حکومت نے نارمل شناختی کارڈ بند کر کے نئے شناختی کارڈ بنانے کافیصلہ کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم جنوری سے نیشنل ڈیتا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سم والے شناختی کارڈز یعنی اسمارٹ کارڈز کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نارمل شناختی کارڈ یا لغو عام میں بغیر سم والے شناختی کارڈز کو بند کر دیا جائے گا.
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نادرا 31 دسمبر کے بعد سے سم والے اسمارٹ شناختی کارڈز کا اجرا کرے گا. جبکہ نادرا کے ایگزیکٹو سینٹرز نے 31 دسمبر سے قبل ہی بغیر سم والے شناختی کارڈز بند کر دئے گئے . دوسری جانب وزیر داخلہ کے احکامات کے برعکس شہریوں کو 400 روپے کی بجائے 800 روپے میں شناختی کارڈ کا اجرا کیا گیا.پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین ، ملازمین اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے نادرا کے ایگزیکٹو سینٹر پر نارمل فیس کے ساتھ بغیر سم والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز نہیں بنائے جاتے.رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایگزیکٹو سینٹر کے عملے کا کہنا ہے کہ مذکورہ سینٹر پر سم والے شناختی کارڈز400روپے کی نارمل فیس کے عوض بنائے جاتے تھے. عملے نے بتایا کہ گزشتہ روز تک سینٹر میں سم والے کارڈز بنائے جاتے تھے لیکن اب ان کا اجراء بھی بند کر دیا گیا ہے. عملے کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک ایگزیکٹو سینٹر ہے اس لئے یہاں سے اب 800روپے کی دوگنا فیس کے عوض ہی کارڈز کا اجراء کیا جائے گا.
Bookmarks