آئی ٹی دنیا کے معزز ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوستو !بات کچھ ایسے ہے کہ اپنے بشیر استاد جلدی جلدی کہیں جارہاتھے ان کے ساتھ ایک نقاب پوش خاتون بھی تھیں ، راستہ میں اس کا دوست آصف مل گیا۔پھردونوں کے درمیان حسب ذیل گفتگوہوئی۔ ملاحظہ ہو
آصف: استاد جی ! اتنی تیزی سے کہاں جارہے ہو ؟ اور یہ ساتھ کون ہے ؟ کیا اور کہاں کا ارادہ ہے؟
استاد بشیر: میں ذرا جلدی میں ہوں ،پھر ملیں گے تو بات ہوگی۔
آصف : نہیں یار! یہ تو تمہیں ابھی بتانا پڑے گا کہ تمہارے ساتھ یہ نقاب پوش کون ہے ؟
استاد بشیر: تم غلط نہ سمجھو یہ میری محرم ہے۔
آصف : لیکن بتاؤ تو سہی ،یہ تمہاری کون ہے ؟
استاد بشیر : بتاتا ہوں یہ میری کون ہے ، سنومیری سگی ماں کی ماں اُسکی ماں ہے جسکی سگی بیٹی کی ماں اِ سکی ماں ہے۔
یہ کہہ کر استاد بشیرآگے بڑھ گیا ۔
آصف وہیں کھڑا سوچتا رہا کہ آخر ان دونوں میں کیا رشتہ ہوا ۔ لیکن اس کی یہ الجھن ختم نہیں ہورہی ہے ۔ آپ ، آصف کی مدد فرمائیں اور اس کو یہ بتائیں کہ ان دونوں میں کیارشتہ ہوا اور کیسے ۔
Bookmarks