Results 1 to 6 of 6

Thread: نماز ادا نہ کرنا بہت سخت گناہ ہے

  1. #1
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default نماز ادا نہ کرنا بہت سخت گناہ ہے

    السلام علیکم

    نماز ادا نہ کرنا بہت سخت گناہ ہے

    ایمان کے بعد سب سے اہم رکن نماز ہے اور قیامت میں سب سے پہلے نماز ہی کے بارے میں سوال ہوگا۔ نماز نہ پڑھنا، جانتے بوجھتے نماز چھوڑدینا یہ کبیرا گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔ اور بہت بڑا گناہ ہے جس کی سزا جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔

    قرآن میں سورۃ المدثر سپارہ 29 آیت نمبر 42 اور 43 میں جنت والے سوال کررہے ہیں جہنم والوں سے اور ایک مکالمہ ہورہا ہے ۔ جنت والے سوال کررہے ہیں "اے جہنم والوں کس بات نے تمہیں جہنم میں ڈال دیا تمہارے کیا برے اعمال تھے جس کی وجہ سے آج تمھیں بھڑکتی ہوئی آگ میں ڈال دیا گیا"۔
    وہ جواب دیں گے "ہم نماز نہیں پڑھتے تھے" اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو جہنم کی آگ سے محفوظ فرمائے۔

    ہم حیٰ الصلوۃ کی پکار رمضان المبارک میں بھی سنتے ہیں اور رمضان المبارک کے علاوہ بھی سنتے ہیں رمضان المبارک میں نمازیوں کی تعداد مسجد میں زیادہ نظر آتی ہے اور عام دنوں میں جمعہ کی نماز میں نمازی زیادہ ہوتے ہیں لیکن عام نمازوں میں تعداد کیوں کم ہوجاتی ہے؟

    ذرا غور کریں، حیٰ الصلوۃ کی آواز پر اللہ کے گھر کا طواف بھی روک جاتا ہے اور لوگ نماز کی طرف چل پڑھتے ہیں لیکن ذرا سوچئے کیا وہ کام جس کی وجہ سے ہم نماز چھوڑ رہے ہیں کیا وہ کام اللہ کے گھر کا طواف کرنے سے بڑھ کر ہیں؟ کیا آپ کی مصروفیات اللہ کے گھر کے طواف سے بڑھ کر ہیں؟

    ہمارے قدم حج اور عمرے کے لئے اٹھیں رمضان میں نمازوں کے لئے اٹھیں جمعہ میں دو رکعت نماز فرض پڑھنے کے لئے اٹھیں لیکن اس کے علاوہ نمازوں کے لئے نہ اٹھیں بہت افسوس کی بات ہے۔

    بندے کے پاس اپنے خالق اپنے مالک اور اپنے رازق کے سامنے جھکنے کے لئے وقت نہیں تعجب ہے۔

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ترمذی شریف کی حدیث ہے "جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کردی وہ کفر کرچکا" اللہ تعالیٰ میری اور آپ کی حفاظت فرمائے۔

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طبرانی شریف میں روایت ہے۔ "قیامت کے دن سب سے پہلا سوال نماز کے بارے میں ہوگا" جس کی نماز درست نکلی اس کے بقیہ معملات بھی درست ہونگے، اور جس کی نماز درست نہیں ہوگی اس کے تمام بقیہ معملات غلط ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ کو تمام نمازوں کی حفاظت کی توفیق نصیب فرمائے۔

    اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ترمذی شریف کی روایت ہے۔ "بے نمازی کا انجام کل قیامت کے دن فرعون، حامان، شداد، عمہ بن خلف ایسے مجرموں کے ساتھ ہوگا۔ یہ ہے نماز نہ ادا کرنے کا وبال نماز نہ ادا کرنے کا انجام کل جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں ڈالا جائے گا بے نمازیوں کو اور ظالموں کے ساتھ کھڑا کیا جائے گا اس کو جس نے آج اللہ کے سامنے جھکنے کی کوشش نہیں کی کل اس کو بھڑکتی ہوئی آگ میں ڈالا جائے گا۔

    قرآن بتاتا ہے سورۃ قلم کے آخر میں کہ کل اللہ اپنے بندوں کو حکم دیں گے کہ سجدہ کرو انہیں بلایا جائے گا پکارا جائے گا سجدوں کے لئے مگر ان کی استطاعت نہیں ہوگی وہ سجدہ نہیں کرسکیں گے۔ دنیا میں جب بلایا گیا اور سہی سالم تھے مگر نماز کو ںہیں آتے تھے کل قیامت کے دن رب کائنات جھکنے کا حکم دیگا مگر نہیں جھک سکیں گے،

    بخاری شریف کی حدیث ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، "ایسے لوگوں کی کمر تختے کی طرح کردی جائے گی اگر وہ جھکنا بھی چاہیں گے تو جھک نہیں سکیں گے" استغفر اللہ

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو جہنم کے عذاب ذلت اور رسوائی سے ہم سب کو بچائے۔ آج وقت ہے اللہ مجھے اور آپ سب کو تمام نمازوں کی پابندی کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔




  2. #2
    WhoWaleedSaid's Avatar
    WhoWaleedSaid is offline DriNk-dEad
    Last Online
    9th November 2021 @ 01:21 PM
    Join Date
    01 Aug 2016
    Location
    Rawalakot
    Gender
    Male
    Posts
    1,633
    Threads
    74
    Credits
    12,040
    Thanked
    93

    Default

    Ji beshak bro.....

  3. #3
    Sh0kat is offline Junior Member
    Last Online
    26th February 2023 @ 09:46 AM
    Join Date
    03 Feb 2014
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    22
    Threads
    15
    Credits
    282
    Thanked
    0

    Default

    MASHA ALLAH, bhai aapka Kam Behtreen hai,
    ALLAH PAK aapko iska Ajar De

  4. #4
    MrDJROMEO is offline Advance Member
    Last Online
    25th April 2020 @ 08:44 AM
    Join Date
    02 Jun 2015
    Location
    Dunyapur
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    2,085
    Threads
    31
    Credits
    19,298
    Thanked
    156

    Default

    Byshaq

  5. #5
    maktabweb is offline Advance Member
    Last Online
    3rd October 2022 @ 12:09 PM
    Join Date
    19 Sep 2015
    Location
    Karachi
    Age
    61
    Gender
    Male
    Posts
    1,769
    Threads
    837
    Credits
    20,706
    Thanked
    267

    Default

    جزاک اللہ، طالب دُعا

  6. #6
    Shaheen Latif's Avatar
    Shaheen Latif is offline I.T.D Team
    Last Online
    25th April 2024 @ 04:41 PM
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,608
    Threads
    2403
    Credits
    107,753
    Thanked
    1656

    Default

    بے شک۔
    جزاک اللہ۔

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 19th August 2012, 06:10 PM
  2. Replies: 18
    Last Post: 29th September 2011, 11:51 AM
  3. Replies: 6
    Last Post: 6th August 2011, 04:33 AM
  4. Replies: 11
    Last Post: 21st January 2011, 09:03 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •