Webhosting in Pakistan
Page 2 of 9 FirstFirst 12345 ... LastLast
Results 13 to 24 of 106

Thread: Saajila sana's Choice

  1. #13
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    Webhosting in Pakistan
    Quote Shehzad Iqbal said: View Post
    بہت خوب۔۔ شئیر کرنے کا شکریہ
    تھریڈ کو رومن اردو سے اردو ادب سیکشن منتقل کیا گیا
    buhaat shukriya wese mujhe isi main sari choices post karni hain kia main guzarish kar sakti hoon k aap isko stick karden plz?

  2. #14
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    زمین جلتی ہے اور آسمان ٹوٹتا ہے

    مگر گریز کریں ہم تو مان ٹوٹتا ہے

    کوئی بھی کام ہو انجام تک نہیں جاتا

    کسی کے دھیان میں پَل پَل یہ دھیان ٹوٹتا ہے

    کہ جیسے مَتن میں ہر لفظ کی ہے اپنی جگہ

    جو ایک فرد کٹے، کاروان ٹوٹتا ہے


    نژادِ صبح کے لشکر کی آمد آمد ہے

    حصارِ حلقئہ شب زادگان ٹوٹتا ہے


    اگر یہی ہے عدالت ! اور آپ ہیں مُنصِف

    عجب نہیں جو ہمارا بیان ٹوٹتا ہے


    وفا کے شہرکے رستے عجیب ہیں امجد

    ہر ایک موڑ پہ اِک مہربان ‘ ٹوٹتا ہے



    امجد اسلام امجد

    - - - Updated - - -

    زخمِ احساس اگر ہم بھی دکھانے لگ جائیں

    شہر کے شہر اسی غم میں ٹھکانے لگ جائیں

    جس کو ہر سانس میں محسوس کیا ہے ہم نے

    ہم اُسے ڈھونڈنے نکلیں تو زمانے لگ جائیں

    اَبر سے اب کے ہواؤں نے یہ سازش کی ہے

    خشک پیڑوں پہ ثمر پھر سے نہ آنے لگ جائیں


    کاش اب کے ترے آنے کی خبر سچی ہو

    ہم مُنڈیروں سے پَرندوں کو اُڑانے لگ جائیں


    شعر کا نشّہ جو اُترے کبھی اک پَل کے لئے

    زندگی ہم بھی ترا قرض چُکانے لگ جائیں


    سوچتے یہ ہیں ترا نام لکھیں آنکھوں پر

    چاہتے یہ ہیں تجھے سب سے چھپانے لگ جائیں


    اِس طرح دن کے اجالے سے ڈرے لوگ سلیم

    شام ہوتے ہی چراغوں کو بجھانے لگ جائیں


    ســلیم کوثــر

  3. #15
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    یقین برسوں کا امکان کچھ دنوں کا ہوں

    میں تیرے شہر میں مہمان کچھ دنوں کا ہوں

    پھر اس کے بعد مجھے حرف حرف ہونا ہے

    تمھارے ہاتھ میں دیوان کچھ دنوں کا ہوں

    کسی بھی دن اسے سر سے اتار پھینکوں گا

    میں خود پہ بوجھ میری جان کچھ دنوں کا ہوں


    زمیں زادے مری عمر کا حساب نہ کر

    اٹھاکے دیکھ لے میزان کچھ دنوں کا ہوں


    مجھے یہ دکھ کہ حشراتِ شب تمھارے لیے

    میں خور و نوش کا سامان کچھ دنوں کا ہوں


    کہ چند راتوں سے ششدر ہوں چند راتوں کا

    کہ کچھ دنوں سے میں حیران کچھ دنوں کا ہوں


    گزر ہی جائیں گے ناسک یہ دن بغیر گنے

    میں اپنے وقت کی پہچان کچھ دنوں کا ہوں —

    - - - Updated - - -

    کیسے سمجھیں میرے روگ ، اندھے گونگے ، بہرے لوگ ،
    ، ان کے آگے سب بیکار ہیں __ آہیں ، نوحے ، ماتم ، سوگ

  4. #16
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    کہاں چلے ہو مجھے چھوڑ دوستاں، تنہا

    میں بِن تمہارے رہوں کس طرح یہاں تنہا

    کہا اے یار نظر کر، کہ روزِ اوّل سے


    جو اس جہان سے آیا ہے اس جہاں تنہا

    دو دم کی سیر کر آپس میں باغِ دنیا بیچ

    اسی طرح سے چلا جائے گا وہاں تنہا


    عجب طرح سے ہے ملکِ عدم میں آمد و رفت

    کہ آتے جاتے جو دیکھا، یگاں یگاں تنہا


    کوئی کسی کا نہیں دوست سب یہ باتیں ہیں

    جو ہوتے دوست تجھے چھوڑتے کہاں، تنہا


    نہ مے، نہ ابر، نہ ساقی، نہ ہم، نہ دل نہ دماغ

    کسے خوش آئے یہاں سیرِ گلستاں، تنہا


    ادا و ناز و کرشمہ، جفا و جور و ستم

    اُدھر یہ سب ہیں، ادھر ایک میری جاں تنہا


    صنم کی زلف سے دعویٰ کیا تھا سنبل نے

    میں اس کو کھینچ لے آیا ہوں، مُو کشاں تنہا


    چمن خراب کیا، ہو خزاں کا خانہ خراب

    نہ گُل رہا ہے نہ بلبل، ہے باغباں تنہا


    میں ایک روز چلا جائے تھا بیاباں کو

    خراب و خستہ و حیراں و ناتواں تنہا


    جو اس میں حضرتِ صائب نے مجھ کو فرمایا

    کہ دیکھتا ہوں میں تجھ کو، جہاں تہاں تنہا


    نہ ہوویں یار تو کیا زندگی ہے اے حاتم

    "چہ حظ کند خضر از عمرِ جاوداں تنہا"

  5. #17
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    ہوا تھمی تھی ضرور لیکن
    وہ شام بھی جیسے سسک رہی تھی
    کہ زرد پتوں کو آندھیوں* نے
    عجیب قصہ سنا دیا تھا
    کہ جس کو سن کر تمام پتے
    سسک رہے تھے
    بلک رہے تھے
    جانے کس سانحے کے غم میں
    شجر جڑوں سے اکھڑ چکے تھے
    بہت تلاشا تھا ہم نے تم کو
    ہر ایک رستہ
    ہر ایک وادی
    ہر ایک پربت
    ہر ایک گھاٹی
    مگر
    کہیں سے تیری خبر نہ آئی
    تو یہ کہہ کر ہم نے دل کو ٹالا
    ہوا تھمے گی تو دیکھ لیں گے
    ہم اس کے رستوں کو ڈھونڈ لیں گے
    مگر .... ہماری یہ خوش خیالی
    جو ہم کو برباد کر گئی تھی
    ہوا تھمی تھی ضرور لیکن
    بڑی ہی مدت گزر چکی تھی
    ہمارے بالوں کے جنگلوں میں
    سفید چاندی اتر چکی تھی
    فلک پہ تارے نہیں رہے تھے
    گلاب پیارے نہیں رہے تھے
    وہ جن سے بستی تھی دل کی بستی
    وہ یار سارے نہیں رہے تھے
    مگر یہ المیہ سب سے بالاتر تھا
    کہ ہم تمہارے نہیں رہے تھے
    کہ تم ہمارے نہیں رہے تھے
    ہوا تھمی تھی ضرور لیکن
    بڑی ہی مدت گزر چکی تھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    امجد اسلام امجد

    - - - Updated - - -

    ﺿﺒﻂ ﮐﮩﺘﺎ ﮬﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﺮ ﮬﻮ ﺟﺎﮰ
    ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﺿﺪ ﮬﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺧﺒﺮ ﮬﻮ ﺟﺎﮰ .......

    - - - Updated - - -

    ﮐﯿﺎ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ، ﮐﯿﺎ ﺍﺟﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯﺩﮐﮫ
    ﺟﺐ ﮨﺮﺍ ﺩﯾﮟ،،،،،، ﻣﻘﺪﺭ ﮐﯽ ﭼﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ
    ﺟﻦ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﻧﮧ ﺭﻭﺋﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ
    ﺟﺎﻥ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﮔﺮ،،،،، ﺁﻧﮑﮫ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ
    ﻣﯿﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﮩﺎﮞ،،،، ﮨﻤﺴﻔﺮ ﮨﮯ ﮐﺪﮬﺮ
    ﻣﺎﺭ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﺏ ﺍﻥ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ
    ﺗﻢ ﻣﻠﮯ ﮨﻮ ،،،،،،،،،، ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻣﺤﺒﺖ ﻧﮩﯿﮟ
    ﮨﺠﺮ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﺻﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ
    ﺩﻭ ﮔﮭﮍﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ،،،،،،،،، ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮭﻮ ﺍﮔﺮ
    ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻢ ﮐﺘﻨﮯ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ
    ﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﺷﺖ ﺳﮯ
    ﭼﮭﯿﻦ ﻟﮯ ﺁ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ،،،، ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ

  6. #18
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    "لفظوں کے تھکے لوگ"
    ایک مدت سے کچھ نہیں کہتے
    درد دل میں چھپا کے رکھتے ہیں
    آنکھ ویراں ہے اس طرح ان کی
    جیسے کچھ بھی نہیں رہا اس میں
    نہ کوئی اشک نہ کوئی سپنا
    نہ کوئی غیر نہ کوئی اپنا
    پپڑیاں ہونٹ پر جمی ایسی
    جیسے صدیوں کی پیاس کا ڈیرہ
    جیسے کہنے کو کچھ نہیں باقی
    درد سہنے کو کچھ نہیں باقی
    اجنبیت ہے ایسی نظروں میں
    کچھ بھی پہچانتے نہیں جیسے
    کون ہے جس سے پیار تھا ان کو
    کون ہے جس سے کچھ عداوت تھی
    کون ہے جس سے کچھ نہیں تھا مگر
    ایک بے نام سی رفاقت تھی
    سوکھی دھرتی کو ابر سے جیسے
    ایسی انجان سی محبت تھی
    رنگ بھرتے تھے سادہ کاغذ پر
    اپنے خوابوں کو لفظ دیتے تھے
    اپنی دھڑکن کی بات لکھتے تھے
    دل کی باتوں کو لفظ دیتے تھے
    اس کے ہونٹوں سے خامشی چن کو
    اس کی آنکھوں کو لفظ دیتے تھے
    چاندنی کی زباں سمجھتے تھے
    چاند راتوں کو لفظ دیتے تھے
    ایک مدت سے کچھ نہیں کہتے
    اپنے جذبوں سے تھک گئے جیسے
    اپنے خوابوں سے تھک گئے جیسے
    دل کی باتوں سے تھک گئے جیسے
    اس کی آنکھوں سے تھک گئے جیسے
    چاند راتوں سے تھک گئے جیسے
    ایسے خاموشیوں میں رہتے ہیں
    اپنے لفظوں سے تھک گئے جیسے.....!!

    - - - Updated - - -

    کہاں کہاں سے مٹائے گا، خوش گماں میرے
    تیرے بدن سے تیری روح تک، نشاں میرے
    کہیں بھی جا کے بسا لے تُو بھول کی بستی
    محیط ہیں تیرے، یادوں کے آسماں میرے
    اگرچہ فاصلہ دو چند کر لیا تو نے
    رواں دواں ہیں تیری سمت کارواں میرے
    میں جاؤں بھی تو کہاں، چھوڑ کر تیری گلیاں
    تُو کر گیا سبھی رستے دھواں دھواں میرے
    عبور ہوتے نہیں، روز طے تو کرتا ہوں
    یہ ہجر فاصلے، یہ بحرِ بے کراں میرے
    ہوا کے بیڑے کسی اور سمت بہتے ہیں
    کھلے ہیں اور کسی سمت بادباں میرے
    میں اپنے جذبوں کی شدت سے خوف کھاتا ہوں
    کہ دشمنوں سے ہیں بڑھ کر، یہ مہرباں میرے
    میں خواب زار کی کرتا تو ہوں چمن بندی
    اجاڑ دے نہ کوئی آ کے گلستاں میرے
    شگوفے آ گئے پلکوں پہ درد کے آخر
    چھپا سکے نہ میرے راز، راز داں میرے

  7. #19
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرضِ سوال سے پہلے
    ھجر کی پوری رات آتی ھے صبحِ وصال سےپہلے
    دِل کا کیا ھے دِل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
    آنکھیں پاگل ھو جاتی ھیں ایک خیال سے پہلے
    کس نے ریت اُڑاتی شب میں آنکھیں کھول کے رکھیں
    کویٔ ایک مثال تو دو نا ! اُس کی مثال سے پہلے
    کارِ محبت ایک سفر ھے اس میں آ جاتا ھے
    ایک زوال آثار سا رستہ بابِ کمال سے پہلے
    عشق میں ریشم جیسے وعددوں اور خوابوں کا رستہ
    جتنا ممکن ھو طے کر لیں گردِ ملال سے پہلے
    نوشی گیلانی

    - - - Updated - - -

    شکست و ریخت کے سب منظروں پہ بھاری ہے
    تمھارا خواب مری آنکھ سے بچھڑ جانا
    صائمہ اسحاق

    - - - Updated - - -

    بکھری ہوئی ہیں چاروں طرف دل کی کرچیاں
    لگتا ہے ایک گھر سا یہاں بن کے مٹ گیا

  8. #20
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    22nd November 2016 @ 07:12 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,453
    Threads
    2269
    Credits
    8,349
    Thanked
    5385

    Default

    اے لو جی ۔۔ یہ بھی کوئی بات ہے گزارش؟؟ اس پہ تو جرمانہ لگ سکتا ہے دعوت کا اور یہاں سب کو معلوم ہے میں زیادہ نہیں کھاتا بس دو چار ٹرک ۔۔۔۔

    Quote sanasir said: View Post
    buhaat shukriya wese mujhe isi main sari choices post karni hain kia main guzarish kar sakti hoon k aap isko stick karden plz?
    تھریڈ اسٹکی

  9. The Following User Says Thank You to Shehzad Iqbal For This Useful Post:

    SaNasir (11th October 2016)

  10. #21
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    22nd November 2016 @ 07:12 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,453
    Threads
    2269
    Credits
    8,349
    Thanked
    5385

    Default

    بہت اچھی کلیکشن ہے، ایک مشورہ ہے بس۔۔۔ ہمم آپ کچھ کچھ دیر کے بعد پوسٹ کریں گی تو ہر پوسٹ الگ الگ لگے گی، یوں آپ کی پوسٹ بھی بڑھیں گی اور ساتھ ساتھ یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ہر ایک غزل الگ الگ پوسٹ میں ملے گی۔۔
    کم از کم ایک منٹ / نوے سیکنڈ کا وقفہ رکھیں۔۔۔

  11. The Following User Says Thank You to Shehzad Iqbal For This Useful Post:

    SaNasir (11th October 2016)

  12. #22
    WhoWaleedSaid's Avatar
    WhoWaleedSaid is offline DriNk-dEad
    Last Online
    31st January 2020 @ 10:41 AM
    Join Date
    01 Aug 2016
    Location
    Rawalakot
    Gender
    Male
    Posts
    1,633
    Threads
    74
    Credits
    11,148
    Thanked
    93

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    یہ عجب ساعتِ رخصت ہے کہ ڈر لگتا ہے

    شہر کا شہر مجھے رختِ سفر لگتا ہے

    ہم کو دل نے نہیں حالات نے نزدیک کیا

    دھوپ میں دور سے ہر شخص شجر لگتا ہے

    جس پہ چلتے ہوئے سوچا تھا کہ لوٹ آؤنگا

    اب وہ رستہ بھی مجھے شہر بدر لگتا ہے


    وقت لفظوں سے بنائی ہوئی چادر جیسا

    اوڑھ لیتا ہوں تو سب خوابِ ہنر لگتا ہے


    ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابش


    میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے


    (عباس تابش)

    - - - Updated - - -

    یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں
    یہ عمر بھر کی شناسائیاں بھی جھوٹی ہیں
    یہ لفظ لفظ محبت کی یورشیں بھی فریب،
    یہ زخم زخم مسیحائیاں بھی جھوٹی ہیں
    مرے جنوں کی حقیقت بھی سر بسر جھوٹی،
    ترے جمال کی رعنائیاں بھی جھوٹی ہیں
    کھلی جو آنکھ تو دیکھا کہ شہرِ فرقت میں،
    تری مہک تری پرچھائیاں بھی جھوٹی ہیں۔۔
    فریب کار ہیں اظہار کے سب وسیلے بھی
    خیال و فکر کی گہرائیاں بھی جھوٹی ہیں
    تمام لفظ و معنی بھی جھوٹ ہیں ساجد
    ہمارے عہد کی سچائیاں بھی جھوٹی ہیں
    Bhot AchhivPoetry hai....
    Nice Choice

  13. The Following User Says Thank You to WhoWaleedSaid For This Useful Post:

    SaNasir (11th October 2016)

  14. #23
    Adeelking's Avatar
    Adeelking is offline Advance Member
    Last Online
    12th June 2020 @ 12:53 PM
    Join Date
    25 Jun 2013
    Location
    karor(Layyah)
    Gender
    Male
    Posts
    1,699
    Threads
    129
    Credits
    345
    Thanked
    87

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    yup ye sajeela nahi saajila hay ساجِلہ
    Wohii


  15. The Following User Says Thank You to Adeelking For This Useful Post:

    SaNasir (11th October 2016)

  16. #24
    Join Date
    05 Oct 2016
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Female
    Posts
    431
    Threads
    64
    Credits
    5,177
    Thanked
    181

    Default

    Webhosting in Pakistan
    Quote Shehzad Iqbal said: View Post
    اے لو جی ۔۔ یہ بھی کوئی بات ہے گزارش؟؟ اس پہ تو جرمانہ لگ سکتا ہے دعوت کا اور یہاں سب کو معلوم ہے میں زیادہ نہیں کھاتا بس دو چار ٹرک ۔۔۔۔



    تھریڈ اسٹکی
    Quote Shehzad Iqbal said: View Post
    بہت اچھی کلیکشن ہے، ایک مشورہ ہے بس۔۔۔ ہمم آپ کچھ کچھ دیر کے بعد پوسٹ کریں گی تو ہر پوسٹ الگ الگ لگے گی، یوں آپ کی پوسٹ بھی بڑھیں گی اور ساتھ ساتھ یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ہر ایک غزل الگ الگ پوسٹ میں ملے گی۔۔
    کم از کم ایک منٹ / نوے سیکنڈ کا وقفہ رکھیں۔۔۔
    buhat shukriya aap 2 truck kiun khatay hain aapko insano ka khana nahi milta kia khanay ko :P g men try karti hoon itna waqfa mil jaye post main ek baar phir shukriya aapne meri guzarish poori ki

Page 2 of 9 FirstFirst 12345 ... LastLast

Similar Threads

  1. Sana Ullah
    By sanny Gul in forum Introduction
    Replies: 8
    Last Post: 6th July 2014, 07:56 PM
  2. Sana Ali
    By Sana Kazmi in forum Introduction
    Replies: 21
    Last Post: 22nd April 2013, 10:20 AM
  3. AM sana
    By sana111 in forum Introduction
    Replies: 28
    Last Post: 28th March 2013, 05:23 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •