Results 1 to 11 of 11

Thread: قیمے کی کچوریاں

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    AliMagicians's Avatar
    AliMagicians is offline Senior Member
    Last Online
    5th October 2018 @ 06:12 AM
    Join Date
    18 Mar 2015
    Location
    In HearT
    Gender
    Male
    Posts
    1,384
    Threads
    186
    Credits
    2,794
    Thanked
    97

    Thumbs up قیمے کی کچوریاں






    مزیدار قیمے کی کچوریاں گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
    اجزاء:
    قیمہ آدھا
    کلو نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    پیاز آ ملیٹ کی طرح کٹی ہوئی دو عدد
    لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ثابت
    دھنیہ ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پسی ہوئی آ دھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد
    ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا ایک گٹھی
    لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
    میدہ ایک کلو
    میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ
    اجوائن آ دھا چائے کا چمچ
    گھی تلنے کیلئے
    ترکیب:
    میدہ میں نمک، میٹھا سوڈا، اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر 8سے 10منٹ تک اچھی طرح گوندھیں پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آ نچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں۔ قیمہ ادرک لہسن، کالی مرچ اور لال مرچ ڈا ل کراتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے، پھر ثابت دھنیہ اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں۔ چولہے سے اتار کر اس میں پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیہ اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔کچوریوں کیلئے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں پھر پیڑے میںایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کے اچھی طرھ بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں۔ دوبارہ ہاتھ گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں۔ گرم گھی میں گولڈن براﺅن ہانے تک ڈیپ فرائی کریں۔ کچوریوں کو ٹشو پیپر یا الیمونیم فائل پر نکال لیں۔

    Agr Thread Pasand Aye To Thanks ka Button Daba den
    Attached Images Attached Images  
    [SIGPIC][/SIGPIC]

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 12th December 2013, 09:05 AM
  2. Replies: 64
    Last Post: 16th November 2013, 01:03 AM
  3. Replies: 1
    Last Post: 12th January 2010, 01:24 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •