Results 1 to 8 of 8

Thread: ایک عورت کی خودکشی پر

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    07 Dec 2009
    Location
    Kot addu
    Gender
    Male
    Posts
    1,267
    Threads
    202
    Credits
    579
    Thanked
    78

    Default میں خود کشی کر رہی ہوں کہ

    حلب کی ایک بہن کا خط:
    (عربی سے اردو ترجمہ)
    میں ان خواتین میں سے ایک ہوں جنھیں چند لمحوں بعد بدکاری و زیادتی کا نشانہ بنایا جاۓ گا کیوں کہ اب ہمارے اور ان درندوں (بشارالاسد کی افواج) کے بیچ کوئی ہتھیار یا مرد نہیں رہے-
    مجھے آپ لوگوں سے کچھ بھی نہیں چاہیے، حتی کہ میں آپ سے دعا بھی نہیں چاہتی کیوں کہ میں ابھی اس قابل ہوں کہ بول سکوں اور میرے خیال میں میری دعا ۔۔۔ آپ کے الفاظ سے زیادہ سچی ہے۔
    میں خودکشی کرنے جا رہی ہوں اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ تم مجھے جہنمی کہو-
    میں خود کشی کر رہی ہوں کیوں کہ میں اپنے مرحوم باپ کے گھر میں ثابت قدم نا رہ سکی، جو لوگ حلب چھوڑ گئے ان سب کو دیکھ کر میرے باپ کا دل جل گیا تھا-
    میں بغیر کسی وجہ کے خود کشی نہیں کر رہی، بلکہ اس لیے اپنی جان دے رہی ہوں کہ بشاری فوج کے درندے میری عصمت سے کھلواڑ نا کر سکیں، جبکہ کل ہی کی تو بات ہے کہ وہ حلب کا نام لیتے ہوۓ ڈرتے تھے-
    میں خود کشی کر رہی ہوں کہ یومِ حساب، یومِ قیامت حلب میں برپا ہو چکا ہے اور میرا نہیں خیال کہ جہنم کی آگ اس سے بڑھ کر ہو گی-
    میں خود کشی کر رہی ہوں، اور میں جانتی ہوں کہ آپ سب میرے جہنم میں داخل ہونے بارے متفق ہوں گے اور یہ وہ واحد چیز ہو گی جس پر آپ سب متفق ہوں گے۔۔۔ ایک عورت کی خودکشی پر ۔۔۔ وہ عورت جو آپ کی ماں، بہن یا بیٹی نہیں بلکہ ایک ایسی عورت جس سے آپ کا کوئی رشتہ ناطہ نہیں-
    میں اس بات پر اختتام کروں گی کہ آپ کے فتاوی میرے لیے لا یعنی ہیں، لہذا انھیں اپنے لیے اور اپنے خاندانوں کیلیے سنبھال کر رکھیے-
    میں خود کشی کر رہی ہوں!
    اور جب آپ یہ سب پڑھ رہے ہوں گے، میں پاکدامنی کیساتھ مر چکی ہوں گی"-
    Last edited by mtariqtsk; 16th December 2016 at 03:24 PM. Reason: title change

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 15th March 2015, 08:05 AM
  2. Replies: 28
    Last Post: 31st March 2014, 06:42 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 12th November 2009, 07:03 PM
  4. Replies: 12
    Last Post: 4th November 2009, 05:17 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •