Page 8 of 9 FirstFirst ... 56789 LastLast
Results 85 to 96 of 106

Thread: Saajila sana's Choice

  1. #85
    Afridi A's Avatar
    Afridi A is offline Advance Member
    Last Online
    22nd April 2022 @ 09:40 AM
    Join Date
    30 Nov 2015
    Location
    Karachi
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    914
    Threads
    11
    Credits
    9,603
    Thanked
    115

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    بدل سکا نہ جدائی کے غم اُٹھا کر بھی
    کہ میں تو میں ہی رہا تجھ سے دُور جا کر بھی
    میں سخت جان تھا اس کرب سے بھی بچ نکلا
    میں جی رہا ہوں تجھے ہاتھ سے گنوا کر بھی
    خُدا کرے تجھے دُوری ہی راس آجائے
    تو کیا کرے گا بھلا اب یہاں پہ آکر بھی
    ابھی تو میرے بکھرنے کا کھیل باقی ہے
    میں خوش نہیں ہوں ابھی اپنا گھر لُٹا کر بھی
    ابھی تک اُس نے کوئی بھی تو فیصلہ نہ کیا
    وہ چُپ ہے مجھ کو ہر اک طرح آزما کر بھی
    کھلا یہ بھید کہ تنہائیاں ہی قسمت ہیں
    اک عمر دیکھ لیا محفلیں سجا کر بھی
    ریاض مجید

    - - - Updated - - -

    مشام جاں کہ معطر ہے خوشبو ؤں کی طرح

    کسی کی یاد فروزاں ہے جگنوؤں کی طرح

    میں کیا بتاؤں مجھے کس قدر عزیز تھا وہ

    بچھڑ گیا ہے جو مجھ سے گئی رتوں کی طرح

    کسی نے اس کو سکھائی ہے دشمنی ورنہ

    وہ بےوفا کبھی ملتا تھا دوستوں کی طرح


    فریب وعدہ فردا کا زخم خوردہ ہے

    تری گلی میں جو پھرتا ہے پاگلوں کی طرح


    تھپیڑے موج حوادث کے ہیں نصیبوں میں

    فصیل جسم شکستہ ہے ساحلوں کی طرح


    کبھی وصال کی چھاؤں،کبھی فراق کی دھوپ


    مزاج یار ہے ساون کے بادلوں کی طرح


    یوسف خالد
    nyc sis

  2. #86
    Nomi raan is offline Member
    Last Online
    1st July 2018 @ 11:32 AM
    Join Date
    14 Feb 2014
    Location
    Multan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    1,913
    Threads
    145
    Thanked
    254

    Default

    Thanks for Sharing such a NiCE Thread

  3. #87
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    یہ عجب ساعتِ رخصت ہے کہ ڈر لگتا ہے

    شہر کا شہر مجھے رختِ سفر لگتا ہے

    ہم کو دل نے نہیں حالات نے نزدیک کیا

    دھوپ میں دور سے ہر شخص شجر لگتا ہے

    جس پہ چلتے ہوئے سوچا تھا کہ لوٹ آؤنگا

    اب وہ رستہ بھی مجھے شہر بدر لگتا ہے


    وقت لفظوں سے بنائی ہوئی چادر جیسا

    اوڑھ لیتا ہوں تو سب خوابِ ہنر لگتا ہے


    ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابش


    میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے


    (عباس تابش)

    - - - Updated - - -

    یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں
    یہ عمر بھر کی شناسائیاں بھی جھوٹی ہیں
    یہ لفظ لفظ محبت کی یورشیں بھی فریب،
    یہ زخم زخم مسیحائیاں بھی جھوٹی ہیں
    مرے جنوں کی حقیقت بھی سر بسر جھوٹی،
    ترے جمال کی رعنائیاں بھی جھوٹی ہیں
    کھلی جو آنکھ تو دیکھا کہ شہرِ فرقت میں،
    تری مہک تری پرچھائیاں بھی جھوٹی ہیں۔۔
    فریب کار ہیں اظہار کے سب وسیلے بھی
    خیال و فکر کی گہرائیاں بھی جھوٹی ہیں
    تمام لفظ و معنی بھی جھوٹ ہیں ساجد
    ہمارے عہد کی سچائیاں بھی جھوٹی ہیں
    اعلی

  4. #88
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    کوئی بھی لمحہ کبھی لوٹ کر نہیں آیا

    وہ شخص ایسا گیا پھر نظر نہیں آیا

    وفا کے دشت میں رستہ نہیں ملا کوئی

    سوائے گرد سفرہم سفر نہیں آیا

    پَلٹ کے آنے لگے شام کے پرندے بھی

    ہمارا صُبح کا بُھولا مگر نہیں آیا


    کِسی چراغ نے پُوچھی نہیں خبر میری

    کوئی بھی پُھول مِرے نام پر نہیں آیا


    چلو کہ کوچہء قاتل سے ہم ہی ہو آئیں

    کہ نخلِ دار پہ کب سے ثمر نہیں آیا!


    خُدا کے خوف سے دل لرزتے رہتے ہیں

    اُنھیں کبھی بھی زمانے سے ڈر نہیں آیا


    کدھر کو جاتے ہیں رستے ، یہ راز کیسے کُھلے

    جہاں میں کوئی بھی بارِدگر نہیں آیا


    یہ کیسی بات کہی شام کے ستارے نے

    کہ چَین دل کو مِرے رات بھر نہیں آیا


    ہمیں یقین ہے امجد نہیں وہ وعد ہ خلاف

    پہ عُمر کیسے کٹے گی ، اگر نہیں آیا


    امجد اسلام امجد

    - - - Updated - - -

    (خلیل اللہ فاروقی)
    خوشحال سے تُم بھی لگتے ہو
    یوں افسردہ تو ہم بھی نہیں
    پر جاننے والے جانتے ہیں
    خوش تم بھی نہیں خوش ہم بھی نہیں
    تم اپنی خودی کے پہرے میں
    ہم اپنے زعم کے نرغے میں
    انا ہاتھ ہمارے پکڑے ہوئے
    اک مدت سے غلطاں پیچاں
    ہم اپنے آپ سے الجھے ہوئے
    پچھتاوں کے انگاروں میں
    محصورِ تلاطم آج بھی ہیں
    گو تم نے کنارے ڈھونڈ لیئے
    طوفاں سے سنبھلے ہم بھی نہیں
    کہنے کو سہارے ڈھونڈ لیئے
    خاموش سے تم، ہم مہر بہ لَب
    جگ بیت گئے ٹُک بات کیئے
    سنو کھیل ادھورا چھوڑتے ہیں
    بِنا چال چلے بِنا مات دیئے
    جو چلتے چلتے تھک جایئں
    وہ سائے رک بھی سکتے ہیں
    چلو توڑو قسم اقرار کریں
    ہم دونوں جھک بھی سکتے ہیں
    بھت عمدہ

  5. #89
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    اے گردشِ حیات! کبھی تو دِکھا وہ نیند

    جِس میں شبِ وصال کا نشّہ ہو، وہ نیند

    ہرنی سی ایک، آنکھ کی مستی میں قید تھی

    اِک عمر جس کی کھوج میں پھرتا رہا، وہ نیند

    پُھوٹیں گے اب نہ ہونٹ کی ڈالی پہ کیا گلاب؟

    آئے گی اب نہ لَوٹ کے آنکھوں میں کیا، وہ نیند


    کُچھ رُتجگے سے جاگتی آنکھوں میں رہ گئے

    زنجیرِ انتظار کا تھا سلسلہ، وہ نیند


    دیکھا کُچھ اس طرح سے، کسی خوش نگاہ نے

    رُخصت ہُوا تو ساتھ ہی لیتا گیا وہ، نیند


    خوشبو کی طرح مجھ پہ جو بکھری تمام شب

    میں اُس کی مست آنکھ سے چُنتا رہا، وہ نیند


    گھومی ہے رُتجگوں کے نگر میں تمام عُمر

    ہر رہگزارِ درد سے ہے آشنا، وہ نیند


    تُو جس کے بعد حشر کا میلہ سجائے گا

    میں جس کے انتظار میں ہوں اے خدا، وہ نیند


    امجدؔ ہماری آنکھ میں لَوٹی نہ پھر کبھی

    اُس بے وفا کے ساتھ گئی بے وفا وہ نیند


    امجد اسلام امجدؔ

    - - - Updated - - -

    تیرے خیال سے لو دے اُٹھی ہے تنہائی

    شبِ فراق ہے یا تیری جلوہ آرائی

    تُو کس خیال میں ہے منزلوں کے شیدائی

    انہیں بھی دیکھ جنہیں راستے میں نیند آئی

    پکار اے جرسِ کاروانِ صبح طرب

    بھٹک رہے ہیں اندھیروں میں تیرے سودائی


    ٹھہر گئے ہیں سرِراہ خاک اڑانے کو

    مسافروں کو نہ چھیڑ اے ہوائے صحرائی


    رہِ حیات میں کچھ مرحلے تو دیکھ لیے

    یہ اور بات تری آرزو نہ راس آئی


    یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا

    کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی


    دل افسردہ میں پھر دھڑکنوں کا شور اٹھا

    یہ بیٹھے بیٹھے مجھے کن دنوں کی یاد آئی


    کھلی جو آنکھ تو کچھ اور ہی سماں دیکھا

    وہ لوگ تھے نہ وہ جلسے نہ شہر رعنائی


    پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر

    بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی


    ناصر کاظمی
    بھت اچھے

  6. #90
    IT Helper's Avatar
    IT Helper is offline Advance Member
    Last Online
    17th January 2024 @ 03:28 PM
    Join Date
    29 Nov 2013
    Location
    On My Mind
    Gender
    Male
    Posts
    1,174
    Threads
    33
    Credits
    3,075
    Thanked
    220

    Default

    Nice SHaring

  7. #91
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے

    جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے

    ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن

    مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے

    دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے

    جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے


    یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز

    میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے

    - - - Updated - - -

    بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگ

    کس نگری میں آ نکلے ہیں ساجد ہم دیوانے لوگ

    ایک ہم ہی ناواقف ٹھرے روپ نگر کی گلیوں سے

    بھیس بدل کر ملنے والے سب جانے پہچانے لوگ

    دن کو رات کہیں سو برحق صبح کو شام کہیں سو خوب

    آپ کی بات کا کہنا ہی کیا آپ ہوئے فرزانے لوگ


    شکوہ کیا اور کیسی شکایت آ کر کچھ بنیاد تو ہو

    تم پر میرا حق ہی کیا ہے، تم ٹھہرے بیگانے لوگ


    شہر کہاں خالی رہتا ہے یہ دریا ہر دم بہتا ہے

    اور بہت سے مل جائیں گے ہم ایسے دیوانے لوگ


    سنا ہے اس کے عہد وفا میں ہوا بھی مفت نہیں ملتی

    ان گلیوں میں ہر ہر سانس پہ بھرتے ہیں جرمانے لوگ


    اعتبار ساجد
    لا جواب شیئرنگ ہے

  8. #92
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote sanasir said: View Post
    ﺁﺭﺍﺋﺶِ ﺧﯿﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺩﻝ ﮐﺸﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﻭﮦ ﺩﺭﺩ ﺍﺏ ﮐﮩﺎﮞ ﺟﺴﮯ ﺟﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺭﻭﺯ ﺍﯾﮏ ﺳﺎ ﻏﻢ ﺍﯾﮏ ﺳﯽ ﺍﻣﯿﺪ
    ﺍﺱ ﺭﻧﺞِ ﺑﮯ ﺧﻤﺎﺭ ﮐﯽ ﺍﺏ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﯾﮧ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻃﻮﺭ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﮮ ﺗﻤﺎﻡ ﻋﻤﺮ
    ﺟﯽ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﻮﺍ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﭨﻮﭨﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﻮ ﺧﻮﺍﺏِ ﺷﺐ ﻭ ﺭﻭﺯ ﮐﺎ ﻃﻠﺴﻢ
    ﺍﺗﻨﮯ ﮨﺠﻮﻡ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﮩﺮﮦ ﻧﯿﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﺩﯾﻮﺍﻧﮕﺊِ ﺷﻮﻕ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺩﮬﻦ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺩِﻧﻮﮞ
    ﮔﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺑﮯ ﺩﺭﻭﺩﯾﻮﺍﺭﺳﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﺟﺰ ﺩﻝ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﮑﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮨﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ
    ﺭﮨﺰﻥ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺭﮨﮯ ﺩﺭﮐﮭﻼ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﮨﺮ ﺫﺭﮦ ﺍﯾﮏ ﻣﺤﻤﻞِ ﻋﺒﺮﺕ ﮨﮯ ﺩﺷﺖ ﮐﺎ
    ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﮯ ﺩﮐﮭﺎﺅﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    ﮨﺮ ﺷﮯ ﭘﮑﺎﺭﺗﯽ ﮨﮯ ﭘﺲ ﭘﺮﺩۂ ﺳﮑﻮﺕ
    ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺴﮯ ﺳﻨﺎﺅﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﮨﻢ ﻧﻮﺍ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ
    Excellent Poetry

  9. #93
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote SaNasir said: View Post
    یہ عجب ساعتِ رخصت ہے کہ ڈر لگتا ہے

    شہر کا شہر مجھے رختِ سفر لگتا ہے

    ہم کو دل نے نہیں حالات نے نزدیک کیا

    دھوپ میں دور سے ہر شخص شجر لگتا ہے

    جس پہ چلتے ہوئے سوچا تھا کہ لوٹ آؤنگا

    اب وہ رستہ بھی مجھے شہر بدر لگتا ہے


    وقت لفظوں سے بنائی ہوئی چادر جیسا

    اوڑھ لیتا ہوں تو سب خوابِ ہنر لگتا ہے


    ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابش


    میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے


    (عباس تابش)

    - - - Updated - - -

    یہ چاہتیں یہ پذیرائیاں بھی جھوٹی ہیں
    یہ عمر بھر کی شناسائیاں بھی جھوٹی ہیں
    یہ لفظ لفظ محبت کی یورشیں بھی فریب،
    یہ زخم زخم مسیحائیاں بھی جھوٹی ہیں
    مرے جنوں کی حقیقت بھی سر بسر جھوٹی،
    ترے جمال کی رعنائیاں بھی جھوٹی ہیں
    کھلی جو آنکھ تو دیکھا کہ شہرِ فرقت میں،
    تری مہک تری پرچھائیاں بھی جھوٹی ہیں۔۔
    فریب کار ہیں اظہار کے سب وسیلے بھی
    خیال و فکر کی گہرائیاں بھی جھوٹی ہیں
    تمام لفظ و معنی بھی جھوٹ ہیں ساجد
    ہمارے عہد کی سچائیاں بھی جھوٹی ہیں
    لا جواب تھریڈ ہے
    بہت خوبصورت اشعار ہیں

  10. #94
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote SaNasir said: View Post
    ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺭﻭﻧﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﮔﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﮐﺘﻨﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﺎﺳﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﯾﺎﺭﻭ ﺳﻮﭼﻮ ﺗﻮ
    ﺷﺒﻨﻢ ﮐﺎ ﻗﻄﺮﮦ ﺑﮭﯽ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺩﺭﯾﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﮈﻭﺑﺎ ﯾﮧ ﺩﻝ ﮐﺎ ﭘﺎﮔﻞ ﭘﻦ
    ﺁﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺟﻮ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻢ ﺳﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﺍﺱ ﺑﺴﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺁﻧﺴﻮ ﭘﻮﻧﭽﮭﮯ ﮔﺎ
    ﺟﻮ ﻣﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﺑﮭﯿﮕﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﺩﻧﯿﺎ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﮨﻢ ﺳﮯ ﻣﻠﻨﮯ ﺁﺗﯽ ﮨﯿﮟ
    ﺷﺎﻡ ﮈﮬﻠﮯ ﺍﺱ ﺳﻮﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﻠﮧ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﮐﺲ ﮐﻮ ﭘﺘﮭﺮ ﻣﺎﺭﻭﮞ ﻗﯿﺺؔﺭ ﮐﻮﻥ ﭘﺮﺍﯾﺎ ﮨﮯ
    ﺷﯿﺶ ﻣﺤﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﺍﮎ ﭼﮩﺮﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
    ﻗﯿﺼﺮﺍﻟﺠﻌﻔﺮﯼ
    واہ کیا جنون ہے

  11. #95
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote SaNasir said: View Post
    دِل کے بے چین جزیروں میں اُتر جائے گا
    درد آہوں کے مقدّر کا پتہ لائے گا
    میرے بچھڑے ہُوئے لمحات سجا کر رکھنا
    وقت لفظوں میں غزل بن کے ٹھہر جائے گا
    اُس کی ہر بات جَفا پیشہ ہُوئی ہے اکثر
    زخم کا خوف کبھی اُس کو بھی دہلائے گا
    وقت خاموش ہے ٹوٹے ہُوئے رِشتوں کی طرح
    وہ بَھلا کیسے مِرے دِل کی خبر پائے گا
    شام غم آج بھی گزُری ہے حَسیں خوابوں میں
    غم جاناں تو محبّت میں سِتم ڈھائے گا
    دِل مِرا آج جفاؤں پہ بہت نازاں ہے
    میرے ہونٹوں پہ تبسّم ہی نظر آئے گا
    اُس کے مضراب سے جب راگ بنیں گے دِیپک
    میگھ چُپکے سے مِرے دل پہ بَرس جائے گا
    اندرا ورما

    - - - Updated - - -

    اس کی آنکھوں کا سوگ کہتا ہے
    پھر کوئی خواب مر گیا شائید
    واہ کیا انداز ہے

  12. #96
    BabeR670 is offline Senior Member+
    Last Online
    17th January 2020 @ 01:26 AM
    Join Date
    16 Dec 2016
    Location
    Peshawar
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    251
    Threads
    6
    Credits
    6,416
    Thanked
    16

    Default

    NicE pOetRy

Page 8 of 9 FirstFirst ... 56789 LastLast

Similar Threads

  1. Sana Ullah
    By sanny Gul in forum Introduction
    Replies: 8
    Last Post: 6th July 2014, 07:56 PM
  2. Sana Ali
    By Sana Kazmi in forum Introduction
    Replies: 21
    Last Post: 22nd April 2013, 10:20 AM
  3. AM sana
    By sana111 in forum Introduction
    Replies: 28
    Last Post: 28th March 2013, 05:23 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •