Page 1 of 10 1234 ... LastLast
Results 1 to 12 of 112

Thread: کمپیوٹر پر اردو لکھنا

Hybrid View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,608
    Threads
    2403
    Credits
    107,753
    Thanked
    1656

    Default کمپیوٹر پر اردو لکھنا


    السلام علیکم۔
    آئی ٹی دنیا کے پیارے ممبرز میں نے چند دن پہلے موبائل پر اردو لکھنے کا تھریڈ پوسٹ کیا تھا جس سے کافی لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا۔
    چونکہ آئی ٹی دنیا اردو فورم ہے اس لیے ہر ممبر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اردو میں لکھے لیکن اردو سافٹ وئر کا مسلا درپیش ہوتا ہے۔
    آج میں اس تھریڈ میں آپ کو بتاؤں گا کہ کس طرح کمپیوٹر پر بغیر کسی سوفٹ وئر کے آپ ہر ایپلیکیشن میں بڑی آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں۔
    تو چلتے ہیں تھریڈ کی طرف۔
    ونڈوز 7 اور وسٹا میں آپ کو صرف اردو کی بورڈ انسٹال کرنا پڑے گا اور بس آپ اردو لکھنا شروع کر دیں گے۔ اردو کی بورڈ بہت ہی آسانی سے اور فری میں انسٹال ہو جاتا ہے۔ اس کیلیے یہ لنک دے رہا ہوں۔

    https://urdu.ca/2

    جب آپ یہ لنک کھولیں گے تو آپ کو یہ اس طرح نظر آئے گا۔

    Name:  1.png
Views: 2143
Size:  130.0 KB

    یہاں سے اردو کی پیڈ انسٹالر پر کلک کریں۔ کلک کے ساتھ ہی فائل ڈاونلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی اور چند سیکنڈز میں مکمل ہو کر براؤزر کے سب سے نیچے نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اب آپ نے اس فائل کو اوپن کرنا ہے۔ اور انسٹال کر لینا ہے۔ جب کی بورڈ انسٹال ہو جائے گا تو آپ کو یہ سکرین نظر آئے گی۔

    Name:  2.png
Views: 2142
Size:  113.8 KB

    اب آپ اس کا کلوز کا بٹن دبا دیں۔ بس آپ کا کمپیوٹر اب اردو لکھنے کیلیے تیار ہے۔
    کی بورڈ کا استعمال۔
    اب میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ نے اس کو استعمال کیسے کرنا ہے۔ اس کیلیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ اور اس کے مطابق سلیکٹ کریں۔

    Name:  3.jpg
Views: 2119
Size:  30.8 KB

    Name:  4.jpg
Views: 2108
Size:  31.8 KB

    یہ سب کرنے کے بعد اب آپ اردو کو سلیکٹ کر چکے ہیں۔ اب آپ جس مرضی سوفٹ ویئر میں کام کریں آپ اردو انگلش دونوں لکھ سکتے ہیں۔ یعنی آپ چاہیں تو ورڈ میں اردو لکھیں یا ایکسل میں جا کہ اردو لکھیں اور چاہے آٹو کیڈ میں۔ الغرض جہاں جہاں آپ اس کمپیوٹر سے انگلش لکھ سکتے ہیں وہاں آپ اب اردو بھی لکھ سکتے ہیں۔
    اور ہر سافٹ وئر میں خود بخود اردو فانٹس بھی شامل ہو جائیں گیں۔ مثال کے طور پر یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔ یہ میں نے ورڈ سے بنایا ہے اور ساتھ اردو فانٹس بھی نظر آرہی ہیں۔

    Name:  5.jpg
Views: 2107
Size:  39.9 KB

    اب یہ سکرین شاٹ دیکھیں یہ میں نے ایکسل میں بنایا ہے۔ اور ساتھ فانٹس بھی نظر آرہی ہیں۔

    Name:  6.jpg
Views: 2098
Size:  58.6 KB

    اب اس میں ایک مسلہ ہے آپ کیلیے وہ یہ کہ موبائل کی طرح آپ کے کمپیوٹر کے کی پیڈ پر اردو کی حرف نظر نہیں آتے۔ ویسے یہ ٖفونیٹک کی بورڈ ہے یعنی جو آواز انگلش کے حرف سے آتی ہے اسی کے حساب سے اردو کے حرف بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر اے سے ا اور آ لکھے جاتے ہیں ۔ اسی طرح ایس کے حرف سے س اور ص لکھے جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
    بہرحال اس مسلے کا بھی حل اسی لنک میں موجود ہے۔ یعنی کی پیڈ لے آوٹ دیا ہوا ہے آپ اس کی پیڈ کا پرنٹ لے کر رکھ لیں اور اس کے مطابق لکھتے جایئں۔ شروع شروع میں تھوڑی مشکل ہو گی پھر آہستہ آہستہ آپ کو حرف یاد ہو جایئں گے۔
    کی بورڈ لے آوٹ کے لیے یہ سکرین شاٹ دیکھیں۔

    Name:  7.jpg
Views: 2098
Size:  88.3 KB

    تو دوستو میرا یہ تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اب آپ لوگ اس کو ٹرائی کریں اور مجھے اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔ اور اگر پسند آئے تو تھینک کا بٹن ضرور دبائیں۔
    نوٹ: یہ صرف ونڈوز 7 اور وسٹا کے لیے ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں بھی انسٹال ہو سکتا ہے لیکن اس کا طریقہ کار تھوڑا لمبا ہے۔ لیکن وہ بھی اسی لنک میں موجود ہے۔
    اس کے متعلق کسی ممبر کا کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتا ہے۔
    دعاؤں میں یاد رکھیے والسلام
    Last edited by Shaheen Latif; 13th January 2017 at 10:39 AM.

  2. #2
    Jawad Jaan's Avatar
    Jawad Jaan is offline Senior Member+
    Last Online
    21st May 2017 @ 06:18 PM
    Join Date
    13 Nov 2016
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    60
    Threads
    7
    Credits
    827
    Thanked
    4

    Default

    nice sharing

  3. #3
    yasirashraf1 is offline Advance Member
    Last Online
    29th June 2023 @ 07:57 PM
    Join Date
    16 Oct 2012
    Location
    islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,570
    Threads
    41
    Thanked
    45

    Default

    thanks for this

  4. #4
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,608
    Threads
    2403
    Credits
    107,753
    Thanked
    1656

    Default

    Quote yasirashraf1 said: View Post
    thanks for this
    Quote Jawad Jaan said: View Post
    nice sharing
    آپ تمام ممبران کا اس تھریڈ کو وزٹ کرنے اور پسند کرنے کا شکریہ۔

  5. #5
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    وعلیکم السلام برادر
    آپ نے بہت ہی عمدہ طریقے سے کمپیوٹر پر اُردو انسٹال کرنے اور تحریر کرنے کے حوالے سے
    تفصیلی شئیرینگ کی بہت اچھا لگا آپ کا یہ تھریڈ پڑھ کر ۔
    اُمید کی جاتی ہے کہ نئے ممبرز کو آپ کے اس تھریڈ سے کافی آسانی ہوگی
    پر
    ہم آپ کے تھریڈ کو بہتر بنانے کی غرض سے مندرجہ زیل لنک اپنی پوسٹ میں دے رہے ہیں
    اس میں یہ آسانی ہوگی کہ
    آپ کوئی سی بھی ونڈو استعمال کر رہے ہو ں
    یہ
    سوفٹ وئیر آپ کے سسٹم پر خود سے تلاش کر لے گا کہ
    کون سی ونڈو انسٹال ہے(ونڈو ایکس پی سے ونڈو 10 تک)
    اور
    اُردو ۔۔۔کا۔۔۔۔خوبصورت فونٹ بھی خود بہ خود ۔۔۔انسٹال کر دے گا
    آپ کو صرف اور صرف اپنے سسٹم کو ایک بار ری بوٹ کرنا پڑے گا
    باقی سب کچھ اُسی طرح کام کرے گا جس طرح آپ نے تحریر کیا ہے کہ
    اردو اور انگلش زبان کو کس طرح منتخب کرنا ہوگا


    اس لنک میں سے پہلی فائل کو ڈاون لوڈ کر لیا جائے
    http://www.mbilalm.com/download/

    کمپیوٹر پر اُردو لکھنے کے اُصول پڑھنے کے لئے
    لنک یہ رہا
    http://www.mbilalm.com/urdu-typing.php

    اردو کی بورڈ لے آؤٹ دیکھنے کے لئے
    http://www.mbilalm.com/urdu-phonetic-keyboard.php
    اپنے ٹاسک بار پر آپ زبان کی تبدیلی کا آئیکون دیکھ سکتے ہیں

    Alt+Shift
    پریس کر کے ہم زبان تبدیل کر سکتے ہیں

    شکریہ

  6. #6
    MMM Kamal is offline Senior Member+
    Last Online
    6th January 2021 @ 02:38 AM
    Join Date
    09 Mar 2017
    Age
    52
    Gender
    Male
    Posts
    41
    Threads
    0
    Credits
    325
    Thanked
    0

    Default

    شکریہ جناب۔

  7. #7
    jawadjadoon1 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th July 2022 @ 02:32 PM
    Join Date
    20 Mar 2016
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    274
    Threads
    7
    Credits
    -388
    Thanked
    11

    Default

    Quote AsifSattarvi said: View Post
    وعلیکم السلام برادر
    آپ نے بہت ہی عمدہ طریقے سے کمپیوٹر پر اُردو انسٹال کرنے اور تحریر کرنے کے حوالے سے
    تفصیلی شئیرینگ کی بہت اچھا لگا آپ کا یہ تھریڈ پڑھ کر ۔
    اُمید کی جاتی ہے کہ نئے ممبرز کو آپ کے اس تھریڈ سے کافی آسانی ہوگی
    پر
    ہم آپ کے تھریڈ کو بہتر بنانے کی غرض سے مندرجہ زیل لنک اپنی پوسٹ میں دے رہے ہیں
    اس میں یہ آسانی ہوگی کہ
    آپ کوئی سی بھی ونڈو استعمال کر رہے ہو ں
    یہ
    سوفٹ وئیر آپ کے سسٹم پر خود سے تلاش کر لے گا کہ
    کون سی ونڈو انسٹال ہے(ونڈو ایکس پی سے ونڈو 10 تک)
    اور
    اُردو ۔۔۔کا۔۔۔۔خوبصورت فونٹ بھی خود بہ خود ۔۔۔انسٹال کر دے گا
    آپ کو صرف اور صرف اپنے سسٹم کو ایک بار ری بوٹ کرنا پڑے گا
    باقی سب کچھ اُسی طرح کام کرے گا جس طرح آپ نے تحریر کیا ہے کہ
    اردو اور انگلش زبان کو کس طرح منتخب کرنا ہوگا


    اس لنک میں سے پہلی فائل کو ڈاون لوڈ کر لیا جائے
    http://www.mbilalm.com/download/

    کمپیوٹر پر اُردو لکھنے کے اُصول پڑھنے کے لئے
    لنک یہ رہا
    http://www.mbilalm.com/urdu-typing.php

    اردو کی بورڈ لے آؤٹ دیکھنے کے لئے
    http://www.mbilalm.com/urdu-phonetic-keyboard.php
    اپنے ٹاسک بار پر آپ زبان کی تبدیلی کا آئیکون دیکھ سکتے ہیں

    Alt+Shift
    پریس کر کے ہم زبان تبدیل کر سکتے ہیں

    شکریہ
    بہت اعلٰی ۔۔ میں بھی کمپیوٹر پر یہی استعمال کر رہا ہوں اور بہت ہی فٹ جا رہا ہے پاک اردو انسٹالر

  8. #8
    BeEducatedPak is offline Member
    Last Online
    14th December 2017 @ 01:08 PM
    Join Date
    18 Nov 2017
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    57
    Threads
    2
    Credits
    -1,238
    Thanked
    2

    Default

    nice information

  9. #9
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    10,608
    Threads
    2403
    Credits
    107,753
    Thanked
    1656

    Default

    آصف بھائی آپ کی مزید رہنمائی کا بہت شکریہ ۔ آپ کی طرف سے اسی طرح رہنمائی کی ضرورت رہے گی ۔

    Sent from my SM-G900H using ITD Mobile App

  10. #10
    AsifSattarvi's Avatar
    AsifSattarvi is offline Advance Member
    Last Online
    12th October 2022 @ 02:54 PM
    Join Date
    20 May 2012
    Gender
    Male
    Posts
    6,594
    Threads
    104
    Credits
    30,058
    Thanked
    960

    Default

    Quote Shaheen Latif said: View Post
    آصف بھائی آپ کی مزید رہنمائی کا بہت شکریہ ۔ آپ کی طرف سے اسی طرح رہنمائی کی ضرورت رہے گی ۔

    Sent from my SM-G900H using ITD Mobile App
    جی ضرور اپنی سی کوشش کرتا رہونگا جوکچھ جانتا ہوں وہ آپ سب دوستوں کے ساتھ شئیر کر سکوں
    -------
    ان پیج میں ہم جو اردو لکھتے ہیں وہ ۔۔۔۔فونٹس کا عکس ہوتا ہے اسی لئے وہ کسی دوسری جگہ استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے
    جبکہ
    یونی کوڈ میں جو کچھ لکھا جا تا ہے وہ دنیا کا ہر کمپیوٹر سمجھتا اور ریپلائی کرتا ہے
    جیسا کہ اس تھریڈ میں یونی کوڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ کار شئیر کیا گیا ہے

  11. #11
    Shakeel. is offline Senior Member+
    Last Online
    25th December 2017 @ 10:52 AM
    Join Date
    11 Oct 2016
    Gender
    Male
    Posts
    35
    Threads
    1
    Credits
    230
    Thanked: 1

    Default

    nc

  12. #12
    ahmadZ's Avatar
    ahmadZ is offline Senior Member+
    Last Online
    18th November 2019 @ 12:59 PM
    Join Date
    19 Jan 2014
    Location
    Peshawar
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    122
    Threads
    19
    Credits
    183
    Thanked
    2

    Default

    بہت اچھا بہت ہی اچھا.
    میرے لئے بہت اسان ہو گیا میں سکول کے پرچے inpage میں بناتا تھا مگر ان بہت سے features سے محروم تھا اب word میں آسان ہو جائے گا. چلو ڈونلوڈ کرتے ہیں

    Sent from my Lenovo A880 using ITD Mobile App

Page 1 of 10 1234 ... LastLast

Similar Threads

  1. نیٹ پر دس لاکھ کمپیوٹروں کا اغوا
    By Pagal_Azeem in forum General Knowledge
    Replies: 15
    Last Post: 15th April 2014, 07:28 PM
  2. Replies: 23
    Last Post: 20th September 2013, 08:10 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 9th September 2012, 12:20 PM
  4. Replies: 3
    Last Post: 2nd March 2010, 06:10 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 27th February 2010, 05:35 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •