السلام و علیکم۔
ماشا اللہ بہت اچھا میگزین ہے مگر سمجھ نہیں آ رہا کہ میگزین ماہ ستمبر کے حوالے سے شائع ہونا تھا مگر یہ تو پرانا میگزین شائع ہو گیا ہے۔
اگر غلطی سے ایسا ہوا تو کوئی بات نہیں انسان غلطی کا پُتلا ہے۔ لیکن اگر ماہ ستمبر کے حوالے سے شائع نہیں کیا گیا تو یہ زیادتی ہے کیونکہ
مجھ سمیت کافی سارے ممبرز نے ماہ ستمبر کے حوالے سے تحاریر وغیرہ بھیجی تھیں جو کہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہیں۔
کیا میری تحاریر کو پسند نہیں کیا گیا یا کسی کی بھی تحریریں شامل نہیں کی گئیں۔
کیونکہ اس میں صرف ٹیم ممبرز کی تحاریر شامل ہیں ۔ کیا عام ممبرز کا کوئی حق نہیں یا یہ شمارہ صرف ٹیم ممبرز کے لئے تھا۔
اگر میری کوئی بات بُری لگے تو معذرت کیونکہ میگزین کا نام عید الضحیٰ اور جشن آذادی اسپیشل ہے اور تحاریر صرف جشن آزادی کی ہیں۔