Name:  NI4dZ4E.png
Views: 489
Size:  53.4 KB

پیارے دوستوں جب ہم مختلف کمپنیز کی ڈیوائسز کی بات کر رہے ہوتے تو ایپل کا نام آنے پر ساری بات ختم ہو جاتی ہے
کیونکہ ٹیکنالوجی کی دُنیا میں ایپل کو اتھارٹی مانا جاتا ہے
لیکن اس دفعہ کچھ الگ ہوا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، مائیکروسافٹ نے جیسے آفس آئی فون کے لئے متعارف کروایا تھا
اسی طرح مائیکروسافٹ نے ایک نئی کیمرہ ایپ متعارف کروا کر آئی فون استعمال کرنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

Name:  1i.jpg
Views: 493
Size:  27.6 KB

اب ظاہر سی بات ہے ایپل کی اپنی کیمرہ ایپ اتنی بہترین ہے کہ دوسرے کے بارے میں سوچنا بیوقوفی ہے
لیکن
مائیکروسافٹ نے آئی فون یوزرز کے لئے پِکس نامی کیمرہ ایپ متعارف کروادی ہے۔
ایپ بنانے والے ڈیولپر کا ماننا ہے کہ یہ ایپ آئی فون کی اپنی کیمرہ ایپ سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

پِکس ایپ ہر تصویر کھینچنے پر روشنی اور دوسری سیٹنگز کو اپنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بہتر کرتی ہے۔

Name:  2i.jpg
Views: 486
Size:  62.0 KB

اس کیمرہ ایپ کا سائز ہے
76.4MB
لیکن آئی فون یوزرز کے لئے سٹوریج کا کوئی مسئلہ نہیں ہے
ایپل کی اپنی کیمرہ ایپ اب تک دوسری تمام ایپس کے مقابلہ میں تیز تھی ۔

لیکن اس کیمرہ ایپ کے آنے کے بعد یہ بات کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مائیکروسافٹ کی اس ایپ نے کیمرہ ایپس کی دنیا میں ایپل کو پریشان کردیا ہے
اور اب ایپل اپنی کیمرہ ایپ کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے کچھ نا کچھ ضرور کرے گا۔

والسلام
علی حیدر