السلام علیکم

قربانی کرنے کے آداب-

قربانی کے جانور کے سامنے چھری نہ تیز کیا جائے
قربانی کے جانور کے سامنے کسی جانور کو ذبح نہ کیا جائے
قربانی کرنے والا اگر اچھی طرح ذبح کرنا جانتا ہوں تو خود ذبح کرے ورنہ دوسرے سے کرائے

جانور کو قبلہ رخ لٹایا جائے اور ذبح کرنے والا بھی خود قبلہ رخ ہو یہ سنت ہے
بانے کے بعد یہ دعا پڑھے۔………
اگر یہ دعا نہ پڑھ سکے۔ تو یوں کہے۔ اے اللہ تیری توفیق سے تیری راہ میں قربان کر رہا ہوں اپنے فضل سے قبول فرما اور ذخیرہ آخرت بنا۔ اے اللہ میرا مرنا جینا اور میری ساری عبادتیں صرف تیرے لئے ہیں اور تیرا کوئی بھی شریک نہیں۔ -
7 بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کرے۔
ذبح کرنے کے بعد یہ دعا پڑھے۔اے اللہ اپنی بارگاہ میں اسی طرح اس قربانی کو قبول فرما جس طرح تو نے اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اور اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ اسلام سے قبول فرمایا۔ -
ذبح کرنے نے فوراً بعد کھال نہ اتارے بلکہ جسم کے ساکن اور ٹھنڈا ہونے کا انتظار کرے۔ -
گوشت کے تین حصے کرے یہ مسنون عمل ہے ایک حصہ راہ خدا میں غریبوں میں تقسیم کرےایک حصہ رشتہ داروں میں تقسیم کرے ایک حصہ اپنے گھر والوں کے لئے رکھے۔تاہم یہ ضروری ہے کہ جو حصہ اپنے لئے پسند کرے اسی طرح کا گوشت رشتہ داروں اور غرباء میں بھی تقیسم کرے ۔