حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان
سوال:حضرت محمدﷺ کا سلسلہ نسب کن پیغمبر سے جاکر ملتا ہے؟
جواب:حضرت ابراہیمؑ
سوال:حضرت محمدﷺ کا سلسلہ نسب حضرت ابراہیمؑ کے کس بیٹے کے توسط سے ملتا ہے؟
جواب:حضرت اسماعیلؑ
سوال:حضرت اسماعیل کے کتنے فرزند تھے؟
جواب:۱۲
سوال:حضرت اسماعیل کےبیٹوں میں کون حجاز میں آباد ہوا،جن کا سلسلہ نسب حضرت محمدﷺ سے ملتا ہے؟
جواب:قیدار
سوال:آنحضرتﷺ کے اٰبا اجداد میں ایک شخصیت کو ان کی بہادری کی وجہ سے‘‘قریش’’ کا لقب ملا اور قبیلہ بنو قریش کی بنیاد پڑی ان بزرگ ہستی کا نام بتایے؟
جواب:فہر
سوال:آنحضرتﷺ کے پردادا ہاشم کا اصل نام کیا تھا؟
جواب:عمرو
سوال:آپﷺ کی پردادی کا نام کیا ہے ؟
جواب:سلمی
سوال:حضوراکرمﷺ کے داداہ کا کیا نام تھا؟
جواب:عبدالمطلب
سوال:آپﷺ کے دادا کا اصلی نام کیا تھا؟
جواب:عامر
سوال:آپ کے دادا کس لقب سے مشہور تھے؟
جواب:شیبہ
سوال:آپﷺ کے دادا کے زمانے میں کون سا مشہور واقعہ ظہور پذیر ہوا جس کا ذکر قرآن پاک میں آیا ہے؟
جواب:واقعۂ فیل
سوال:آپﷺ کے دادا کے زمانے میں کس ملک کے بادشاہ نے کعبہ کو ڈھانے کا ارادہ کیا تھا؟
جواب:یمن کا بادشاہ ابرہہ
سوال:حضور اکرمﷺ کے والدمحترم کا نام کیا تھا؟
جواب:عبداللہ
سوال:آنحضرتﷺ کی ولادتِ سعیدوالد محترم کی وفات کے کتنے عرصہ بعد ہوئی؟
جواب:چھ ماہ بعد
سوال:حضرت عبداللہ نے کتنے برس کی عمر میں وفات پائی؟
جواب:پچیس/۲۵سال
سوال:آنحضرتﷺ کی دادای کا کیا نام تھا؟
جواب:فاطمہ بنت عمر
سوال: آنحضرت ﷺ کے دادا عبدالمطلب کی کنیت کیا تھی؟
جواب:ابوالحارث
سوال: آنحضرتﷺ کے نانا کا کیا نام تھا؟
جواب:وہب بن عبدالمناف
سوال:آنحضرتﷺ کے والد حضرت عبداللہ کا انتقال کہاں پر ہوا؟
جواب:مدینہ
سوال: کس قبیلہ نے چاہ زم زم بند کرادیا تھا ؟
جواب:قبیلہ بنو جرہم
سوال:کس قبیلہ کے سردار نےزم زم کو دوبارہ تلاش کرواکر کے صاف کروادیا؟
جواب:قبیلہ قریش کے سردار عبدالمطلب نے
سوال:آنحضرت ﷺ کے والد اور آپﷺ کی والدہ کا نسب کس پر جاکر ملتا ہے؟
جواب:کلاب پر
سوال:آنحضرت ﷺ کے ایک جد امجد اپنے بلند مرتبہ اور بزرگی کی وجہ سے عمرالعلاء کے لقب سے مشہور ہوئے نام بتایے؟
جواب:ہاشم
سوال:آنحضرت ﷺ کی نانی کا اسم گرامی کیا تھا؟
جواب:برہ بنت عبدالعزٰی
سوال:آپﷺ کے دادا حضرت عبدالمطلب کو کہاں دفن کیا گیا؟
جواب:حجون کے مقام پر(مکہ معظمہ میں)
سوال:حضرت عبداللہ شام کے سفر سے مدینہ میں ایک کاروبار کی وجہ سےٹھہرے اور بیمار ہوکر وفات پاگئے وہ کس کاروبار کے سلسلہ میں مدینہ میں ٹھہرے تھے؟
جواب:کھجوروں کے کاروبار کے سلسلہ میں
سوال:آپﷺ کی والدہ کا تعلق کس خاندان سے تھا؟
جواب:بنو زہرہ
سوال:آنحضرتﷺ کا تعلق قریش کے کس سلسلہ سے تھا؟
جواب:بنو ہاشم
سوال:آنحضرتﷺ کے کتنے چچا مسلمان ہوئے؟
دو،حضرت حمزہؓ،حضرت عباسؓ
سوال:آنحضرتﷺ کے اس چچا کا نام بتایے جو اسلام لائے اور آنحضرتﷺ کے بعد وفات پائے؟
جواب:حضرت عباس
سوال:آپﷺ کے چچا حضرت عباسؓ کی کنیت کیا تھی؟
جواب :ابوالفضل
سوال:آپﷺ کے چچا حضرت ابوطالب نے کتنی عمر میں وفات پائی؟
جواب:اسی سال
سوال:آپﷺ کی اس چچی کا نام بتایے جو آپﷺ کی راہوں میں کانٹے بچھایا کرتی تھی؟
جواب:ام جمیل
سوال:آنحضرتﷺ کی اس پھوپی کا نام بتایے جو آنحضرتﷺ کی زوجہ حضرت خدیجہؓ کی بھابی تھیں؟
جواب:حضرت صفیہؓ
سوال:آنحضرتﷺ کی اس پھوپی کا نام بتایے جنہوں نے غزوۂ خندق میں ایک یہودی کو قتل کیا تھا؟
جواب:حضرت صفیہؓ
سوال:آنحضرتﷺ کی والدہ کہاں پیدا ہوئیں؟
جواب:مکہ مکرمہ میں
سوال:آپﷺ کی والدہ حضرت اٰ منہ کا انتقال کہاں ہوا اور کہاں دفن ہوئیں؟
جواب:ابواء
سوال:آپﷺ کے والدحضرت عبداللہ کا انتقال شادی کے کتنے ماہ بعد ہوا؟
جواب:تین ماہ بعد
سورس : سوشل میڈیا
Bookmarks