دنیا بھر میں 3G اور 4G ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد اگرچہ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار پہلے کی نسبت حیرت انگیز حد تک تیز ہوچکی ہے، مگر مختلف ممالک میں اس کی رفتار میں اب بھی زمیں آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی ادارے ’’اوپن سگنل‘‘ نے دنیا کے مختلف ممالک میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ کے اسی فرق کے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ شائع کردی ہے۔ یہ رپورٹ گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں 68 ممالک کے تقریباً ساڑھے تین لاکھ صارفین سے اکٹھے کئے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے تیز موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے والا ملک سنگاپور ہے، جہاں اس کی رفتار 37Mbps ہے۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے، جہاں یہ رفتار 29Mbps،اور تیسرے نمبر پر یورپی ملک ہنگری ہے، جہاں اس کی رفتار 28Mbps ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان اس فہرست کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے، اور 68 ممالک کی فہرست میں اس کا نمبر 65 واں ہے۔ فہرست میں شامل آخری تین ممالک کوسٹاریکا، سعودی عرب اور ایران ہیں جہاں موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ 3Mbps ہے، جبکہ پاکستان میں اوسط سپیڈ 4Mbps ہے۔::
Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
Bookmarks