ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں فاصلے مٹ چکے ہیں اور دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم افراد سے بات کرنا انتہائی آسان اور سہل ہو چکا ہے۔ اس مقصد کیلئے بہت سی کمپنیوں نے ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور سکائپ قابل ذکر ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے بھی اپنی دو ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں جن میں سے ایک وائس چیٹنگ اور دوسری ویڈیو چیٹنگ کیلئے ہے تاہم اب فیس بک میسنجر نے بھی ان ایپلی کیشنز کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے ”Instant Video“ کا نام دیا گیا ہے۔فیس بک میسنجر نے اپنے ابتدائی ایام میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت میسر کی جس کے بعد سٹیکرز، جیفز اور اس طرح کے دیگر نئے فیچرز کا بتدریج اضافہ کیا جاتا رہا لیکن اس فیچر کو اب تک کا سب سے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی شخص سے بات چیت کے دوران لائیو ویڈیو سٹریم کی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیو یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے یعنی بات چیت کرنے والے دو افراد میں سے اگر کوئی ویڈیو سٹریم نہیں کرنا چاہتا تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔یہ ویڈیو بات چیت کے دوران کیمرے کے بٹن کو دبا کر سٹریم کی جا سکتی ہے تاہم اس کے ساتھ آواز نہیں جائے گی لیکن اگر یوزر چاہے تو ویڈیو کے ساتھ آواز بھی بھیج سکتا ہے۔ سٹریم ہونے والی ویڈیو کنورسیشن ونڈو کے ایک جانب ظاہر ہو گی اور سٹریم کرنے والا شخص اپنی مرضی کا مواد دوسرے شخص کو دکھا سکے گا۔ یہ فیچرفیس بک میسنجر کے تازہ ترین ورژن میں فراہم کر دیا گیا ہے اور اینڈرائڈ اور آئی فون صارفین کے لئے دستیاب ہے۔ ماہرین اس فیچر کو بہترین قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فیس بک نے گوگل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی ایپلی کیشنز کیلئے ابتدائی ایام میں ہی مقابلے کی فضاءپیدا کر دی ہے۔
Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
Bookmarks