Results 1 to 8 of 8

Thread: 🌷ھر گھر کے لیے دستورالعمل🌷

  1. #1
    Join Date
    07 Dec 2009
    Location
    Kot addu
    Gender
    Male
    Posts
    1,267
    Threads
    202
    Credits
    579
    Thanked
    78

    Default 🌷ھر گھر کے لیے دستورالعمل🌷

    AR Mian:
    🌷ھر گھر کے لیے دستورالعمل🌷
    گھر کیلئے بھی ویسا ھی ایک دستور اور قانون ھو جیسے کسی ریاست یا ملک کیلئے ہوتا ھے.
    ڈاکٹر عبدالکریم بکار صاحب شامی شہری ہیں اور معاشرے میں ذات و اجتماعی تعلق/تربیت اور اسلامی احیاء پر ریسرچر ہیں، دنیا بھر میں اپنے منفرد مقالات کی بناء پر جانے پہچانے جاتے ہیں، اسی موضوع پر چالیس سے زیادہ کتابوں کے مولف ہیں، سعودی عرب کی ہر یونیورسٹی میں پڑھا چکے ہیں۔ کئی ٹی وی چینلز پر اپنے اختیار کردہ شعبے کے بانی اور سینکڑوں رسالوں اور اخبارات کی جان ہیں۔ آپ کہتے ہیں:

    والدین ہرگز ہرگز اس بات کے انتظار میں نہ رہیں کہ تربیت گاہیں اپنے فرائض پورے کر کے ان کی اولاد کو اچھا شہری بنائیں، انہیں خود اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہوگا کہ انفرادی طور پر اپنے بچوں کو معاشرے کا ذمہ دار فرد بنائیں۔

    کیا ھی اچھا ھو کہ والدین گھروں میں ہی کچھ ایسے ہلکے پھلکے قانون بنا دیں جن پر عمل کر کے بچوں کے کردار میں پختگی آئے اور ان میں احساس ذمہ داری پیدا ھو۔

    ساتھ ھی انہوں نے اس ضمن میں چند لوائح العمل تیار کیئے ہیں، والدین کو ان میں جو مناسب لگیں وہ اختیار کرلیں یا ان میں ترمیم و اضافہ کر لیں۔

    01: گھر کا ہر فرد نماز کو اس کے وقت پر ادا کرے گا۔

    02: "برائے مہربانی" اور "شکریہ" کے کلمات بنیادی ضوابط ہونگے جن سے کوئی بھی بری نہیں ہوگا۔

    03: کوئی "مار پٹائی"، کوئی "گالم گلوچ" یا کوئی بھی "لعن طعن" والی ایسی بات نہیں ہوگی جس سے بدذوقی کا احساس ھو۔

    04: اپنے محسوسات اور خیالات کو ادب و احترام اور وضاحت کے ساتھ بتا دیجیئے۔

    05: جو کوئی بھی جس جس چیز کو (دروازہ، کھڑکی، ڈبہ، پلیٹ) کھولے گا اُسے بند بھی کرے گا، کچھ گر جائے تو اُسے اٹھائے گا اور جگہ کو اُس سے زیادہ صاف کر کے رکھے گا جیسے پہلے تھی۔

    06: آپ کا کمرہ خالص آپ کی ذمہ داری ھے۔

    07: جو کوئی بات کرے گا اُسے ٹوکے بغیر سنی جائے گی اور بات کو درمیان میں سے کوئی نہیں کاٹے گا۔

    08: گھر میں داخل اور خارج ھوتے ھوئے سلام کرنا ہوگا۔

    09: گھر کا ہر فرد روزانہ قرآن مجید سے ایک حزب کی تلاوت کرے گا۔

    10: جو ہم سے ملنے آئے وہ ہمارے قوانین کا احترام کرے۔

    11: گھر کا کوئی بھی فرد اپنے کمروں میں جا کر کچھ نہیں کھائے گا۔

    12: رات کو (00:00) کے بعد کوئی بھی نہیں جاگے گا۔

    13: سمارٹ فون اور ڈیوائسز صرف (00:00) سے لیکر (00:00) کے درمیان میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

    14: والدین کیلیئے احتراما کھڑا ھونا، اُن کے سر پر بوسہ دینا یا اُن کے ہاتھ چومنا ضروری شمار ھوگا۔

    15: مل کر بیٹھے وقت میں کسی قسم کی مواصلاتی ڈیوائس (فون/پیڈ) کا استعمال منع ھوگا۔

    16: کھانے پینے کے وقت میں سب کی حاضری اور شمولیت ضروری ھوگی۔

    17: رات کو (00:00) کے بعد کسی قسم کی تعلیمی سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    18: گھر کے سارے افراد گھر اور گھر میں موجود ہر شئے کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

    19: اپنا کام ہر کوئی خود کرے گا، کوئی کسی دوسرے پر حکم نہیں جھاڑے گا ہاں مگر گھر کے سربراہان اپنا کام کسی کو کہہ سکتے ہیں۔

    20: خاندان اور اُس کی ضروریات کسی بھی دوسری ضرورت پر مقدم اور پہلے کی جانے والی شمار ہونگی۔

    21: کوئی بھی کسی کے کمرے یا علیحدگی والی جگہ پر درزاہ کھٹکھٹائے یا اس کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ھوگا۔

    ڈاکٹر محمد راتب نابلسی کہتے ہیں کہ میں نے اس مضمون کو بہت ہی مفید پایا ھے۔ والدین کو چاہیئے کہ اسے اھمیت دیں کیونکہ اولاد کی تربیت ایک ایسا مشکل کام ھے جسے ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹے کرنا ھوتا ھے۔

  2. #2
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    السلام علیکم
    -----
    برادر آپ نے بہت اچھی شئیرینگ کی ہے امید کرتا ہوں کہ بہت سے دوست آپ کی اس قیمتی شئیرینگ سے فائدہ اٹھائیں گے مجھ سمیت

  3. #3
    Umarkhan147's Avatar
    Umarkhan147 is offline Advance Member
    Last Online
    28th August 2022 @ 03:30 PM
    Join Date
    22 Dec 2015
    Location
    Faisalabad
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    4,881
    Threads
    244
    Credits
    41,435
    Thanked
    301

    Default

    ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﯽ ﺷﺌﯿﺮﯾﻨﮓ

  4. #4
    Join Date
    07 Dec 2009
    Location
    Kot addu
    Gender
    Male
    Posts
    1,267
    Threads
    202
    Credits
    579
    Thanked
    78

    Default

    Quote AsifSattarvi said: View Post
    السلام علیکم
    -----
    برادر آپ نے بہت اچھی شئیرینگ کی ہے امید کرتا ہوں کہ بہت سے دوست آپ کی اس قیمتی شئیرینگ سے فائدہ اٹھائیں گے مجھ سمیت
    جی بالکل ضرور عمل کریں شکریہ

  5. #5
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default

    ماشاء اللہ بہت اچھی شیئرنگ ہے۔
    اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ اس میں سے 70 فیصد قانون میرے گھر میں لاگو ہیں۔

  6. #6
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    پر لاہور میں آپ کا گھر کس جگہ پر ہے؟

  7. #7
    Join Date
    07 Dec 2009
    Location
    Kot addu
    Gender
    Male
    Posts
    1,267
    Threads
    202
    Credits
    579
    Thanked
    78

    Default

    Quote Umarkhan147 said: View Post
    ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﯽ ﺷﺌﯿﺮﯾﻨﮓ
    بہت شکریہ عمل بھی کریے گا

  8. #8
    Join Date
    07 Dec 2009
    Location
    Kot addu
    Gender
    Male
    Posts
    1,267
    Threads
    202
    Credits
    579
    Thanked
    78

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    ماشاء اللہ بہت اچھی شیئرنگ ہے۔
    اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ اس میں سے 70 فیصد قانون میرے گھر میں لاگو ہیں۔
    ماشا ء اللہ بہت اچھی بات ہے پھر تو

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 8th August 2020, 08:13 PM
  2. Replies: 12
    Last Post: 22nd March 2016, 05:35 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 4th March 2011, 04:09 AM
  4. گزرے ہیں ترے بعد بھی کچھ لوگ ادھر سے
    By Abeer Alam in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 11th December 2010, 12:33 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •