Name:  1.png
Views: 2712
Size:  46.4 KB

دوستوں آج میں سوچ رہا تھا کہ اپنے وائی فائی کے سگنلز کو کنٹرول کر سکوں
اور میرے وائی فائی کے سگنلز دوسرے کمرے تک نہ جائیں
اسی سلسلے پر میں نے سرچنگ کی جس میں متعلقہ ایشو پر آگاہی فراہم کی گئی ہے مجھے اچھی لگی سوچا آپ سے بھی شئیر کرتا چلوں

نیویارک کے سائنسدان کرونوس نام کے ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کی بدولت وائی فائیکے سگنل صارف خود کنٹرول کر سکے گا یعنی اگر آپ چاہتے ہیں وائی فائی کے سگنل گھر کے دو کمروں میں سے صرف ایک کمرے میں ہی آئیں تو ایسا بھی ممکن ہو جائے گا۔

ماہرین نے وائی فائی سگنلز کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹائم آف فلائٹ کیلکولیشن ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جو صرف معینہ صارف تک ہی سگنل بھیجنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونوس سسٹم موجودہ وائی فائی سے بیس گنا زیادہ درست کام کرتا ہے اور اس سسٹم نے صرف اپنے ہدف تک سگنل بھیجنے میں 94فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے۔

محققین نے بتایا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت کافی شاپس‘ سٹورز‘ ہوٹلز اور دفاتر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طرح ان کے وائی فائی سگنل چوری ہونے کے خدشے سے محفوظ رہیں گے۔

بحوالہ : نائنٹی ٹو نیوز


والسلام
علی حیدر