچرز کے اعتبار سے یہ واقعی بے حد غیرمعمولی ہے۔ اس کے کچھ دلچسپ فیچرز ملاحظہ کیجئے
    اسکرین پر ایک سے زیادہ ایپس
    ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کی زبان میں اسکرین پر ایک وقت میں ایک سے زیادہ ایپلی کیشن ونڈوز کھولنے کا عمل ’’ملٹی ٹاسکنگ‘‘ کہلاتا ہے جو ابھی تک کسی موبائل آپریٹنگ سسٹم میں دستیاب نہیں تھا۔ لیکن نوگاٹ میں ’’اسپلٹ اسکرین‘‘ فیچر کو آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے جس کے تحت آپ نہ صرف اسمارٹ فون اسکرین پر ایک سے زیادہ ایپس دیکھ سکیں گے بلکہ اپنی سہولت کے حساب سے ایپ ونڈوز کو چھوٹا بڑا بھی کرسکیں گے۔ اس فیچر کی سپورٹ فی الحال بیشتر ایپس میں موجود نہیں لیکن امید ہے کہ آئندہ ورژنز میں یہ دستیاب ہوگی۔
    فوری جواب
    اس نئے فیچر کی مدد سے نوگاٹ استعمال کرنے والے صارفین کسی بھی ای میل یا ایس ایم ایس کا جواب کوئی ایپ کھولے بغیر ہی، اینڈروئیڈ کے نوٹی فکیشن شیڈ میں جاکر ٹائپ کرکے دے سکیں گے۔ یہ فیچر بطورِ خاص وقت بچانے کےلئے متعارف کروایا جارہا ہے۔
    ایموجیز
    صارفین کی دلچسپی کےلئے نوگاٹ میں 72 ایموجیز پر مشتمل ایک نیا سیٹ بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں مختلف جانوروں کی شکلیں بطورِ خاص قابلِ توجہ ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ مزید ایموجیز شامل کرنے کےلئے یونی کوڈ کنسورشیم سے اس کے مذاکرات جاری ہیں جن کی تکمیل کچھ وقت لگ جائے گا۔
    نوٹی فکیشن خاموش کیجئے
    نوگاٹ کے نوٹی فکیشن شیڈ میں جاکر آپ بار بار نوٹی فکیشن دے کر پریشان کرنے والی ایپس کو خاموش کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے آپ نہ صرف کسی ایپ کے نوٹی فکیشنز کو خاموش کرسکتے ہیں بلکہ اسے نظروں سے اوجھل بھی کرسکتے ہیں۔
    شارٹ کٹس
    نوگاٹ کے نوٹی فکیشن ایریا میں شارٹ کٹس بھی ہیں جنہیں آپ اپنی سہولت اور استعمال کے اعتبار سے کسٹمائز کرسکتے ہیں اور وائی فائی، بلیو ٹوتھ، ایئرپلین موڈ اور فلیش لائٹ وغیرہ تک فوری رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
    ڈیٹا سیور
    اسمارٹ فونز کا دیرینہ مسئلہ یہ بھی ہے کہ ان میں موجود ایپس استعمال نہ ہورہی ہوں تب بھی وہ مسلسل ڈیٹا بھیجتی اور وصول کرتی رہتی ہیں اور ڈیٹا کے اس تبادلے کے اخراجات صارف کو اپنی جیب سے بھرنے پڑتے ہیں۔ نوگاٹ میں اس مسئلے کا حل ’’ڈیٹا سیور‘‘ فیچر کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے آپ ایپس کو پابند بناسکتے ہیں کہ وہ استعمال نہ ہونے کی صورت میں ڈیٹا بھیجنے اور وصول کرنے سے بھی باز رہیں۔ یہ فیچر پاکستان جیسے ممالک میں متوسط طبقے کےلئے بے حد مفید ہے۔
    بیٹری کو زیادہ دیر تک چلائے
    اینڈروئیڈ مارش میلو میں بیٹری بچانے کےلئے ’’ڈوز‘‘ کے نام سے جو فیچر متعارف کروایا گیا تھا، نوگاٹ میں اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اگر آپ کے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی اسکرین آف ہو اور وہ چارج بھی نہ ہورہا ہو تو بیٹری بچانے کی غرض سے ڈوز تمام بیک گراؤنڈ ایپس کو کم سے کم ممکنہ ایکٹیویٹی پر لے آتا ہے۔ اس صورت میں صرف اور صرف فون کالز اور میسجز ہی ریسیو کئے جاسکتے ہیں اور الارم ہی کام کرسکتا ہے۔ نوگاٹ میں یہ فیچر موبائل فون کے جیب یا پرس میں رکھتے ہی خود بخود آن ہوجاتا ہے۔
    سب کچھ صاف
    موبائل پر چلتی ہوئی تمام ایپس کو ایک ساتھ بند کرنے کےلئے اس کے ہر فن مولا، چوکور بٹن کے ساتھ نیا ’’کلیئر آل‘‘ کا فیچر شامل کردیا گیا ہے۔ اس سے بیٹری کی بچت میں تو کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا لیکن گوگل کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ ایپس کو نئے سرے سے اسٹارٹ کرنے میں بڑی سہولت ہوجائے گی۔
    جان بچانے والی معلومات
    کچھ معلومات آپ کی صحت اور تندرستی کےلئے بہت ضروری ہوتی ہیں جیسے کہ خون کا گروپ، الرجی، دوائیں، ایمرجنسی کی صورت میں رابطے کے نمبر، آپ کا نام اور عمر وغیرہ۔ ان تمام کو علیحدہ سے محفوظ کرنے کےلئے نوگاٹ میں ایک نئے بلٹ ان فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں یہ آپشن تک شامل ہے کہ حادثے کی صورت میں آپ کے خصوصی رابطہ افراد آپ کے فون کا مقام معلوم کرکے فوری مدد کا بندوبست بھی کرسکتے ہیں۔ آپ کی جان بچانے والی تمام معلومات اس طرح سے محفوظ ہوتی ہیں کہ فون لاک ہونے کی صورت میں بھی اسکرین پر موجود ’’ایمرجنسی‘‘ بٹن کے ذریعے یہ تمام معلومات فوری دیکھی جاسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، فون ان لاک کئے بغیر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی فوری کال کی جاسکتی ہے۔
    comments kren thanks

  2. #2
    imtiaz223 is offline Member
    Last Online
    8th August 2021 @ 12:36 PM
    Join Date
    05 Jan 2015
    Location
    bahawalnagar
    Age
    25
    Gender
    Male
    Posts
    1,188
    Threads
    59
    Thanked
    39

    Default

    Great

  3. #3
    Shayan SB's Avatar
    Shayan SB is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2018 @ 12:23 PM
    Join Date
    26 Jan 2016
    Location
    FSD
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    3,167
    Threads
    80
    Credits
    17,469
    Thanked
    206

    Default


  4. #4
    foryousadiq's Avatar
    foryousadiq is offline Advance Member
    Last Online
    14th December 2023 @ 05:03 PM
    Join Date
    14 May 2009
    Location
    Kisi k Dil Mai
    Gender
    Male
    Posts
    5,122
    Threads
    70
    Credits
    5,227
    Thanked
    343

    Default

    great info dearrrrrrrrrrrrrrrr

  5. #5
    WhoWaleedSaid's Avatar
    WhoWaleedSaid is offline DriNk-dEad
    Last Online
    9th November 2021 @ 01:21 PM
    Join Date
    01 Aug 2016
    Location
    Rawalakot
    Gender
    Male
    Posts
    1,633
    Threads
    74
    Credits
    12,040
    Thanked
    93

    Default

    Nice Sharing

  6. #6
    nasir77 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th May 2021 @ 07:53 PM
    Join Date
    23 Jan 2010
    Posts
    51
    Threads
    11
    Credits
    828
    Thanked
    3

    Default

    Great info

    Sent from my LG-D851 using ITD Mobile App

  7. #7
    GulHassanGH's Avatar
    GulHassanGH is offline Advance Member
    Last Online
    5th September 2022 @ 10:32 AM
    Join Date
    05 Aug 2013
    Location
    sehwan
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    687
    Threads
    80
    Credits
    1,900
    Thanked
    30

    Default

    Nice

  8. #8
    jrraja's Avatar
    jrraja is offline Senior Member+
    Last Online
    12th July 2018 @ 09:06 AM
    Join Date
    29 Jan 2012
    Location
    Dhing Shah.Kasur
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    193
    Threads
    10
    Credits
    291
    Thanked
    22

    Default

    wah re GOOGLE

  9. #9
    waqasadeel's Avatar
    waqasadeel is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd January 2024 @ 10:37 AM
    Join Date
    01 Apr 2009
    Location
    Jhang Sadar
    Age
    37
    Posts
    372
    Threads
    22
    Credits
    1,425
    Thanked
    25

    Default

    nice

  10. #10
    M.Umar143 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th September 2016 @ 07:42 AM
    Join Date
    05 Sep 2016
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    40
    Threads
    3
    Credits
    238
    Thanked
    0

    Default


  11. #11
    Join Date
    17 Jul 2017
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    2,731
    Threads
    256
    Thanked
    801

    Default

    Nice

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 17th February 2023, 12:52 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 9th November 2013, 10:07 AM
  3. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  4. Replies: 8
    Last Post: 12th December 2008, 01:49 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •