ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کردیا
لوگوں نے ایک معتبر کے پاس جا کر اس شخص کی شکایت کی
اس شخص کو معتبر کے پاس طلب کیا گیا
معتبر نے غضبناک ہو کر اس سے پوچھا کیا تو نے ہی قبرستان میں کتے کو دفن کیا تھا
اس شخص نے کہا ہاں کتے کی وصیت میں نے پوری کردی
معتبر نے کہا تیرا ستیاناس ہو کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر کے پھر میرا مذاق اڑارہے ہو
اس شخص نے کہا جلدی نہ کریں کتے نے آپ کے لئے ایک ہزار دینار کی بھی وصیت کی ہے
معتبر نے کہا اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم فرمائے
معتبر کی بات سن کر لوگ حیران رہ گئے
معتبر نے کہا تم حیران کیوں ہو رہے ہو میں نے اس کتے پر کافی غور کیا ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یہ کتا اصحابِ کہف کے کتے کی نسل سے تھا
Sent from my SM-G900H using
ITD Mobile App
Bookmarks