السلا م و علیکم
آج کل جہاں آن لائن پیغام رسانی کی ایپس نے دھوم مچا رکھی ہے، وہیں نئی پاکستانی پیغام رسانی کی ایپ ٹاک شاک
"TalkShalk“ بھی میدان میں آ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایپ گوگل پلے سٹور میں اینڈرائڈ صارفین کے لئے بالکل مفت دستیاب ہے،یہ ایپ آپ کے سوشل سرکل کی طرف سے پیغام موصول ہونے کی صورت میں آپ کو اطلاع دے گی۔ اس کے علاوہ آپ اس کے ذریعے پیغام بھیجنے، موصول کرنے، تصاویر، آڈیونوٹس اور ویڈیو پیغام بھی بالکل مفت شیئر کرسکتے ہیں۔ یہ ایپ ٹیلی گرام کے سرورز سے منسلک ہے اور آپ کے انٹرنیٹ کنیکشن، تھری جی یا فور جی یا وائی فائی کے ذریعے کام کرے گی۔اس ایپ کی خاص بات اس میں پہلے سے موجود سوشل گروپ اور اردو سٹکرز ہیں۔آپ اس میں 5000 یوزرز کا گروپ تخلیق کر سکتے ہیں اور کسی بھی قسم کی 1.5GB تک کی فائل بھیج سکتے ہیں۔اب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ ایپ نہایت تیز رفتاری سے کام کرتی ہے۔ لائٹ ویٹ ہونے کی وجہ سے بیٹری کا استعمال بھی زیادہ نہیں ہوتا
Bookmarks