Results 1 to 6 of 6

Thread: وزیر موسمیات

  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,601
    Threads
    2397
    Credits
    107,695
    Thanked
    1656

    Default وزیر موسمیات

    ابک بادشاہ نے اپنے بہنوئی کی سفارش پر ایک شخص کو موسمیات کا وزیر لگا دیا۔ ایک روز بادشاہ شکار پر جانے لگا تو روانگی سے قبل اپنے وزیر موسمیات سے موسم کا حال پوچھا ۔وزیر نے کہا کہ موسم بہت اچھا ہے اور اگلے کئی روز تک اسی طرح رہے گا۔ بارش وغیرہ کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔ بادشاہ اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ شکار پر روانہ ہو گیا۔ راستے میں بادشاہ کو ایک کمہار ملا۔ اس نے کہا حضور! آپ کا اقبال بلند ہو‘ آپ اس موسم میں کہاں جا رہے ہیں؟ بادشاہ نے کہا شکار پر۔ کمہار کہنے لگا‘ حضور! موسم کچھ ہی دیر بعد خراب ہونے اور بارش کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ بادشاہ نے کہا‘ ابے او برتن بنا کر گدھے پر لادنے والے ‘ تم کیا جانو موسم کیا ہے ؟ میرے وزیر نے بتایا ہے کہ موسم نہایت خوشگوار ہے اور شکار کے لیے نہایت موزوں اور تم کہہ رہے ہو کہ بارش ہونے والی ہے ؟ بادشاہ نے ایک مصاحب سے کہا کہ اس بے پر کی چھوڑنے والے کمہار کو دو جوتے مارے جائیں۔ بادشاہ کے حکم پر فوری عمل ہوا اور کمہار کو دو جوتے نقد مار کر بادشاہ شکار کے لیے جنگل میں داخل ہو گیا۔ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ گھٹا ٹوپ بادل چھا گئے ۔ ایک آدھ گھنٹہ بعد گرج چمک شروع ہوئی اورپھر بارش۔ بارش بھی ایسی کہ خدا کی پناہ۔ ہر طرف کیچڑ اور دلدل بن گئی۔ بادشاہ اور مصاحب کو سارا شکار بھول گیا۔ جنگل پانی سے جل تھل ہو گیا۔ ایسے میں خاک شکار ہوتا۔ بادشاہ نے واپسی کا سفر شروع کیا اور برے حالوں میں واپس محل پہنچا۔ واپس آکر دو کام کیے ۔ پہلا یہ کہ وزیر موسمیات کو برطرف کیا اور دوسرا یہ کہ کمہار کو دربار میں طلب کیا۔ اسے انعامات سے نوازا اور وزیر موسمیات بننے کی پیشکش کی۔ کمہار ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا‘ حضور! کہاں میں جاہل اور ان پڑھ شخص اور کہاں سلطنت کی وزارت۔ مجھے تو صرف برتن بنا کر بھٹی میں پکانے اور گدھے پر لاد کر بازار میں فروخت کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ مجھے تو موسم کا رتی برابر پتہ نہیں۔ ہاں البتہ یہ ہے کہ جب میرا گدھا اپنے کان ڈھیلے کر کے نیچے لٹکائے تو اس کا مطلب ہے کہ بارش ضرور ہو گی۔ یہ میرا تجربہ ہے اور کبھی بھی میرے گدھے کی یہ پیش گوئی غلط ثابت نہیں ہوئی۔ بادشاہ نے کمہار کے گدھے کو اپنا وزیر موسمیات مقرر کر دیا۔

    Sent from my SM-G900H using ITD Mobile App

  2. #2
    Ranaabhr is offline Member
    Last Online
    23rd January 2017 @ 09:30 AM
    Join Date
    09 Dec 2016
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    279
    Threads
    34
    Thanked
    17

    Default

    hhahahaha

  3. #3
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    اس شئیرینگ کی روشنی میں
    اس محاروے کو تبدیل کرنا پڑے گا
    پروپر مین ۔۔۔پروپر پلیس

    بہت شکریہ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا

  4. #4
    Baazigar's Avatar
    Baazigar is offline V.I.P
    Last Online
    14th April 2024 @ 03:03 PM
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,911
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Bahoth Khoob

  5. #5
    Ali_Raza12 is offline Member
    Last Online
    8th January 2017 @ 10:30 AM
    Join Date
    11 Sep 2016
    Gender
    Male
    Posts
    485
    Threads
    27
    Thanked
    8

    Default


  6. #6
    ShoaibMahi's Avatar
    ShoaibMahi is offline Senior Member+
    Last Online
    11th February 2020 @ 10:25 PM
    Join Date
    04 Dec 2016
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    202
    Threads
    47
    Credits
    1,684
    Thanked
    2

    Default

    Good

Similar Threads

  1. Replies: 12
    Last Post: 19th July 2013, 10:16 PM
  2. Replies: 14
    Last Post: 29th December 2010, 11:56 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 13th December 2010, 05:12 PM
  4. Replies: 1
    Last Post: 12th January 2010, 01:22 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •