اسلامُ علیکم دوستوں، اُمید ہے کہ سب دوست خیریت سے ہونگے۔
آج میں آپکے ساتھ انڈرائیڈ روٹنگ اور کسٹم رومز کے بارے میں اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرنا چاہتا ہوں، لیکن ایک بات ذہن میں یاد رکھیں کہ جب بھی آپ روٹنگ اور کسٹم رومز انسٹال کرنے کا سوچیں گے تو ضرو ر اس سے پہلے اپنے ٹیلیفون نمبرز، پیغامات، ایپلیکیشنز، اپنے موبائل کا آفیشیل سافٹویر کا بیک اپ ضرور بنا لیں ورنہ آخر میں بہت سے پاپڑ بیلنے پڑینگے۔
ایک دفعہ میں نے اپنا کیو موبائیل اے900 ماڈل روٹ کرلیا جو بالکل بیکارہ ہوگیا۔ چند دن پہلے میں اپنے گیلیکسی نوٹ 3 پر کسٹم روم انسٹال کرنے کا سوچ رہا تھا، سو میں نے گوگل اور یو ٹیوب کا سہارہ لے لیا جس کے نتیجے میں میں نے گیلیکسی نوٹ 5 کا کسٹم روم انسٹال کرلیا، یہ میرے موبائل پہ بہت خوب چل رہا تھا لیکن اس میں کچھ فنکشن کام نہیں کر رہے تھے، موبائل ہاٹ سپاٹ کام نہیں کر رہا تھا، 3 جی کے سیگنلز بہت کم آرہے تھے، ہر ایک بینڈ چیک کیا لیکن بے سود تھا، موبائل کی سپیڈ بھی بہت سلو ہوئی تھی۔
اسکے بعد میں نے گیلیکسی نوٹ 7 کا کسٹم روم انسٹال کرلیا، یہ واقعی خوبصورت تھا لیکن اس میں بھی بے شمار خامیاں تھی، اس میں بھی 3 جی کا مسئلہ وہی کا وہی تھا، کیمرہ بھی صحیح طرح سے کام نہیں کر رہا تھا، ایک دفع فلیش لائیٹ آن کرنے کے بعد آف ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا، اسے آف کرنے کے لیئے موبائیل ریسٹارٹ کرنا پڑتا تھا، مطلب یہ گیلیکسی نوٹ 7 کا سافٹویر میرے کام کا نہیں تھا، اب مُجھے مجبورً گیلیکسی نوٹ 3 کے سافٹویر پر واپس آنا تھا، جو ایک مشکل کام تھا کیونکہ میں نے اپنے موبائل کے سافٹویر کا بیک اپ نہیں لیا تھا، میں نے انٹرنیٹ پر کافی آفیشیل فرم وئیر(سافٹویر) ڈھونڈے لیکن میرے کام کا کوئی سافٹویر نہیں ملا، آخر کار ایک ویب سائٹ سے گیلیکسی نوٹ 3 کا آفیشیل سافٹویر مل گیا جو میرے موبائل کے ریجن (یو اے ای) کے مطابق تھا، وہ میں نے انسٹال کر لیا، سو کافی مشکلوں کے بعد مُجھے اپنے موبائیل کو اصلی حالت میں لانا پڑا، اب یہ سافٹویر صحیح کام کر رہا ہے لیکن اس میں آفیشیل سام سانگ کے پیلیکیشن(کے ناکس موڈ ) انسٹال نہیں ہو رہا، اور یہ میسج دے رہا ہے
My Knox can not be installed because unauthorized software has been installed on your device.
سو ایک بات ذہن میں یاد رکھنا چاہیئے کہ کبھی بھی کسٹم رومز آفیشیل سافٹویر کی جگہ نہیں لے سکتا کیونکہ اس میں بہت سارے مسئلوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،
سو پلیز کسٹم رومز انسٹال کرنے کا کبھی بھی مت سوچیئے گا، صرف اور صرف اپنے موبائل کے سافٹویر تک محدود رہیے گا، اگر جو کوئی ایکسپرٹ ہو تو وہ سب کچھ سے واقف ہے۔
شکریہ
Bookmarks